Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لیلۃ القدرمیں کیا کیا جائے؟

ماہنامہ عبقری - جولائی 2013

شب قدر خصوصاً عبادات اور یادالٰہی کی رات ہے اس لیے ہر مسلمان کو اس رات میں ہر کام سے فارغ ہوکر اللہ کی عبادت میں محو ہوجانا چاہیے کیونکہ انسانی زندگی کا بھی اصل مقصد تو عبادت ہی ہے اور زندگی میں ایسے مواقع بار بار کہاں میسر آتے ہیں

حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد
غنیۃ الطالبین میں آپ رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد مبارک ہے کہ سیدالبشر حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور سید العرب حضور اقدس ﷺ ہیں اور حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ تمام اہل فارس کے سردار تھے۔ دنوں میں جمعہ سیدالایّام ہے۔ راتوں میں شب قدر کو سرداری حاصل ہے۔ کتابوں میں قرآن کریم کو‘ سورتوں میں سورۃ البقر کو‘ سورۂ البقر میں آیت الکرسی کو سب آیات میں سرداری اور بزرگی حاصل ہے۔ پتھروں میں سنگ اسود تمام پتھروں میں بزرگ ہے اور چاہ زمزم ہرکنویں سے افضل ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا ہر عصا سے برتر تھا اور جس مچھلی کے شکم میں حضرت یونس علیہ السلام رہے تھے وہ تمام مچھلیوں میں افضل تھی۔ حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی تمام اونٹنیوں میں افضل تھی اور اسی طرح براق ہر گھوڑے سے افضل تھا۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگشتری تمام انگشتریوں سے برتر و افضل تھی اور ماہ رمضان تمام مہینوں کا سرداراور ان سے بزرگ و افضل ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ لیلۃ القدر سیداللیالی یعنی تمام راتوں کی سردار رات ہے۔
عبادات شب قدر: شب قدر خصوصاً عبادات اور یادالٰہی کی رات ہے اس لیے ہر مسلمان کو اس رات میں ہر کام سے فارغ ہوکر اللہ کی عبادت میں محو ہوجانا چاہیے کیونکہ انسانی زندگی کا بھی اصل مقصد تو عبادت ہی ہے اور زندگی میں ایسے مواقع بار بار کہاں میسر آتے ہیں لیکن بیشتر مسلمان شب قدر کی اہمیت کومدنظر نہیں رکھتے یہ رات بھی غفلت میں گزار دیتے ہیں اور اس رات کے فیوض و برکات سے محروم رہ جاتے ہیں جو ہزار مہینے سے بھی افضل ہے۔ شب قدر میں ہر طرح عبادت شروع کرنے سے نیت کا درست ہونا ضروری ہے۔ عبادت صرف رسماً اور عادتاً نہیں کرنی چاہیے بلکہ نیت میں رضائے الٰہی مدنظر ہونی چاہیے۔
شب بیداری: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ آخری عشرہ آتا تو رسول نبی کریم ﷺ اپنا تہبند مضبوط باندھ لیتے۔ (تیار ہوجاتے) راتوں کو خود بھی جاگتے اور گھروالوں کو بھی جگاتے۔ (بخاری شریف)
صلوٰۃ التسبیح وہ مبارک تحفہ ہے جو آپ ﷺ نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو عطا فرمایا تھا اور اس کی دس خصوصیات بیان فرمائیں جو درج ذیل ہیں:1۔ اللہ تعالیٰ آپ کے سب گناہ معاف فرمادیں گے‘ پہلے بھی۔2۔ پچھلے بھی۔ 3۔ پرانے بھی۔ 4 نئے بھی۔ 5۔ بھول والے بھی۔ 6۔ جان کرکئے ہوئے بھی۔ 7۔ چھوٹے بھی۔ 8۔ بڑے بھی۔ 9 چھپے ہوئے بھی۔ 10 ۔ ظاہر بھی۔ (ابوداؤد‘ ابن ماجہ‘ ابن خزیمہ) طبرانی نے یہ اضافہ بھی آخر میں ذکر کیا ہے کہ ’’اگر آپ کے گناہ سمندر کی جھاگ کے برابر بھی ہوں یا ریت کے ذرات کے برابر بھی ہوں تو بھی اللہ تعالیٰ آپ کی بخشش فرمادیں گے۔‘‘ طریقہ صلوٰۃ التسبیح:صلوٰۃ التسبیح کی چار رکعتیں ایک سلام سے ہوتی ہیں۔ اس کے پڑھنے کی ترکیب یہ ہے کہ اول رکعت میں سبحانک اللھم پڑھ کر پندرہ مرتبہ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ کہے۔ اگر اس کے بعد لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ بھی بڑھا لے تو اور زیادہ ثواب کا موجب ہے۔ پھر اعوذ، بسم اللہ، الحمدللہ اور کوئی سورت پڑھ کر دس بارمذکورہ بالا کلمات کہہ کر رکوع کرے۔ رکوع میں بھی دس بار پڑھے، رکوع سے کھڑے ہونے کے بعد دس بار، پھر سجدہ میں دس بار اور پھر سجدہ سے اٹھ کر دس بار، پھر دوسرے سجدے میں دس بار، اسی طرح دوسری رکعت میں قرأت سے پہلے پندرہ مرتبہ مذکورہ تسبیح پڑھیں اسی طرح دوسری رکعات بھی پوری کریں۔ یعنی ہر رکعت میں مذکورہ تسبیح پچھتر بار پڑھنا ہے۔
شب قدر میں ذکرالٰہی: اس رات کثرت سے اللہ کا ذکر کرنا چاہیے۔ احادیث میں ذکرالٰہی کے متعلق بہت زیادہ ترغیب دی گئی ہے کیونکہ اللہ کا ذکر بہت ہی اعلیٰ درجہ رکھتا ہے۔ حضرت ابوالدردا رضی اللہ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا میں تمہیں تمہارے ان اعمال سے خبردار نہ کروں جو تمہارے بہترین اعمال ہیں اور تمہارے مالک کو پسند ہیں اور درجات کے لحاظ سے بہت بلند ہیں اور زرو مال کے خرچ سے بھی بہتر ہیں (صفحہ نمبر15 پر)
(بقیہ:لیلۃ القدر میں کیا کیا جائے؟)
اور اس جنگ سے بھی‘ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ آپ ﷺ ہمیں بتادیں تو آپ ﷺ نے فرمایا وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔ (ابن ماجہ‘ ترمذی)
شب قدر میں درود پاک پڑھنا: حضورﷺ نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں فرماتا ہے۔ اس کے دس گناہ معاف کرتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کردیتا ہے۔ (نسائی شریف) سب سے جامع قبولیت والا اور اللہ کے ہاں محبوب ذکر درود شریف ہے جسے خود رب کائنات اور اس کے فرشتے بھی کرتے ہیں۔
شب قدر کی نبویﷺ دعا:اس رات میں دعاؤں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اکرم ﷺ سے پوچھا کہ اگر مجھے شب قدر مل جائے تو میں اس میں کیا پڑھوں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ پڑھا کرو۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْ

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 849 reviews.