Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہائی بلڈپریشر‘ کینسراور شوگر کا پھلیوں سے علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

پھلیوں کے متعلق یہ بات خوش کن ہے کہ گہرے رنگ کی سبزیوں اور پھلیوں کے استعمال سے ذیابیطس‘ کینسر‘ ہائی بلڈپریشر‘ گردے اور جگر کے امراض کے خطرات سے بھی بچا جاسکتا ہے بلکہ ان بیماریوں میں مبتلا افراد پھلیوں کو استعمال کرکے اپنے مرض کی شدت کو بھی کم کرسکتے ہیں۔

مریم عادل

دیہی علاقوں میں اب بھی روایتی کھانے ہی کھائے جارہے ہیں لیکن شہروں میں دسترخوان نت نئی ڈشوں سے آراستہ نظر آتے ہیں۔بیس سال پہلے جن دسترخوانوں پر صرف پلاؤ ہوتا تھا اب ان کی جگہ بریانی اور چائینیز فرائڈرائس اور اس طرح کی دوسری ڈشزنے لے لی ہے۔ قورمے کے ساتھ ساتھ چکن کڑاہی‘ گوشت‘ تلی ہوئی مرغی اور دیگر بے شمار ڈشیں نظر آتی ہیں گویا کم از کم ہمارے شہروں کے دسترخوان گلوبلائزڈ ہوگئے ہیں۔ ہمارے دسترخوان سے پھلیاں اور سبزیاں ناپید ہوتی جارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت سے غذائی اجزاء ہمارے جسم میں پہنچ ہی نہیں پارہے اور مختلف نت نئے امراض ہمیں اپنی گرفت میں لے رہے ہیں۔سبزیوں میں پھلیوں کو ایک جداگانہ حیثیت ہے‘ ان میں وٹامن اے‘ غذائی ریشہ اور پروٹین وافر مقدار میں ہوتا ہے جو انہیں دیگر سبزیوں سے منفرد بناتا ہے۔ مختلف پھلیوں میں فاسفورس‘ نائٹروجن اور میگنیشیم کی خاصی مقدار جسم کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔پھلیاں ہائی پروٹین ڈائٹ سمجھی جاتی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ لحمیات کے اعتبار سے بیشتر پھلیاں گوشت کا نعم البدل ہیں۔ پھلیوں کو مناسب مقدار میں استعمال کرکے جسم کے کولیسٹرول کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ پھلیاں جسم میں موٹاپا پیدا کیے بغیر جسم کو تندرست و توانا رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ پھلیوں کے ذریعہ بچوں کی غذائی ضرورت کوبھی احسن طریقے سے پورا کیا جاسکتا ہے لیکن کیونکہ پھلیاں زود ہضم نہیں ہوتیں اس لیے بچوں کو زیادہ مقدار میں کھلانا مناسب نہیں۔ البتہ دوسری سبزیوں اور غذائی اجناس کے ساتھ بچوں کو مناسب مقدار میں کھلایا جائے تو صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
پھلیوں کے استعمال سے جسم میں ہونے والی بیشتر کمی پوری کی جاسکتی ہے۔ پھلیاں نظام ہضم اور امراض جگر میں مفید ہوتی ہیں جبکہ جلد کو توانائی بخش کر اس کی صحت میں اضافہ کرتی ہیں۔ پھلیوں کو کم پانی میں پکانا چاہیے بھاپ میں پکایا جائے تو اس کی غذائی افادیت میں کمی نہیں آتی۔ پھلیاں اگر گوشت کے ساتھ پکائی جائیں تو دودھ پلانے والی ماؤں کے دودھ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ پھلیوں کے متعلق یہ بات خوش کن ہے کہ گہرے رنگ کی سبزیوں اور پھلیوں کے استعمال سے ذیابیطس‘ کینسر‘ ہائی بلڈپریشر‘ گردے اور جگر کے امراض کے خطرات سے بھی بچا جاسکتا ہے بلکہ ان بیماریوں میں مبتلا افراد پھلیوں کو استعمال کرکے اپنے مرض کی شدت کو بھی کم کرسکتے ہیں۔ سبزیوں کی طرح پھلیوں میں غذائی ریشہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو قبض کشا ہے۔ قبض کے مرض میں مبتلا افراد سبزیاں اور پھلیاں استعمال کرکے قبض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم پھلیاں ہضم ہونے میں عام کھانے کے مقابلے میں زیادہ وقت لیتی ہیں اس لیے بعض اوقات پھلیاں کھانے کے بعد پیٹ میں گرانی اور بھاری پن محسوس ہوسکتا ہے لیکن یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔
 پھلیوں کے موسم میں اس نعمت سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔رمضان المبارک میں افطار کے وقت پھلیوں کا سالن آپ کے دسترخوان کا چار چاند لگادے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 913 reviews.