Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو یا بیماری۔۔۔! تشخیص خود کیجئے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

یہ وظائف قدرت الٰہی سے وقتاً فوقتاً عطا ہوئے جو میں نے اپنے مرشد کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ ان سورتوں میں سے کسی ایک سورت کو لے لیں اور یقین کامل کے ساتھ عمل کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ اس کے فوائد سے بھی مستفید ہوں گے

 

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!جب کسی کو قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کی ہدایات اور اس کے آخری پیغمبر حضور نبی کریمﷺ کی تاقیامت رہنے والی ہدایات کی طرف متوجہ کیا جاتا ہے تو وہ حیران ہوجاتا ہے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے…؟؟؟ کہ صرف قرآن مجید کی آیات پڑھنے اور دم کرنے سے ہی بغیر رقم خرچ کیے آرام آجائے۔ صرف اس میں آپ کو کچھ وقت پانچ وقت کی نماز اور وظائف کو دینا پڑیگا بشرطیکہ رزق حرام‘ ذخیرہ اندوزی‘ رشوت اور نشہ آور اشیاء سے پرہیز کرنا ہے۔ یہ سبق چودہ سوسال سے پڑھایا جارہا ہے آخر کیسے آرام نہ ہو؟ اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازیں فرض کی ہیں تندرست ہوں یا بیمار‘ کھڑے ہوکر بیٹھ کر لیٹ کر اشاروں سے نماز لازمی پڑھیں۔ پانچ وقت کی نماز اور وظائف کی ادائیگی ایسا علاج ہے کہ ثواب کا ثواب اور علاج کا علاج۔
قرآنی وظائف حاضر ہیں:میں چند سورتوںکا نام درج کررہا ہوں جو کہ آیت الکرسی‘ سورۂ فاتحہ‘ سورۂ نصر‘ سورۂ کوثر‘ سورۂ اخلاص‘ سورۂ قریش ہیں یہ وظائف قدرت الٰہی سے وقتاً فوقتاً عطا ہوئے جو میں اپنے مرشد کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ ان سورتوں میں سے کسی ایک سورت کو لے لیں اور یقین کامل کے ساتھ عمل کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ اس کے فوائد سے بھی مستفید ہوں گے۔ اول چالیس دن تک روزانہ ایک تسبیح معہ بسم اللہ اور درود شریف نماز والا اول آخر سات بار۔ کوئی بھی ایک سورت، نماز عشاء کے بعد ایک جگہ اور مخصوص کردہ لباس میں چاند کی پہلی جمعرات سے شروع کریں۔ چالیس دن کے بعد عمل آپ کے ہاتھ میںہوگا بعدازاں کسی بھی وقت دن میں ایک دفعہ تسبیح کرلیا کریں تاکہ عمل آپ کے ہاتھ میں رہے زیادہ محنت نہیں اللہ تعالیٰ کی ذات بھی خوش ہوگی اور ثواب کا ثواب‘ چاہے آپ ایک ہاتھ سے گِنیں یا ایک صاف کاغذ لیکر ایک تا دس تک علیحدہ علیحدہ اعداد لکھیں کسی کے دانت‘ کان‘ جوڑوں کا درد‘ بلڈپریشر ہو زیادہ یا کم کچھ مریضوں کے سر میں اتناشدید درد ہوتاہے کہ ناقابل برداشت ہوجاتا ہے۔ مریض سے کہیں کہ درد والی جگہ پر ہاتھ رکھیں اور اسے پہلے کہہ دیں کہ میں جب اشارہ کروں تو ہاتھ اٹھالے میں نے پھونک مارنی ہے اس کے بعدمریض درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ لے۔ پہلے درود شریف نماز والا تین دفعہ پڑھ کر ایک عدد کوکاٹیں اور سورۂ ایک بارپڑھ کر پھونک ماریں۔ اس طرح جو عدد کاٹیں گے اتنی ہی بار صرف سورۂ مع تسمیہ پڑھ کر پھونک مارتے جائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند پھونکوں سے درد بالکل ختم ہوجائے گا اور مریض سے پوچھتے جائیں کہ درد ختم ہوا ہے یا نہیں۔ آخر میں تین دفعہ درودشریف پڑھ کر خود پر پھونک ماریں مریض سے کوئی رقم نہیں لینی البتہ باہر وہ کسی مانگنے والے کو پانچ دس روپے صدقہ ضرور دے۔ بخار‘ پیٹ درد‘ بلڈپریشر والے کو اول و آخر سات باردرود شریف ایک بار سورۂ مع تسمیہ پانی پر پڑھ کر پھونک مار کر پلادے۔ اللہ تعالیٰ بخار‘ پیٹ درد‘ بلڈپریشر ختم ہوجائے گا۔
جانیے جادو ہے یا بیماری: اسی طرح کسی مریض کی تشخیص کرنی مطلوب ہو کہ اسے کیا مرض ہے تو اس کی قمیص جو کہ سلکی نہ ہو اور استعمال شدہ یعنی دھونے والی ہو۔ قمیص کو اول کندھے کی سلائی سے لے کر نیچے گھیرے تک ایک فیتہ سے ناپ کر لکھ لیں پھر اول و آخر درود شریف معہ مندرجہ ذیل بالا سورتوں میں سے کوئی بھی ایک سورت جو کہ آپ کے عمل میں ہے سات بار پڑھ کر تین پھونکیں قمیض پر ماریں اور دوبارہ اسی طرح قمیض کا ناپ لیں اگر بڑھ جائے تو جنات‘ کم ہوجائے تو تعویذات کا اثر اوراگربرابر رہے تو بیماری۔ تینوںصورتوںمیں اسی سورت کا تعویذ بنا کر اول و آخر سات مرتبہ درودشریف ایک بار سورت مع تسمیہ پڑھ کر اس تعویذ پر اور پانی کی ایک بوتل پر دم کردیں۔ اللہ تعالیٰ بہتر کریگا۔ مندرجہ بالا سورتیں میں تو ساری پڑھتا ہوں آپ اپنی ہمت سے پڑھ سکتے ہیں تو پڑھیں وگرنہ ایک سورت پڑھیں۔ کسی اجازت یا پرہیز کی ضرورت نہیں۔ پرہیز صرف رزق حرام‘ کالا دھند ہ‘ ذخیرہ اندوزی‘ رشوت اور نشہ آور اشیاء سے ہے۔ ضرورت صرف یقین کامل کی ہے اور اس پر عمل کرنے کی ہے۔ یہ وظائف بارہا کے آزمائے ہوئے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 872 reviews.