Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شادی کی بندش ایک ماہ میں ختم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2014ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والدین میرے لیے بہت پریشان تھے‘ میرا جہاں سے بھی رشتہ آتا بات ہوتی کچھ دنوں کے بعد بغیر کسی وجہ سے رشتہ ختم ہوجاتا جس وجہ سے ہم سب گھر والے بہت پریشان تھے۔ پھر ہمیں ہماری ایک رشتہ دار نے بتایا کہیں یہ بندش نہ ہو۔۔۔! پھر میرے والدین مجھے ایک عامل کے پاس لے کر گئے‘ انہوں نے بتایا کہ بیٹا آپ پر جادو اور بندش ہے جس کی وجہ سے آپ کا رشتہ کہیں بھی طے نہیں ہورہا۔ خیر۔۔! انہوں نے مجھے سورۂ مریم اور سورۂ طٰہٰ صبح کے وقت پڑھنے کو کہا اور عشاء کی نماز کے بعد اللہ تعالیٰ کے اسم گرامی یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ تھے جو کہ313 بار تسبیح کرنا تھی ۔ انہوں نے فرمایا صرف ایک ماہ یہ پڑھنا ہے ایک ماہ کے بعد اللہ تعالیٰ آپ کی تمام پریشانیاں دور فرمادیں گے۔ میں نے اللہ پاک کا نام لے کر اسی دن وظیفہ شروع کردیا اور جب ایک ماہ ہوگیا مجھے پڑھتے ہوئے تو حیرت انگیز طور پر وظیفے کے ختم ہونے کےتیسرے دن بعد میری بات پکی ہوگئی۔(پوشیدہ‘ بہاولنگر)۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 900 reviews.