Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گرمی اور حبس میں لیموں کے فائدے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

لیموں درد سر‘ بدہضمی‘ مسوڑھوں کے ورم‘ دانتوں میں درد یا مسوڑھوں سے خون آنے‘ جگر کی تیزابیت‘ موٹاپے کیلئے مفید ہے۔ موٹاپا دور کرنے کیلئے روز صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں بغیر نمک‘ شکر کے لیموں پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

جولائی کامہینہ سخت ترین گرمی کاہوتاہےمزدور تو مزدور دفتر میں کام کرنے والے افرادبھی کام سے جھنجھلاہٹ کاشکار ہوجاتے ہیں۔اس مہینے میں لوگ بے چینی سے برسات کاانتظارکرتے ہیںاورتوانائی بخش مشروبات کو پینا پسند کرتے ہیں۔ لیموں حیاتین ج (وٹامن سی) سے بھرپور اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے۔ اس کے گول اور لمبے پھل کو لیموں کہا جاتا ہے۔ قدرت نے اس پھل کے چھلکے‘ قاشوں‘ رس اور بیج میں انسان کیلئے خون صاف کرنے والی غذا اور شفا کے اثرات کوٹ کوٹ کر بھر دئیے ہیں۔لیموں غذا کو زود ہضم بناتا ہے اور رکے ہوئے زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کرتا ہے۔ ہضم کے دوران یہ پھل غذا کی نالی‘معدے اور آنتوں میں چپکی ہوئی فاسد رطوبتوں کو باہر نکال دیتا ہے۔ اسی وجہ سے سکنجبین کو معدے اور جگر کی کئی بیماریوں کا گھریلو سستا علاج تصور کیا جاتا ہے۔ اس سے پیاس بجھنے کے علاوہ گلے میں جمی ہوئی بلغم فوراً پتلی ہوکر نکلنا شروع ہوجاتی ہے۔گرمی کے اثر سے زبان اور حلق پر جو کانٹے پرجاتے ہیں‘ لیموں کے مفرح رس سے دورانِ خون تیز ہوکر وہاں خون کا سیال جمع ہوکر تسکین پیدا کردیتا ہے۔ اس کے ٹارٹریٹ‘ سائٹریٹ اور میلیٹ نامی نمکیات کی بدولت اس میں خون کے زہریلے فضلات صاف کرنے اور معدے‘ آنتوں کو زخمی کرنے اور گلانے والے مادوں کو صابن کی طرح دھونے کی خاصیت ہوتی ہے۔لیموںمسوڑھوں کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ دانتوں اور خون کی شریانوں کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ گلے اور حلق میں ورم ہو تو ہر آدھے گھنٹے بعد لیموں کے رس کے چند قطرے ایک چھٹانک پانی میں ملا کر پینے اور غرغرہ کرنے سے صحت ہوجاتی ہے۔ تیزاور گرم بخاروں میں لیموں کی سکنجبین بنا کر پینے سے بے چینی اور بخار میںکمی واقع ہوجاتی ہے۔ موٹے تازے لوگوں کی گھبراہٹ و اختلاج کیلئے سکنجبین کے چار پانچ گلاس روز پینے سے چند ہی روز میں صحت ہونے لگتی ہے بشرطیکہ ذیابیطس نہ ہو۔ قے‘ متلی‘ دست‘ پیاس‘ خونی پیچش یا بدن کے کسی بھی حصے میں اعصابی درد ہو اور اعصاب کھنچے ہوئے ہوں اور حرکت کرنے سے تکلیف محسوس ہو تو لیموں کے استعمال سے یہ شکایات ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ لیموں کی قاش متاثرہ جگہ پر ملنے سے بھی فائدہ بہت ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ لیموں درد سر‘ بدہضمی‘ مسوڑھوں کے ورم‘ دانتوں میں درد یا مسوڑھوں سے خون آنے‘ جگر کی تیزابیت‘ موٹاپے کیلئے مفید ہے۔ موٹاپا دور کرنے کیلئے روز صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں بغیر نمک‘ شکر کے لیموں پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔لیموں میٹابولزم تیز کرکے چربی اور زہریلے فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے۔
وجع المفاصل (گٹھیا) اور نقرس (گاؤٹ) کے مریضوں کیلئے لیموں اکسیر ہے۔ یہ غلط ہے کہ جوڑوں کے درد کے مریض ترش پھلوں سے پرہیز کریں۔ لیموں کا علاج اس مرض میں بے حد مفید ثابت ہے۔ اس کے علاوہ ایسے تمام امراض میں لیموں کا علاج بے حد مفید ہے کہ جن میں خون کی کیفیت تیزابی ہو۔لیموں کو اللہ تعالیٰ نے زہروں کیلئے تریاق صفت بنایا ہے۔ چہرے کو خوبصورت بنانے کی خاصیت اللہ تعالیٰ نے لیموں میں رکھی ہے۔ چہرے اور بدن کے داغ‘ دھبے‘ چھائیاں‘ آنکھوں کے حلقے‘ ہونٹوں کی سیاہی کیلئے نہایت موزوں ہے۔ اس کے علاوہ سر اور بدن کی خشکی کیلئے بھی فائدہ مند ہے جن لوگوں کے ہاتھ خصوصاً پاؤں سردیوں میں پھٹتے ہیں‘ متواتر لیموں کے استعمال سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ایام کی بے قاعدگی‘ ایام میں کمی و زیادتی اور ایام کے دردوں میں لیموں مفید پھل ہے۔غرض لیموں میں قدرت نے مکمل شفاء رکھی ہے‘ شرط مسلسل استعمال ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 858 reviews.