قارئین! ہر سال ایک کثیرتعداد میں لوگ تسبیح خانے میں رمضان گزارتے ہیں اور انوکھے روحانی راز‘ ترقیاں اور برکات پاتے ہیں
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت آپ پر اور آپ کی قیامت تک آنے والی نسلوں پر اپنا خصوصی کرم اور فضل فرماتا رہے اور اپنے قرب کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ اعمال میں اخلاص نصیب فرمائے اور دنیا و آخرت میں ان نعمتوں سے نوازے جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کان نے سنا اور نہ کسی دل میں ان کا خیال آیا۔
الحمدللہ‘ ثم الحمدللہ! آپ کے رمضان کے ہر درس میں اللہ جل شانہٗ آپ کے منہ سے اُس موضوع پر بات کروا رہا ہے کہ دل میں یہ بات آتی ہے کہ ’’یہی تو میرے جی میں تھا کہ حضرت اس موضوع پر بات کریں‘‘ درس کے بعد حتی الوسع آپ کے فرامین پر نہ صرف عمل کی کوشش ہوتی تھی بلکہ دوسرے احباب کے ساتھ مذاکرہ کرکے انہیں بھی عمل کرنے ترغیب دی۔ دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق بھی عطا کرے اور استقاعت بھی نصیب فرمائے۔ آمین۔
رزق جسمانی اور رزق روحانی پر آپ کے ارشادات نے نہ جانے کس دنیا میں پہنچا دیا۔ حضور اقدس ﷺ نے اپنی بعض دعاؤں میں اللہ جل شانہٗ کو انکی صفت ’’رزاقیت‘‘ سے پکارا ہے حالانکہ بندوں کو اپنی نعمتوں کی عطا کیلئے اس مالک الملک کی اور بھی بہت سی صفات ہیں جن سے اُس ذات بابرکات کو پکارا جاتا ہے۔ یہ تو یقین تھا الحمدللہ! کہ اُس پاک ذات نے اپنے حبیبﷺ کو جوامع الکلم عطا فرمائے لیکن بات کچھ کھل نہیں رہی تھی۔ وہ تو رزق جسمانی اور رزق روحانی پر آپ کے درس نے دل کی آنکھیں کھول دیں۔آپ نے اتنے آسان لہجے میں سمجھایا کہ میں بالکل مطمئن ہوگیا۔ میری زندگی میں جتنے بھی رمضان آئے یہ رمضان سب سے منفرد اور زبردست رہا۔ میں عبادت تو پہلے بھی رمضان میں خوب کرتا تھا لیکن جو عبادت کا مزہ تسبیح خانہ میں کرنے کا آیا پہلے کبھی نہ آیا تھا۔اس رمضان نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ جو ڈسپلن اور مہمانوں کا خیال تسبیح خانہ میں میں نے دیکھا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا‘ حضرت صاحب آپ کا بار بار مہمانوں کے پاس آنا اور ان سے حال پوچھنا سب کچھ لاجواب تھا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں