Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچهتی هیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

زخمی ہاتھ

گزشتہ دس برس سے میں اذیت میں مبتلا ہوں ہر طرح کا علاج کرالیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میرے ہاتھ پھٹ جاتے ہیں‘ ان میں چیر آتے ہیں پھر زخم بن جاتے ہیں۔ دونوں ہاتھ زخموں سے بھرے ہیں۔ اب میں آپ کو خط لکھ رہی ہوں خدا کرے آپ کے مشورے سے میں ان زخموں سے نجات حاصل کرلوں اور میرے ہاتھ ٹھیک ہوجائیں۔ (سامعہ علی)
مشورہ: ہاتھوں میں زخم ہوجائیں تو بہت تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں۔ انسان کسی کام کا نہیں رہتا۔ پچھلے دنوں میں اسلام آباد گئی‘ وہاں فون پر ایک مصنف سے میری بات ہوئی‘ متقی اور پرہیز گار عالم ہیں۔ اتفاق سے انہوں نے فون پر مجھے بتایا کہ بیس برس سے میرے ہاتھوں میں تکلیف تھی زخم ہوجاتے تھے۔ ایک رات اللہ تعالیٰ کے خاص لطف و کرم سے انہیں زیارت رسول اکرم ﷺ ہوئی۔ سرکار دو عالم ﷺ نے ان کا بایاں ہاتھ پکڑ کے اسے انگلی سے نو بار دبایا اور فرمایا لوکی لگاؤ۔وہ عالم کہتے ہیں کہ صبح اٹھ کر میں نے گھیے کو لگایا۔ چند ہی روز میں ہاتھ کے زخم ٹھیک ہوگئے اور اب اتنے برس گزر جانے کے بعد کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔
ان عالم کی بات بہت طویل تھی میں آپ کو مختصر بتارہی ہوں۔ آپ ایک ثابت نرم ہرا گھیا خریدئیے۔ اسے کدو یا لوکی بھی کہتے ہیں۔ دھو کر اسے کدوکش کرلیجئے۔ کپڑے میں نچوڑ کر اس کا رس دن میں دو تین مرتبہ ہاتھ میں لگائیے۔ جب تک زخم ٹھیک نہ ہوں آپ لگاتے رہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہاتھوں کے زخم ٹھیک ہوجائیں گے۔ کھانے میں روزانہ لوکی استعمال کیجئے‘ پکا ہوا سالن شفاء بخش اجزا کے ذریعے آپ کو سکون دے گا۔ گھیا مزاج کے اعتبار سے سرد تر اور پیشاب آور ہے۔ آپ اسے بطور سبزی‘ گوشت میں یا دہی میں ملا کر کھاسکتے ہیں۔

دماغی قوت جواب دے گئی

میں آپ کو سخت پریشانی کے عالم میں خط لکھ رہی ہوں۔ چند ماہ سے میں محسوس کررہی ہوں کہ میرا حافظہ اچھا نہیں رہا۔ مجھے کچھ یاد نہیں رہتا۔ ایم اے تک تو میں بالکل ٹھیک تھی مگر اب مجھے بڑی کوفت ہورہی ہے۔ دماغ کی قوت کیلئے کوئی ٹوٹکہ بتائیے جس سے میں امتحان کی تیاری کرسکوں۔ (ماریہ شکیل‘ لاہور)
مشورہ: بی بی! آپ پریشان نہ ہوں‘ بعض دفعہ پڑھتے پڑھتے انسان تھک جاتا ہے۔ پھر وہ سوچتا ہے کہ میرا حافظہ کام نہیں کررہا۔ آپ بازار سے تازہ سونف منگوائیے۔ ہرے رنگ کی سونف ایک پاؤ ہونی چاہیے۔ اسے آپ صاف کرلیجئے اس میں آدھ پاؤ بادام ملائیے اور کالی مرچ تقریباً سوگرام یا اس سے تھوڑی کم لیجئے۔ سب کوملا کر گرائنڈر میں پیس لیجئے۔ چینی ڈیڑھ پاؤ ملا کر دوبارہ پیس لیجئے۔ اب اسے کسی مرتبان میں محفوظ کرلیجئے۔ چائے کے دو چمچے یہ سفوف کھا کر دودھ پی لیجئے صبح نہار منہ اورسوتے وقت‘ اس سے دماغ کو تقویت ملے گی۔ جو پڑھیں گی وہ یاد رہے گا۔کچھ لوگ بادام چھیل کر شہد میں ملا کر رکھ دیتے ہیں اور کھاتے رہتے ہیں۔ بادام بہت مفید ہیں‘ سادہ غذا استعمال کیجئے۔

بوڑھے والدین کی دیکھ بھال

میں اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہوں۔ نازو نعم میں پلی۔ شادی ہوئی‘ والدین نے مجھے اپنا سجا سجایا گھر بھی دے دیا۔ میرے شوہر کے والدین فوت ہوچکے ہیں۔ میرے ابو داماد سے بہت پیار کرتے ہیں۔ تحفے میں قیمتی چیزیں دیتے ہیں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ والدہ بیمار ہیں۔ چند ہفتوں سے وہ بستر سے اٹھ نہیں سکتیں۔ ان کی ملازمہ لڑکی سارے کام کرتی ہے لیکن ان کی حالت دیکھ کر والد بہت پریشان ہیں۔ چڑچڑے ہوگئے ہیں۔ پتہ نہیں وہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں۔ میری اپنی زندگی ہے آنا جانا رہتا ہے‘ ہروقت تو میں امی کے پاس رہ نہیں سکتی۔ ابو کو مجھ سے نجانے کیا توقعات ہیں۔ دبے دبے لہجے میں شکایت کرتے ہیں۔ میرا دل چاہتا ہے کہ بھرا خوبصورت گھر چھوڑ کر کہیں چلی جاؤں‘ سکون سے رہوں تاکہ ابو مجھ سے غصہ والے لہجہ میں بات نہ کریں۔ میرے شوہر ٹھنڈے مزاج کے ہیں‘ وہ کچھ نہیں کہتے‘ مگر میں اندر ہی اندر کھولتی رہتی ہوں۔ بتائیے میں کیا کروں؟ (مسز،ش،غ)
مشورہ: بی بی! ماں باپ اپنی اولاد سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اب دیکھئے کہ انہوں نے اپنا خوبصورت گھر بھی آپ کے حوالے کردیا۔ وہ بدلے میں آپ سے کچھ نہیں چاہتے سوائے محبت کے۔ آپ کے شوہر یہ سب باتیں جانتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے سمجھوتہ کررکھا ہے۔ ان کو خوبصورت بیوی‘ سجا سجایا بنگلہ‘ کوٹھی اور قیمتی تحائف کے ساتھ ساتھ والدین کا بھرپور پیار بھی ملا ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ والدین کی خدمت کرنے کا بہت بڑا اجر ہے۔ حکم خدا ہے کہ ان کو اُف تک نہ کہو‘ جھڑک کر بات نہ کرو۔ آپ تو بڑی خوش قسمت ہیں کہ آپ کو والدین نے اپنا سب کچھ دے دیا ہے۔ آپ کے والد ٹھیک کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنی والدہ کا خیال رکھیں ان کے پاس تھوڑی دیر بیٹھ کر ان کی بات سن لیں اپنے ہاتھ سے ان کو کچھ کھلا پلا دیں تو وہ بہت خوش ہوں گی۔ والدین کا سایہ بہت بڑی نعمت ہے۔ اسے ٹھکرا کر آپ تمام عمر پریشان رہیں گی۔ خدارا! اپنی سوچ بدلیے۔ صرف تھوڑا سا وقت اپنے والدین کو دیجئے۔ آپ کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں رقصاں ہوں گی۔

ہرے آلو

آلو کے اندر سبز رنگ ہوتا ہے‘ کسی آلو میں کم کسی میں زیادہ۔ ہماری زمین سے جو آلو نکلے کم و بیش ان میں ہرا رنگ ہے۔ کیا یہ آلو زہریلے ہوگئے ہیں؟ (صائمہ‘ گوجرانوالہ)
مشورہ: سبز آلو کے اندر سولانین نامی زہر ہوتا ہے جو اتنا خطرناک نہیں تاہم کئی لوگ سبز آلو نہیں خریدتے۔ آلو کا سبز حصہ کاٹ کر نکال دیجئے۔ سبز حصہ میں زہریلے اثرات ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں آپ محکمہ زراعت سے معلومات لیجئے۔ اس دفعہ آلو کی فصل میں ہرے آلو کیوں زیادہ ہیں؟ وہ آپ کو اس بارے میں بتائیں گے۔ بہرحال آپ آلو کا ہرا حصہ کاٹ کر اسے کھانے میں استعمال کرسکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 856 reviews.