Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

علامہ لاہوتی صاحب کے نام قاری کا خط

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

گرامی قدر و عزت مآب محترم و مکرم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ علیہ وبرکاتہٗ امید ہے مع الخیر ہوں گے۔ میں آپ کا بہت معتقد ہوں اور دل سے محبت کرتا ہوں آپ کے سلسلے وار مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی جملہ اقساط کامل یقین کے ساتھ پڑھ چکا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ آمین! آپ کے مضمون میں یہ پڑھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ اب آخری وقت قریب ہے‘ عمر کا آخری حصہ ہے جانے کب بلاوا آجائے اس لیے چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ فیض آپ تک پہنچ جائے وغیرہ وغیرہ… آپ کی جدائی کے خوف سے آنکھیں بھرآتی ہیں کیونکہ میں زندگی میں کم از کم ایک بار آپ سے ضرور ملنا چاہتا ہوں تاکہ براہ راست فیضان نظرکرم حاصل کرسکوں جتنی اجازت ہو اتنی بات کرسکوں اور دل و نظر کو قرار آجائے۔ استدعا ہے کہ خدارا چند منٹ ہی کیلئے سہی ایک بار ملنے کی اجازت ضرور دیجئے‘ احسان ہوگا۔
یوں تو آپ کے مضمون کی تمام قسطوں میں بہت سے اورادو وظائف شائع ہوئے اور تقریباً سبھی کو کرنا چاہا مگر ابتدا میں اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَاتُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ کا پڑھا تو اسی دن سے ہمہ وقت اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے یہی پڑھتا تھا۔ حتیٰ کہ عمرے کی سعادت نصیب ہوئی تو وہاں بھی یہی پڑھا کچھ اور نہیں… البتہ حکیم طارق محمود چغتائی صاحب کی مجھ پر خاص نظر ہے وہ میرے مسائل اور پریشانیوں سے بھی واقف ہیں اور کرم فرماتے رہتے ہیں‘ رہنمائی فرماتے رہتے ہیں۔ درود پاک والے عمل کی اجازت بھی انہوں نے ہی آپ سے لے کر دی تھی اور انیس ستمبر کی رات تقریباً سوا دو بجے حکیم صاحب کا فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ میرے لیے انہوں نے آپ سے وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿الضحیٰ۵﴾ کے عمل کی خصوصی اجازت لی ہے سب کچھ چھوڑ کر فوراً اسے شروع کردو… میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو نکل گئے اللہ آپ جیسے اہل فضل و کمال کا سایہ ہم پر سلامت رکھے۔ آمین! بس پھر اسی دن سے اس آیت مبارکہ کا ورد اٹھتے بیٹھتے شروع کردیا اور گنتی کیلئے کاؤنٹر استعمال کیا روزانہ دس ہزار کی اوسط سے یہ عمل جاری ہے اور اب تک تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ کی تعداد تو ہوچکی ہے اس دوران بائیس ویں دن میرے تبادلے کا مسئلہ حل ہوا اور اللہ نے کرم فرمادیا۔ آخر میں آپ سے خصوصی دعاؤں کی دلی درخواست ہے۔ (عبدالسلام عادل‘ حیدرآباد)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 741 reviews.