محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں بچپن سے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا رہی ہوں‘ اب بھی میرا بلڈپریشر ہروقت لو اور تھکان رہتی ہے۔ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے M.COM کررہی ہوں۔ میرے مڈٹرم کے امتحانات ہورہے تھے بیماری کی وجہ سے مجھ سے کتاب تک نہیں کھولی جارہی تھی‘ میں لاکھ کوشش کرتی پڑھنے کی مگر پڑھ نہ پاتی۔ اسی دوران میں میں آپ کے درس روحانیت و امن بھی نیٹ پر ڈاؤن لوڈ کرکے سنتی اور درس کے آخر میں اسم اعظم کے ذکر کے بعد رو رو کر اللہ سے امتحانات میں کامیابی کیلئے دعا کرتی۔ درس سننے کی برکت تھی کہ میری طبیعت بھی اب پہلے سے کافی بہتر ہے اور سب سے زیادہ خوشی اور میرے سب گھر والوں کیلئے حیرانی کی بات کہ میں امتحانات میں پاس ہوگئی۔ اب میں نے فائنل امتحان دیا ہے اور ساتھ ساتھ درس بھی سن رہی ہوں اور درس کے بعد دعائیں بھی جاری ہیں۔ حضرت حکیم صاحب آپ سے اور تمام قارئین سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ (سحرایوب ساہی‘ گوجرانوالہ)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں