Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کاروبار میں برکت ہی برکت / معذور کر دینے کی دھمکی

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے موتی مسجد کا عمل پڑھ کر وہاں گئی اور بتائے گئے طریقے سے نوافل ادا کیے۔ موتی مسجد میں جانے کی وجہ سے اللہ نے میرے بہت سے مسائل حل کیے ہیں‘ میرے بچے تعلیم کی طرف رجوع کرنے لگے ہیں‘ کاروبار میں مالک کریم نےبرکت عطا فرمائی ہے‘ دو سال سے بیٹا بیمار تھا اس نے اب پڑھنا شروع کردیا ہے اور میٹرک کے امتحان بھی دئیے ہیں‘ روحانی مسائل تیزی سے حل ہوئے ہیں‘ مالک کریم آپ کو اور آپ کے تمام ساتھیوں‘ علامہ لاہوتی صاحب اور مسجد کے نیک جنات کو جزائے خیر دے۔ (ایک والدہ)
معذور کر دینے کی دھمکی
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت کیلئے اللہ پاک سے دعاگو ہوں کہ اللہ رب العزت آپ کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے اور آپ کی صحت میں‘ عمر میں اللہ پاک برکت دے۔ آمین۔ صورت حال کچھ یوں ہے کہ ہم 2009ء سے عبقری کا مطالعہ کررہے ہیںوالدہ صاحبہ کو شوگر ہے‘ ہم نے افحسبتم اور اذان والا عمل شروع کیا صبح وشام جو سات مرتبہ پڑھ کر سب گھر والے ان کو دم کرتے رہے ایک ماہ بعد جنات نے گڑ بڑ کر نی شروع کردی اور طرح طرح کی پریشانی شروع ہوگئی ایک چھوٹی بہن کے اوپر جنات ظاہر ہوئے وہ ایک جننی ہے جو کہہ رہی تھی کہ یہ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دو ورنہ میں اس کو فالج کرکے معذور کردوں گی۔ ہم نے وظیفہ پڑھنا نہ چھوڑا بلکہ اور تیز کردیا‘ پانچ ٹائم پڑھنا شروع کردیا‘ انہوں نے مزید تکلیف دی تو ہم نے صبح کی نماز کے بعد 300 مرتبہ افحسبتم اور اذان پڑھنی شروع کردی اور جب وہ ظاہر ہوتے تو ہم یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیتے جب سے ہم نے تین سو مرتبہ پڑھنا شروع کیا اور پانی پردم کرکے گھر کے چاروں کونوں میں چھینٹے مارنے شروع کردئیے اور والدہ صاحبہ نے ہر نماز کے بعد 200 مرتبہ یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کیا اس دن کے بعد مکمل خاموشی ہے اب سمجھ نہیں آتی کہ صفائی ہوگئی کہ نہیں 12 دن ہوگئے ہیں خاموشی ہے۔ حکیم صاحب جب بھی جنات ظاہر ہوتے ہیں تو ہم یَاقَہَّارُ پڑھتے ہیں تو وہ فوراً بھاگ جاتے ہیں ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 783 reviews.