Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹیسٹ میں کامیابی / کاروبار میں برکت

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون جنات کا پیدائشی دوست میں موتی مسجد کا عمل پڑھا۔ میرے بچوں کا داخلہ نہیں ہورہا تھا جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھی۔ میں نے داخلہ کی نیت سے موتی مسجد میں حاضری دی اور وہاں جاکر موتی مسجد کا عمل کیا اور عمل کے دوران جب میں زارو قطار رونے لگی تو میں نے دیکھا جو میرے ساتھ ایک خاتون بیٹھی تھیں اس نے اپنی زبان میں جو اردو اور پنجابی نہیں تھی اور اس کے دانت نیلے رنگ کے تھے مجھ سے مخاطب ہوئی کہ تمہاری پریشانی دور ہوگی۔ میں ایک لمحہ کیلئے بہت زیادہ ڈر گئی کیونکہ وہ عام نہیں تھی میں نے اور بات کرنا چاہی اس نے اشارے سے کہا کہ اسے میری بات سمجھ نہیں آرہی‘ بس دعا کردی۔ میں اگلے دن جب اپنے بچوں کے ٹیسٹ دلا کر گھر آئی تو فون آگیا کہ آپ کے بچوں کا داخلہ ہوگیا ہے۔ یہ میری بہت بڑی خواہش تھی جو پوری ہوگئی۔  ایک بہن)
کاروبار میں برکت
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہم جیسے عام لوگوں کو موتی مسجد جیسی جگہ سے روشناس کروایا۔ میں نے ماہنامہ عبقری میں موتی مسجد کا پڑھا اور مسلسل تین ہفتے سے میں موتی مسجد میں جارہا ہوں‘ مجھے وہاں اتنا سکون ملتا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کبھی میرا ناغہ نہ ہو۔ میں بہت زیادہ پریشان تھا کاروباری کی وجہ سے پھر میں نے موتی مسجد میں آکر دعائیں کی ۔ آپ یقین کریں اللہ پاک نے بہت برکت دی۔ میری دعا ہے اللہ پاک موتی مسجد میں ہر آنے والے بہن بھائی کی تمام ضرورت اور حاجت پوری کرے اور اس مسجد میں موجود نیک مخلوق جو وہاں ہروقت عبادت کرتی اللہ ان پر بھی رحمت فرمائے۔ (ظہیرعباس‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 788 reviews.