محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا شمارہ ہمیں بہت پسند ہے‘ میں مسلسل تین سال سے عبقری کی قاری ہوں اس سے پہلے کبھی کوئی رسالہ یا میگزین نہیں پڑھا۔ جب پہلی دفعہ میں نے عبقری دیکھا تو میں نویں جماعت میں پڑھتی تھی اور یہ رسالہ میں نے اپنی سہیلی کے ہاتھ میں دیکھا تھا‘ بہت خوشی ہوئی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ ہمیں ہماری مشکلوں کا حل مل گیا‘ انشاء اللہ اب ہماری مشکلیں حل ہوجائینگی۔ میرے ابو 18 سال سے بیمار تھے‘ بہت علاج کرایا‘ لیکن کچھ پتہ نہیں چلتا تھا‘ ہم بہت پریشان تھے‘ بہت وظیفے بھی کیے‘ علاج بھی بہت کروایا ‘ کسی سے کچھ فرق نہیں پڑتا تھا‘ میں نےاور میری بہن نےصرف دوبار ہی روحانی محفل کی تھی کہ اللہ کے کرم سے اب ہمارے ابو چلنے پھرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ محترم حکیم صاحب! میں آپ کو بتا نہیں سکتی کہ یہ ہمارے لیے کتنی خوشی کی بات ہے۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔ (آمین) (بنت ملک تیمور خان‘ کوہاٹ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں