Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

منفی سوچوں سے نجات

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

ہماری زیادہ تر پریشانیاں اسی طرح کے احمقانہ تصورات سے بھری ہوتی ہیں۔ ہم اپنی زندگی بہت سی ایسی باتوں کی پریشانی میں خرچ کرتے ہیں

اگر چلنے کو تیار کھڑے جہاز یا بحری جہاز میں سوچنے کی طاقت ہوتی تو سمندر کی خوفناک لہروں کو دیکھ کر ڈر جاتا کہ لہریں اسے نگل لیں گی اور وہ کبھی بھی بندرگاہ سے باہر نہ نکلتا۔ پھر وہ یہ بھول جاتا کہ اسے ایک وقت میں سمندر کی ایک ہی لہر سے نپٹنا پڑتا ہے۔ ایک کسان کی لڑکی تھی وہ روزانہ دودھ دوہنے کیلئے جاتی تھی تو راستے میں ایک نالہ پڑتا تھا جس کے اوپر شہتیر پڑا ہوا تھا۔ وہ لڑکی اس شہتیر سے ہوکر پار جاتی اور آتی تھی۔ ایک دن جب وہ دودھ دھوکر واپس آئی تو پھوٹ پھوٹ کر رورہی تھی۔ اس کو بہت سمجھایا گیا لیکن اس کا رونا ہی بند نہ ہورہا تھا۔ اس سے جب رونے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے جواب دیا۔ آج جب میں شہتیر پر سے نالہ پار کررہی تھی‘ تو مجھے خیال آیا کہ جب میری شادی ہوجائے گی تو میرا ایک بچہ ہوجائے گا اور جب میں دودھ دوہنے جاؤں گی تو وہ میرے پیچھے پیچھے جائے گا اور جب میں شہتیر سے ہوکر نالہ پار کروں گی تو وہ بچہ میرے پیچھے پیچھے شہتیر سے ہوتا ہوا نالہ میں گرکر بہہ جائیگا۔‘‘
ہماری زیادہ تر پریشانیاں اسی طرح کے احمقانہ تصورات سے بھری ہوتی ہیں۔ ہم اپنی زندگی بہت سی ایسی باتوں کی پریشانی میں خرچ کرتے ہیں جو حقیقت میں کبھی نہیں ہوتیں۔ ایک شخص تھا جو ہمیشہ بحران اور تکلیف کا وہم کرتا رہتا تھا وہ ہمیشہ یہی سوچا کرتا کہ وہ غلطی کررہا ہے وہ ہمیشہ بدقسمت ہے‘ سب باتیں ہمیشہ اس کیخلاف ہوجاتی ہیں‘ چاہے وہ کتنی ہی محنت سے کام کرے‘ پھل ہمیشہ اس کی خواہش کےبرعکس ہوگا۔ جب تک اس کا ذہنی رجحان ایسا ہے تب تک حقیقت میں پھل اس کی خواہش کے برعکس ہوگا کیونکہ ہم ان ہی باتوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جو ہمارے دلی جذبات کے مطابق ہوتی ہیں ہم اس کے خلاف۔۔۔ اس اصول کے برعکس چل ہی نہیں سکتے۔ ناکارہ اور فرسودہ طریقے سے سوچتے ہوئے جو ایک فضول اصول کی پابندی کررہا ہےسے علمی یا تخلیقی کامیابیاں کیسے ہوسکتی ہیں؟ وہ ابد کے پوشیدہ سمندر میں جو کچھ ڈال رہا ہے اسی کا ارتقاء ہوگا اور اسی کا اسے پھل ملے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 850 reviews.