Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

متفرق

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

حضرت آدم علیہ السلام کی اپنے بیٹے کیلئے وصیت
حضرت آدم علیہ السلام نے اپنے صاحبزادے حضرت شیث علیہ السلام کو پانچ باتوں کی وصیت فرمائی‘ نیز فرمایا: تم اپنی اولاد کو بھی اسکی وصیت کردینا۔ دنیا اور اس کی زندگی پر کبھی مطمئن نہ ہونا‘ میرا جنت پر مطمئن ہونا اللہ کو پسند نہ آیا بالآخر مجھے وہاں سے نکلنا پڑا۔ عورتوں کی خواہشات پر کبھی عمل نہ کرنا۔ میں نے اپنی بیوی کی خواہش پر جنت کا منع کیا ہوا درخت کا پھل کھالیا جس پر مجھے ندامت اور شرمندگی ہوئی۔ کام کرنے سے پہلے اس کے انجام پر اچھی طرح غور کرلو۔ اگر میں ایسا کرتا تو جنت میں شرمندگی نہ ہوتی۔ جس کام سے دل میں کھٹک پیدا ہو اس کو نہ کرو۔  جنت کا پھل کھاتے ہوئے میرے دل میں کھٹک پیدا ہوئی لیکن میں نے اس کی پرواہ نہ کی۔ ہر کام سے پہلے صاحب رائے لوگوں سے مشورہ ضرور کرلو۔ اگر میں فرشتوں سے مشورہ لیتا تو شرمندہ نہ ہوتا۔ (عبدالغفور نقشبندی‘ بنوں)
کبیرہ گناہ معاف
حضور اقدس ﷺ کا ارشاد ہے کہ غزوہ بدر کا دن تو مستثنیٰ ہے اس کو چھوڑ کر کوئی دن عرفہ کے دن کے علاوہ ایسا نہیں جس میں شیطان بہت ذلیل ہورہا ہو‘ بہت راندہ پھررہا ہو بہت حقیر ہورہا ہو‘ بہت زیادہ غصہ میں بھررہا ہو اور یہ سب کچھ اس وجہ سے کہ عرفہ کے دن میں اللہ کی رحمتوں کا کثرت سے نازل ہونا بندوں کے بڑے بڑے گناہوں کا معاف ہونا دیکھتا ہے۔(بحوالہ: حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ)
دانتوں کے درد کا علاج
جن صاحبان کے دانتوں میں درد‘ سوزش‘ پیپ وغیرہ ہو ان کیلئے پھٹکڑی ایک نعمت ہے۔ 5گرام پھٹکڑی کو ایک گلاس پانی میں گرم کرلیں‘ جب پھٹکڑی پگھل جائے‘ پانی میں گھل جائے تو اس کو دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیا کریں‘ انشاء اللہ بہت نفع ہوگا۔ (عبدالمباجد)
چھ انعامات کا حصول
حضور ﷺ نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو فرمایا: صبح و شام دس دس مرتبہ یہ پڑھ لیاکرو‘‘ جو شخص ان کلمات کو صبح و شام دس دس مرتبہ پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو چھ انعامات سے نوازتے ہیں۔ 1۔ شیطان اور اس کے لشکر سے حفاظت فرماتے ہیں۔ 2۔ جنت میں اسے قنطار (احد پہاڑ سے زیادہ) عطا فرمائیں گے۔ 3۔ اسے ابرار جیسا بلند مقام و مرتبہ عطا کریں گے۔ 4۔ حورعین سے شادی کریں گے۔ 5۔ بارہ ہزار فرشتے پھیلے ہوئے باریک چمڑے پر اس کا ثواب لکھیں گے اور قیامت کے دن لیکر اس شخص کیلئے حاضر ہوں گے۔ 6۔ اتنا اجر ہے گویا اس نے تورات‘ انجیل‘ زبور اور قرآن کو پڑھا‘ مقبول حج و عمرہ کا ثواب دیتے ہیں اور اس دن یا رات یا مہینہ میں مرگیا تو شہداء کی مہر اس پر لگادی جائیگی۔وہ کلمات یہ ہیں:۔ لاالہ الا اللہ واللہ اکبر۔ سبحان اللہ والحمدللہ واستغفراللہ۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ۔ ھوالاول والآخر و الظاہر والباطن لہ الملک ولہ الحمد بیدہ الخیر وھوعلی کل شی ء قدیر۔(اللہ دتہ چشتی‘ خانیوال)
بے اولاد بہنوں کیلئے میرا آزمودہ عمل
باریک اون کا دھاگہ جس سے کڑھائی کی جاتی ہے۔ سات رنگ میں لینے ہیں ہر ایک کا رنگ الگ الگ ہو اور سوا گز کا ہو‘ زیادہ بھی ہو تو حرج نہیں۔ ان سات دھاگوں کو اکٹھا کرلیں پھر سورۂ یٰسین پڑھیں جب پہلی مبین پر پہنچیں تو ان دھاگوں کے بالکل درمیان میں گرہ لگادیں پھر دوسری مبین پر اسی طرح ساتوں مبین پر گرہ لگادیں۔ اول آخر درود ابراہیمی تین بار پڑھ لیں۔ سورۂ یٰسین ایک بار ہی پڑھنی ہے‘ پھر یہ دھاگہ پیٹ پر باندھ لیں‘ گرہ ناف کے اوپر آنی چاہیے۔ نہاتے وقت دھاگہ اتار لیں۔ یہ دھاگہ سال چھ ماہ باندھیں۔ انشاء اللہ جلد مراد پوری ہوگی۔ جب اللہ پاک مراد پوری کردیں تو دھاگہ نو ماہ تک پہنیں رکھنا ہے۔ میرا آزمودہ عمل ہے جس کو بھی بتایا اللہ پاک نے اس کی مراد پوری کی۔ (عائشہ بی بی‘ قصور)
کالایرقان کا روحانی علاج
میرے مرحوم ٹیچر رفیق صاحب کے ایک عمل کو میں نے اک ایسے طریقہ سے آزمایا کہ میرے مریض دعاگو ہیں‘ آج میں آپ سب کو بھی دعوت دیتی ہوں‘ آپ بھی کیجئے اور اس کی نحوست کو جڑ سے ختم کیجئے گا‘ میں ہرسال یہ تخم لوگوں کو دیتی ہوں اور شرف مریخ میں ان پر کچھ عملیات سے کام لیتی ہوں۔ ان میں اک برقی طاقت آتی ہے‘ وہ تخم‘ بیج آپ حاصل کریں اور اپنے گملے میں لگائیں جب اس کا قد بالشت بھرکا ہو تو اس کے پاس دو رکعت نفل حاجت برائے شفاء پڑھیں۔ الحمد کے بعد 15 مرتبہ اخلاص ایک بار آیۃ الکرسی پڑھیں سلام پھیرنے کے بعد 100مرتبہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾پڑھیں اور پودے سے مخاطب ہوں اے پودے تجھے بحکم الٰہی میں فلاں کی فلاں بیماری کیلئے لے کر جارہا ہوں اسے شفاء ہونی چاہیے۔ اب بِسْمِ اللہِ اَللہ شَافِیْ‘ اَللہ کَافِیْ‘ یَاکَفِیْلُ پڑھتے ہوئے پودا  جڑسمیت اکھاڑلیں۔ اب مریض کے بستر کے اوپر اس طرح الٹا دھاگے سے باندھ کر لٹکائیں کہ دل کی جگہ پر ہو‘ جب یہ پودا سوکھ جائے تو دوسرا پودا اکھاڑ کر لائیں اس پر سات مرتبہ کریں۔ ٹیسٹ کرائیں اور خدا کا شکر بجالائیں ہمیں بھی یاد رکھیں۔ (ڈاکٹر ایم اے کاظمی‘ لاہور)
فالج سے چھٹکارے کا آسان حل
عقرقرحا کو منہ میں چبائیں منہ کڑوا ہوگا‘ پانی نکلنے دیں‘ بعد میں تین چار دن بعد میں شہد استعمال کریں۔انشاء اللہ کچھ عرصہ اسی طرح استعمال سے مریض کی حالت بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔ (ملک بشیر‘ چکوال)
شب قدر کے برابر ثواب
تمام سال میں عبادت کے لیے محبوب تر اللہ کے نزدیک اول دن ذی الحجہ کے ہیں بیشک ان دنوں کا ایک روزہ سال بھر کے روزوں کے برابر ہے اور ان کی راتوں میں سے کسی ایک رات کا قیام شب قدر کے قیام کے برابر ہے‘ پس ان ایام میں تسبیح‘ تہلیل اور تکبیر کی کثرت کرو۔ (انیس الواعظین) (بحوالہ: حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ)
درس کی برکت سٹوڈنٹ کا رزلٹ بہترین
حضرت میرا نام محمدثاقب ہے اور اپنی کلاس میں میں بالکل نااہل تھا‘ میرا ایک دوست عبدالرحمن وہ کافی عرصہ سے میرے پاس آتا اور آپ کے درس کی باتیں بتاتا پہلے تو میں نے توجہ نہ کی جب امتحان قریب آئے تو میں نے اسے کہا کہ آپ حکیم صاحب کی بہت تعریف کرتے ہیں اگر میں درس میں جاؤں تو مجھے کیا ملے گا؟ کیا میں پاس ہوجاؤں گا؟ تو اس نے کہا انشاء اللہ‘ تم رزلٹ آنے تک درس باقاعدگی سے سنو اور گھر میں بھی گانے سننے کی بجائے درس کی سی ڈی سنو تو تم بہت اچھے نمبروں سے پاس ہوجاؤ گے۔ میں نے اس کی باتیں سن کر درس میں آنا شروع کردیا اور گانے سننے کی بجائے سی ڈی پر درس سننا شروع کردیا‘ جب میں نے اپنا رزلٹ دیکھا تو مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ میرے اتنے اچھے نمبر آئے ہیں۔ محترم حکیم صاحب! یہ ساری برکت آپ کے درس سننے کی ہے۔ اب میرا گانے سننے کو بالکل بھی دل نہیں کرتا‘ میرے دل کی دنیا بدل چکی ہے اور اب تو میں نے نماز پڑھنا بھی شروع کردی ہے۔ (محمد ثاقب‘ لاہور)
بالوں کو لمبا کرنے کا نسخہ خاص
آکاش بیل چھوٹی والی جو سرخی مائل ہوتی ہے اور اس کے بیج بھی ہوتے ہیں ایک سیر پختہ لے کر اس کو قیمہ کی مشین میں باریک پیس لیں او اس کو تل کے خالص تیل آدھ سیر میں ڈال کر ہلکی آگ پر رکھیں۔ اتنا جلائیں کہ تل نہ جلیں جب قدرے پک جائیں تو آگ سے اتار لیں اس کو اچھے طریقے سے مکس کرکے چھان لیں۔ رات کو سر پر مالش کریں اور صبح سر کو دھولیں۔ انشاء اللہ چند دن کے استعمال کے بعد بال گرنا بند ہوکر لمبے اور گھنے ہوجائیں گے۔(نام نہیں ہے۔)
دانتوں کی سخت سے سخت میل کو دور کریں
ھوالشافی: کوئلہ کیکر5 تولہ‘ پھٹکڑی بھنی ہوئی دو تولہ‘ نمک لاہوری ایک تولہ مکس کرکے منجن بنا کر دانتوں پر ملیں۔ یہ منجن دانتوں کی سخت سے سخت میل دور کردیتا ہے۔(ملک بشیر‘چکوال)
چہرے کی خشکی دور کرنے کا لوشن
روغن بادام2 چائے کا چمچ‘ گلیسرین‘لیموں‘ عرق کھیرا تینوں ہم وزن یعنی 6،6 چمچ‘ روغن زیتون ایک ٹی سپون‘ شہد ایک ٹی سپون۔ یہ تمام چیزیں ایک بوتل میں اچھی طرح ملا کر مکس کریں‘ بہت لاجواب لوشن تیار ہے۔
(عظمیٰ عبدالستار)
پیپ پڑنے کاآرام دہ علاج
اکثر انگلی یا کسی حصہ میںپیپ پڑجاتی ہے اس کے علاج کیلئے ایک تولہ گندم لیکر اس کو گرائنڈکرکے پیس کر بکری کے دودھ میں کھیر بنا کر پیپ پر باندھ دیں‘ پیپ خودبخود نکل کر زخم صاف ہوجائیگا‘ اگر بکری کا نہ ملے تو گائے کا استعمال کریں۔ (محمد ادریس‘ ایبٹ آباد)
وہ جنت میں ضرور جائیگا
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ کی روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص سال میں پانچ راتوں کو ساری رات اللہ کی عبادت کیلیے بیدار رہے وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔ وہ پانچ راتیں یہ ہیں:۔
1۔ عیدالفطر کی رات‘ 2۔ یوم عاشورہ کی رات۔ 3 یوم ترویہ کی رات۔ 4۔ عرفہ کی رات۔ 5 مزدلفہ کی رات۔
(بحوالہ: حرمین میں نیکیوں کےپہاڑ)
کینسر کا علاج۔۔۔اور 22 سالہ سینے کا راز
کینسر خواہ کسی بھی قسم کا ہو۔ ایک کلو زیتون کے تیل میں 100 گرام ہلدی پکا کے‘ جلا کے‘ چھان کر رکھیں۔ ہر غذا کے بعد بیس، بیس قطرے پی کر نیم گرم پانی پیا کریں۔ انشاء اللہ مرض ختم ہوگا۔ یہ میرا 22 سالہ پرانا سینے کا راز تھا جو امت محمدیہ ﷺ کی خاطرراز فاش کررہا ہوں۔یہ نسخہ میں نے آج تک جس کسی کوبھی دیا ہے اور اس نے یقین کے ساتھ استعمال کیا تو اللہ نے اس کو شفاء ضرور دی۔ (ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 271 reviews.