مئی کے جوابات
۔1۔آپ میں ہارمونز کا مسئلہ ہے‘ قدرت نے ہر چیز میں اعتدال اورتوازن رکھا ہے۔ جب یہ توازن بگڑتا ہے یا کمی بیشی ہوتی ہے تو اس کے مضر اثرات سامنے آتےہیں۔ آپ میں مردانہ ہارمونز کی مقدار اعتدال سے بڑھی ہوئی ہے۔ آپ پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں‘ پھل اور سبزیاں اپنی خوراک میں شامل کریں۔ ہر قسم کے گوشت اور مرچ مصالحہ سے حتی الامکان پرہیز کریں۔ صبح کی سیر ضرور کریں۔اس کے ساتھ ادارہ عبقری کی ’’ ہارمونز شفاء‘‘ لے کر تین ماہ استعمال کریں۔ اس سے آپ کے ہارمونز میں توازن پیدا ہوجائیگا۔(محمد شاکر‘ فیصل آباد)۔
۔2۔اس کیلئے آپ کو ایک بہت آسان اور مجرب عمل بتارہی ہوں جس میں ثواب بھی ہے‘ رحمت بھی ہے ‘ عافیت بھی ہے اور شفا بھی ہے۔آپ ہر نماز کے بعد یہ درودشریف سات مرتبہ پڑھ کر اپنی انگلی پر ہلکا سا تھتھکار کر اپنی انگلی کو پیشانی کے داغ پر ملیں۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ بِقَدْرِحُسْنِہٖ وَ جَمَالِہٖ۔(سائرہ اعجاز‘ لاہور)
ii۔آپ استعمال شدہ لیموں کا چھلکا ایک منٹ اپنی پیشانی پر رگڑیں دن میں ایک یا دو بار یہ عمل کریں۔اس سےآپ کو بہت جلد اثر محسوس ہوگا۔(مائدہ کریم‘ اسلام آباد)
۔3۔ایک چھٹانک خشک ناریل کا ٹکڑارات کو پانی میں بھگودیں اور صبح نہار منہ اسے چبا کر کھالیں۔ اس کے ایک گھنٹہ بعد تک پانی نہ پئیں۔صرف چالیس دن یہ کریں ساری زندگی دوبارہ نکسیر نہیں پھوٹے گی۔(جاوید بٹ‘ ملتان)۔
ii۔آپ جَو کے پانی میںایک چھٹانک گوند کتیرا رات کو بھگودیں صبح مکس کرکے نہار منہ اسے استعمال کریں۔ ایک دن وقفہ چھوڑ کر ایک دن استعمال کریں۔ مسلسل دو ہفتے ایسا کریں۔ آپ بالکل ہشاش بشاش رمضان گزاریں گے۔(محمد اکرم‘ گجرات۔)۔
۔4۔آپ یَاقَہَّارُ صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے صبح و شام پانی کے چھینٹے گھر کی چھت کے چاروں کونوں پر ڈالیں اور کمروں میں دیواروں پر چھینٹیں بھی ماریں۔ احتیاط کریں کہ یہ پانی زمین پر نہ گرے۔صرف اکیس دن یہ عمل کریں‘ اس کے حیرت انگیز نتائج آپ کے سامنے آئیں گے۔ ہمارا آزمودہ ہے۔
(میمونہ سلیم‘ لاہور)
جولائی کے سوالات
۔ 1۔محترم قارئین السلام علیکم! مجھے جنات سے دوستی کرنے کا بہت شوق ہے اگر کسی قاری کے پاس کوئی عمل ہو تو ضرور بتائیے گا‘ اس کے علاوہ حاضرات کا عمل کسی قاری کے پاس ہو تو ضرور عنایت فرمائیں‘ عمر بھر دعائیں دوں گا۔ والسلام (قاری حبیب‘ گوجرانوالہ)۔
۔2۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرے ابو جو کہ ڈاکٹر ہیں ان کو شوگر ہے‘ پتے میں پتھری بھی ہے‘ ہائی بلڈپریشر بھی ہے اور سیدھے طرف میں پیپ بھی پڑی ہے۔ہر جگہ سے علاج کروا بیٹھے مگر کہیں سے بھی آرام نہیں آتا‘ میرے ابو جب بھی گھر میں ہوتے ہیں سخت بے چین رہتے ہیں‘ گھر میں ہروقت جھگڑا ہوتا رہتا ہے۔قارئین! اگر یہ جادو ہے تو اس کا کوئی علاج بتادیں‘ کوئی دعا یا کوئی وظیفہ بتادیں۔ میں آپ کا زندگی بھر مشکور رہوں گا۔ (عطاء الرحمن)۔
۔3۔ محترم قارئین السلام علیکم! میں عبقری میں پہلی مرتبہ خط لکھ رہی ہوں‘ مجھے ایک مسئلے نے بہت پریشان کررکھا ہے‘ پلیز! آپ اس کا حل جلدی سے عبقری میں بتادیں کیونکہ اس سے باقی لوگ بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پورے گھر میں دیمک بہت زیادہ ہے۔ سنا تھا کہ دیمک صرف لکڑی کھاتی ہے‘ آپ یقین کریں کہ ہمارے فرش پرجوکارپٹ ہیں ان کے نیچے بھی دیمک ہے‘ دیواروں میں سیمنٹ میں دیمک نے سوراخ کررکھے ہیں اور لکڑی کی الماریاں اور دروازے تو تقریباً سارے اندر سے دیمک نے کھوکھلے کررکھے ہیں‘ کسی بھی قسم کی دوائی اور اسپرے صرف وقتی فائدہ دیتے ہیں‘ تین دن کے بعد پھر سے نمودار ہوجاتی ہے اور گرمی میں تو بہت زیادہ ترقی کرتی ہے۔ براہ مہربانی مجھے اس کا کوئی روحانی حل بتائیں کیونکہ دوائی تو اثر نہیں کرتی۔ (صدف‘ راولپنڈی)۔
۔4۔محترم قارئین السلام علیکم!مجھے کوئی ایسا چھوٹا سا ٹوٹکہ بتائیں کہ جس کے استعمال سے میں ساری زندگی صحت مند اور فٹ رہوں‘ مجھے کبھی کسی دوائی کی ضرورت نہ رہے۔سدا دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔ (شہریار‘ لاہور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں