Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرا کربلا میں جانا…!!! شہادت حسین رضی اللہ عنہٗ کا المناک منظر

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

میرا کربلا میں جانا…!!!
اب میں آپ کووادی ٔکربلا کا حال سناتا ہوں۔ ان غریب جنات کا وقت مقررہ پر طے یہ ہوا تھا کہ عشاء کی نماز کے بعد وہ مجھے لینے آجائیں گے۔ وقت مقررہ پر عشاء کی نماز کے بعد میں تیار تھا۔ تو میں نے اپنے گھر کے قریب کچھ اونچی اونچی سانسوں کی آوازیں محسوس کیں یہ بھی جنات کی حاضری کا ایک خاص انداز ہے۔ میں خاموشی سے باہر نکلا تو بہت بڑے بڑے بھیڑئیے خطرناک ان کی شکلیں‘ لمبے لمبے بال‘ کھڑے بہت اونچی اونچی آواز میں ہانپ رہے ہیں۔ میں ان کے قریب گیا تو وہ دراصل جنات تھے۔ انہوں نے مجھے سلام کیا ایک بھیڑئیے پر میں نے سواری کرنی تھی اس کی پیٹھ اتنی چوڑی کہ خود جیسے گھوڑا اس کا قد گھوڑے سے شاید بڑا ہوگا اس پر بہترین قسم کی انہوں نے مسند سجائی ہوئی تھی میں اس پر بیٹھ گیا اور میں نے مضبوطی سے اپنے آپ کو سنبھال لیا اس کے بعد وہ بھیڑیا چلنا شروع ہوا چلنے کے بعد وہ اڑنے لگا اور ایسی تیز رفتار تھی اس کی کہ شاید موجودہ دور کے جہاز کی بھی رفتار تیز نہ ہوگی اور صرف میرے اندازے کے مطابق دس یا بارہ منٹ کے اندر ہم کربلا کی وادی میں پہنچے وہاں ہرطرف جشن تھا۔ چہل پہل بہت زیادہ۔ وہ ایک جنگل تھا اس جنگل کے اندر تقریب منعقد تھی بس صرف انسان کی نظر نہیں دیکھ سکتی تھی۔
شہادت حسین رضی اللہ عنہٗ کا المناک منظر
چونکہ میں وہ دیکھ رہا تھا اور ساتھ ایک راستہ تھا انسانوں کی گاڑیاں آ جا رہی تھیں … لیکن ان کی توجہ اس طرف نہیں تھی کیونکہ انہیں نظر ہی نہیں آرہاتھا۔ میں گیا تو انہوں نے بہت بھرپور استقبال کیا۔ ایک قالین بچھا ہوا تھا اس پر بٹھایا‘ غریب لوگ تھے اپنی حیثیت سے بڑھ کر انہوں نے انتظام کیے ہوئے تھے مجھے غریبوں کے پاس جاکر خوشی ہوئی‘ پھر وادی کربلا میںجاکر الگ خوشی‘ پھر اس سرزمین پر جہاں شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا وہ المناک منظر… لیکن ان ساری کیفیتوں میں میں کھویا ہوا تھا اور میرے اندازے میں وہ کیا منظر ہوگا جب حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور قافلہ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ… وہ لوگ یہاں ہوں گے اور ہر طرف اہل بیت کا خون ہوگا‘ اہل بیت کی بھوک ہوگی‘ اہل بیت کی پیاس ہوگی‘ اہل بیت کا غم ہوگا اور ایک طرف ظالموں کی رسی ڈھیلی اور ایک طرف قافلہ آل رسول ﷺ کی پرسان حالی‘ یہ سارا منظر میرے سامنے تھا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 814 reviews.