Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کا پیدائشی دوست

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2013ء

جنات ان غیبی علوم کو بہت ہی زیادہ جانتے ہیں اور بہت ہی زیادہ ان غیبی علوم سے جنات متعارف ہیں۔ ہم ان کو سوچ ہی نہیں سکتے۔ ہم ان کو جان ہی نہیں سکتے۔ یہ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبَّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ یہ کشف القبور کیلئے‘ کشف الصدور کیلئے بہت ہی حیرت انگیز چیز ہے۔ لاعلاج بیماریوں کو ختم کرنے کیلئے‘ ناممکن مسائل کو ختم کرنے کیلئے‘ سوچوں کو وسیع کرنے کیلئے… اور مخلوق پر غلبہ حاصل کرنے کیلئے‘ سمندر کی دنیا اور جانوروں کی دنیا کو آنکھوں سے دیکھنے اور ان کی بولیاں سمجھنے کیلئے‘ کائنات کے رازوں اور اس کے نظام کو سمجھنے کیلئے اور اللہ کی عجیب و غریب کائنات میں بکھرے رازوں تک پہنچنے کیلئے یہ مراقبہ ایک حیرت انگیز مراقبہ ہے اور اس مراقبے میں بہت طاقت اور تاثیر اور اس مراقبے میں بہت جان ہے۔ کوئی تھوڑی سی جان مار لے‘ کوئی تھوڑی سی محنت کرلے تو بہت عجیب چیز ہے۔
جو محنت کرتا ہے وہ ضرور پاتا ہے:حج اور عمرےپرجانے والے حضرات کو میں یہ چیز بہت بتاتا ہوں کیونکہ وہاں مقدس جگہیں ہیں اور نور ہی نور ہے وہاں تو اس مراقبے کی طاقت اوربڑھ جاتی ہے جو زیادہ مدت کیلئے جاتے ہیں اگر وہ حرمین میں بیٹھ کر اس مراقبے پر محنت کریں اور توجہ کریں۔ پہلے پہلے توجہ نہیں بنے گی پھر کچھ محنت کرکے اگر توجہ بنالیں گے تو ان کو یہ تاثیر زیادہ مل جائے گی۔ اس مراقبے پر جان ماریں تو انشاء اللہ ان کو اس کا کمال بہت زیادہ ملے گا۔ جس جگہ چاہیں کرلیں۔ لیکن وہاں تاثیر زیادہ ملتی ہے جو وہاں نہیں جاسکتے مایوس نہ ہوں جس جگہ بھی جائیں جس جگہ بھی بیٹھ کر کریں اس کی طاقت اور تاثیر سوفیصد ملتی ہے‘ ایک نہیں دو نہیں ہزار نہیں لاکھوں تجربات ہیں اس کے اور جو محنت کرتا ہے وہ ضرور پاتا ہے اور محنت کرنے والے کی محنت ضائع نہیں ہوتی۔
انوکھا رمضان انوکھا وظیفہ: اس بار رمضان المبارک انوکھا رمضان تھا‘ وہ اس لیے کہ ہر سال میری ڈیوٹی ہے کہ میں جنات کے ختم القرآن میں جتنا ہوسکتا ہے زیادہ سے زیادہ شامل ہوتا ہوں کیونکہ جنات میں قرآن پڑھنے کا ذوق شوق جذبہ اور ولولہ بہت زیادہ ہے۔ ایک ایک گھر میں سات سات ختم القرآن ہوتے ہیں یعنی بعض تراویح میں‘ بعض نوافل میں۔ اس بار کے ختم القرآن کے آپ کو ایک دو واقعات سنائے دیتا ہوں:۔
شاہی قلعے کے جنات کی دعوت ختم القرآن: ہوا یہ کہ شاہی قلعے کے جنات جنہیں میں بونے جنات کہتا ہوں کیونکہ ہر جن انسانی قد میں بھی آسکتا ہے او رانسانی قد میں نہ آئے تو ہر جن انسانی قد میں آنے کیلئے عمومی طور پر بونا ہوتا ہے تو وہ شاہی قلعے کے جنات اکٹھے ہوکر میرے پاس آئے اور کہنے لگےآپ نے ہمیں کبھی رمضان کا وقت نہیں دیا‘ سترہ رمضان یوم بدر ہے اور ہمارے بائیس حفاظ کا ختم القرآن ہے تو آپ اگر آجائیں اور کچھ خیر کے کلمات کہہ دیں اورد عا کرادیں تو یقیناً ہمیں خوشی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے مجھے رمضان سے پہلے بھی یاد کرائی اور پھر پہلے عشرہ میں بھی یہ بات یاد کرائی۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے اندرون ملک و بیرون ملک جنات کے دعوت نامے اور تقاضے تھے جن میں سے چند میں نے قبول کیے اور باقی سے معذرت کی کیونکہ میری خود رمضان کی اپنی اتنی زیادہ مصروفیات ہیں کہ زیادہ جناتی سفر نہیں کرسکتا۔ حسب وعدہ میں سترہ رمضان کو شاہی قلعے میں ختم قرآن کیلئے حاضر ہوا ‘شاہی قلعہ میں جہاں دیوان خاص ہے وہاں محفل جمی ہوئی تھی۔ دور دراز کے بڑے بڑے مشتہد علماء فضلاء اور حفاظ تشریف لائے تھے۔
آٹھ تابعی جنات سے ملاقات: ان جنات میں تابعی جنات بھی تھے جنہوں نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زیارت کی تھی‘ اس محفل میں مجھے آٹھ تابعی جنات ملے‘ اور مجھے ان کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع ملا‘ ان سے بہت کچھ حاصل کیا اور ان سے بہت کچھ پایا اور ایک چیز کا شدت سےاحساس ہوا کہ اس وقت سب سے زیادہ جھگڑے جو مسلک اور مذہب کی بنیاد پر ہورہے ہیںوہ ہماری معلومات میں کمی ہے اور معلومات کی کمی کی وجہ سے ہم نقصان اٹھارہے ہیں‘ میں جب بھی صحابی جنات سے یا تابعی جنات سے ملا ہوں میں نے علم و شعور کی نئی آگاہی پائی ہے بہت سی چیزوں میں اپنی اصلاح پائی ہے اور دل کی گہرائیوں میں ایک احساس ہوا ہے کہ صحبت کتنی ضروری ہے۔
تابعی جن نے دیاہر مشکل کا حل: ایک تابعی جن جو قطر کے قریب کوئی وادی ہے جس کا نام مجھے بھول گیا وہاں سے تشریف لائے تھے جنات نے میرا تعارف کرایا وہ اس سے پہلے مجھے نہیں جانتے تھے جب تعارف ہوا تو بہت شفقت فرمائی‘ قریب بٹھایا ۔آخر میں دعا میں میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ دعا کروائیںکیونکہ وہ عمر میں سب جنات سے بڑے تھے اور انہوں نے بہت زیادہ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت اٹھائی تھی ۔فرمانے لگے: نہیں یہاں دعا کروانا کسی انسان سے طے ہوا ہے اور میری روحانی دنیا کہتی ہے کہ آپ اس وقت اس قابل ہیں کہ دعاکرائیں۔ باتوں باتوں میں ان سے کچھ ذکر تسبیحات وظائف اور اعمال ملے ایک عمل یہ ملا کہ جو شخص رمضان المبارک میں ایک دفعہ کلمہ پڑھے اور جب محمدالرسول اللہ پر پہنچے تو اس کو دس لاکھ دفعہ پڑھے۔ یہ عمل پہلے رمضان کے پہلے روزے سے شروع کرنا ہے یعنی جس دن پہلا روزہ ہو سحری کھانے کے بعد ایک دفعہ کلمہ پڑھے لاالہ الااللہ اس کے بعد مسلسل محمدالرسول اللہپڑھنا شروع کردے۔ بس اس کے بعد پھر مسلسل محمدالرسول اللہ ہی پڑھے۔ اس عمل کو دس لاکھ دفعہ پڑھ لے اگر رمضان میں دس لاکھ پورا نہ ہوسکے کوشش کرے پورا کرلے اگر نہ ہوسکے تو اس کو رمضان کے بعد تک پورا کرلے۔
پہلا فائدہ: اس کے جو انوکھے کمالات انہوں نے بتائے خود میں حیران ہوگیا۔ اس کا پہلا فائدہ یہ بتایا کہ اس کو یقینی طور پر حضور اقدس ﷺ کی زیارت نصیب ہوگی‘ اسی رمضان میں ہوجائے گی یا زندگی میں مرنے سے پہلے انشاء اللہ ضرور ہوگی۔ دوسرا فائدہ : اس کے دل میں عشق مصطفیٰ ﷺ ایسے آئے گا جیسے موجیں اور ٹھاٹھیں مارتا سمندر ۔ تیسرا فائدہ: اس کو سنت کی اتباع اور عمل نصیب ہوگا۔
چوتھا فائدہ: قیامت کے دن حضورﷺ کی شفاعت یقینی یقینی یقینی (اس کو تین دفعہ دہرایا) نصیب ہوگی۔
پانچواں فائدہ: قیامت کے دن اس بندے کی آواز لگے گی اور اس کو آواز لگا کر بلایا جائے گا اس کے ساتھ معاملہ نرمی کا ہوگا‘ حساب و کتاب نرمی کا ہوگا اور فرمایا کہ اس بابرکت وظیفے کی رحمت اتنی ہے کہ اس کی مغفرت بغیر حساب کے ہوگی۔ چھٹا فائدہ: جنت کا داروغہ رضوان فرشتہ اس کا استقبال کرے گا اور اسے ان لوگوں کے ساتھ جنت میں شامل کیا جائے گا جنہوں نےساری زندگی غلامی رسولﷺ میں گزاری تھی اور اسے جنت میں اعلیٰ مقام دیا جائے گا۔ ساتواں فائدہ: جب وہ مرے گا اس کو کلمہ نصیب ہوگا‘ قبر میں اس کا چہرہ دائیں طرف رہے گا۔ آٹھواں فائدہ: منکر نکیر قبر میں جب اس سے سوال کریں گے تواللہ جل شانہٗ اس کی مدد فرمائیں گے۔ نواں فائدہ: اس کے پڑھنے والےکے گھر کی فرشتے روزانہ زیارت کرنے آتے ہیں اور اس کو چومتے ہیں۔ دسواں فائدہ: جو شخص یہ پڑھے گااس کو منہ کا نور نصیب ہوگا‘ سینے کانور نصیب ہوگا‘ جسم کا نور نصیب ہوگا۔ گیارہواں فائدہ: اس کے پڑھنے والے کو دنیا میں ایسا نور نصیب ہوگا جس کو دیکھے گااُس کا دل نورانی ہوجائے گا اور جو اس کو پڑھے وہ گناہ سے بچے گا اللہ پاک اس کو لفظوں کا نور دے گا‘ آنکھوں میں نور دے گا جس پر نظر ڈالے گا اس شخص کے دل میں نور اتر جائے گا۔
بارہواں فائدہ: گناہوں سے بچنے کیلئے بہت اکسیر چیز ہے جو شخص ولایت چاہتا ہو‘ گناہوں سے بچنا چاہتا ہو‘ عشق مصطفیٰ ﷺچاہتا ہو اور بڑے بڑے ظالم گناہوں سے نجات چاہتا ہو اس کی زندگی میں ایسا وقار ایسی برکت اور ایسی رحمت آئے گی کہ خود اپنی زندگی سے حیران ہوجائے گا۔
تیرہواں فائدہ: اس کی نسلوں میں اللہ پاک رحمت جاری کرے گا‘ اس کی نسلیں گناہوں سے بچیں گی اور نسلوں کے اندر برکت رحمت اور خوشیاں ہوں گی۔چودہواں فائدہ: اس کی نسلیں معذور‘ لولی‘ لنگڑی اپاہج اندھی کانی نہیں ہوں گی۔ اس کی نسلوں میں گناہ منتقل نہیں ہوگا اور اللہ اس کی نسلوں کی غیب سے حفاظت فرمائیں گے۔پندرہواں فائدہ: شیطانی اور جناتی چیزیں اس سے ڈریں گی ہر شر دینے والی مخلوق خود اس کی حفاظت کرے گی حتیٰ کہ سانپ اور بچھو اس کے مطیع اور فرمانبردار بن جائیں گے۔ ہاں۔۔۔ یہ بات بڑی اہم ہے کہ اس وظیفے کے ساتھ ساتھ گناہوں سے بہت زیادہ بچیں‘ جھوٹ سے بچیں اور رزق حرام سے بچیں! ورنہ پھر شکوہ نہ کریں۔سولہواں فائدہ: اس وظیفے کے پڑھنے والے کو جنگل کے درندے روز یاد کرتے ہیں کہ آکر اپنی زیارت کراجاؤ ہم آپ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ کی زبان پر کلمے کا دوسرا بول ہے جس ہستی کو دیکھنے کو ہم ترستے ہیں اور دن رات ہم اس ہستی پر خود درود و سلام بھیجتے ہیں۔سترہواں فائدہ: یہ شخص جب کہیں چلتا ہے فرشتے اس کے معاون بنتے ہیں‘ تکلیف دینے والی چیز سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اور اس کے اردگرد نور بکھیرتے ہیں۔
اٹھارواں فائدہ: نیک صالح اور اولیاء جنات ہروقت اس کے ساتھ ہوتے ہیں بلکہ اگر اس کے قرب و جوار میں ایسے جنات رہتے ہیں تو وہ روز اس کی زیارت کرنے آتے ہیں۔ انیسواں فائدہ: جسمانی بیماریاں جتنی بھی لاعلاج ہوں وہ ساری کی ساری ختم ہوجاتی ہیں‘چاہے وہ جتنا بھی مرض میںمبتلا ہو۔ خواہ وہ جادو کاڈسا ہو‘ لاعلاج بیماریوں کا مارا ہوا ہو تو وہ رمضان المبارک کے پہلے روزے سے اس کو شروع کردے ساتھ ایک اور بات بھی فرمائی جو رمضان المبارک کا انتظار نہ کرسکتا ہو وہ بغیر رمضان کے بھی کسی وقت دو رکعات نماز پڑھ کر ایک دفعہ کلمہ پڑھے اور پھرمحمدالرسول اللہ پڑھنا شروع کردے اور پچاس لاکھ مرتبہ پڑھ لے۔ یہ ہر حالت میں پڑھ سکتا ہے‘ وضو نا وضو‘ پاک نا پاک یعنی رمضان میں شروع کیا ہوا دس لاکھ اور غیر رمضان کا پچاس لاکھ ۔
مرنے سے پہلے جنت میں ٹھکانہ دیکھ لے گا: پھر اس بزرگ جن نے یعنی تابعی جن نے جھوم کر فرمایا اگر کوئی رمضان میں شروع کردے اور اس کو پچاس لاکھ پڑھ لے تو وہ مرنے سے پہلے جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھے گا‘ موت کے وقت حضور پاک ﷺکا دیدار شروع ہو گا قبر تک دیدار رہےگا ‘ حشر تک دیدار رہے گا‘ جنت تک دیدار رہے گا۔ پھر اپنے جنات کے کئی لوگوں کے واقعات مجھے بتائے کہ ان لوگوں نے اس وظیفے کو لاکھوں پڑھا تو ان کا خاتمہ کتنا اچھا ہوا‘ ان کی زندگی کی مشکلات کتنی دور ہوئیں‘ ان کی الجھنیں اور مسائل کیسے حل ہوئے؟ اور ان کو اعلیٰ مقام دنیا و آخرت کا کیسے ملا؟
بیسواںفائدہ: کوئی مریض خود نہیں پڑھ سکتا تو وہ اپنے کسی محسن کے ذریعے پڑھوا سکتاہے لیکن یہ محسن قیمت دیکر پڑھوانے والی کیفیت سے نہ ہو۔ اس کے پڑھنے سے جسمانی بیماریاں‘ لاعلاج بیماریاں‘ لاعلاج تکلیفیں اور دکھ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتے ہیں۔ اکیسواں فائدہ: معذور افراد ہوں یا اپاہج ہوں اگر وہ اس کو مسلسل پڑھنا شروع کردیں تو ان کی معذوری ختم ہوجائے گی۔ بائیسواںفائدہ: بیوہ یا مطلقہ اس وظیفے کو یقین سے کرے اس کو زندگی کا بہترین خلوص والا ساتھی ملے گا۔تئیسواں فائدہ: بے اولاد جتنا بھی دربدر کی ٹھوکریں کھایا ہوا ہو اگر اس کو دس لاکھ یا پچاس لاکھ پڑھ لے تو اللہ اس کو ضرور ضروراور انشاء اللہ بالضرور اولاد نرینہ سے نوازے گا جو کہ لمبی عمر والی‘ برکت والی اور خوبصورت ہوگی۔
کمال کا اسم اعظم: وہ بزرگ تابعی جن یہ کیفیات بتا رہے تھے اور اعمال بتارہے تھے میں حیرت انگیز طور پر ان کو دیکھ رہا تھا کہ ان کے لبوں سے ایسی جھریاں اور پھول جھڑ رہے تھے کہ خود میری عقل حیران رہ گئی‘ وہ مسلسل اس کے فائدے بتائے جارہے تھے ان کی آنکھوں میں یقین‘ لہجے میں یقین‘ انداز میں اعتماد تھا۔ فرمانے لگے یہ عمل مجھے ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے ملا تھا اور میں اس سے پہلے کچھ زندگی کی کمی کوتاہیوں میں مبتلا تھا۔ میں دور کیوں جاؤں؟ میں نے خود اس عمل کو آزمایا ہے اور میں نے اس عمل کی تاثیر کو خود دیکھا اور پایا۔ یہ عمل نہیں ہے کمال کا اسم اعظم ہے ۔ یہ اسم اعظم کیوں نہ ہو۔۔۔ کلمہ ہے اور کلمے کا دوسرا حصہ ہے۔
تابعی جن نے مجھے حیران کردیا: واقعی اس بزرگ تابعی جن نے مجھے حیران کردیا اور میں حیرت سے یہ ساری باتیں سن رہا تھا میرے ساتھ جنات کا مجمع تھا میں اکیلا اس میں انسان تھا اور وہ سب اس کو حیرت سے سن رہے تھے۔ میں نے ان سے عرض کیا اس کے کچھ اور فائدے بتائیں فرمانے لگے:۔
انوکھے جہان کی سیر:اس کے فائدے کیا بتاؤں؟ یہ کلمہ ہے اور اس کے اندر ساری کائنات ہے زمین و آسمان اس میں کھوجاتا ہے اور زمین و آسمان اس میں سمو جاتا ہے‘ عرش و فرش اس میں داخل ہوجاتا ہے اور یہ کلمہ عرش و فرش کا احاطہ کرلیتا ہے۔ فرمایا اس کے پڑھنے والا ایسے انوکھے خواب دیکھتا ہے اور خوابوں میں ایسی کائنات کی سیریں کرتا ہے جو آج تک کسی نے کسی کتاب میں نہ پڑھی ہو۔ اس کو روحانی سیر نصیب ہوتی ہے‘ عرش کی ‘فرش کی‘ جنات کی‘ دنیا کی‘ لاہوت کی دنیا اور کائنات کے ایسے نظاموں کی جو آج تک کسی سائنس نے دریافت کی نہ کسی کے منہ سے سنی۔
میں نے دیکھا انوکھا جہان: پھر اپنا تجربہ بتایا ایک دفعہ میں نے ایسا جہان دیکھا وہ جہان والے نہ انسان تھے‘ نہ جنات تھے بلکہ کوئی اور انوکھی مخلوق تھی‘ اس عالم کا کوئی نام نہیں تھا‘ بس وہ اللہ کے جہانوں کے جہان میں سے ایک جہان تھا اور اللہ کی کائنات کا ایک حصہ تھا جب میں اس جہان میں داخل ہوا اور اس جہان کے لوگوں کو دیکھا کہ وہ سارے صرف کھیتی باڑی کرتے ہیں‘ ان میں سے کوئی بھی تجارت نہیں کرتا‘ اس جہان میں کوئی گناہ نہیں ہے‘ دھوکہ نہیں ہے‘ فریب نہیں ہے‘ اس جہان میں قتل و غارت نہیں‘ جھوٹ نہیں۔اس جہان میں نیکی ہی نیکی ہے اور اس جہان کے افراد بھی سارے کے سارے حضور اقدس ﷺ کے امتی ہیں کیوں؟ اس لیے کہ آپ رحمۃ العالمین ﷺہیں اور عالمین میں سے یہ دنیا ایک عالم کا حصہ ہے۔ وہاں سے بھی مجھے بہت راز ملے۔(جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 088 reviews.