محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ سے میرا تعارف میری ایک دوست نے کروایا اورمیں عبقری رسالہ 2009ء سے پڑھ رہی ہوں۔رسالہ سے آپ کی ویب سائٹ کا اڈریس دیکھاتوآ پ کا درس پہلے نیٹ پر کبھی کبھی سن لیا کرتی تھی لیکن پچھلے رمضان المبارک سے اب تک باقاعدگی سے سن رہی ہوں‘ بہت فائدہ ہورہا ہے۔ بہت کچھ سیکھا ہے‘ آپ کے بتائے ہوئے اعمال اور آپ کے درس سے بہت کچھ ملا ہے۔ زندگی کا مقصد مل گیا ہے۔ بہت سکون ملتا ہے۔ جیسے آپ دعا مانگتے ہیں میں نے آپ سے دعا مانگنی سیکھ لی ہے۔ مجھے آپ کا دعا مانگنے کا طریقہ بہت پسند ہے۔ دل کرتا ہے سنتے رہو‘ دعاؤں میں رونا آگیا ہے۔ خدا سے مانگنا سیکھ رہی ہوں۔نماز پڑھنے میں مزہ آتا ہے‘ یہ سب میرے والدین کی دعائیں اور آپ کی وجہ سے خدا کا مجھ پر فضل ہے۔(م۔ل۔رحیم یارخان)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں