Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری وسیلہ بنا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو 17سال ہوگئے ہیں اور میں اب تک بے اولاد ہوں اسی طرح میرے ایک دوست میرے ہی محلہ کے رہائشی ہیں ان کی شادی کو7/8سال ہوگئے تھے ان کے ہاں بھی  اولاد نہ تھی‘ اس کے کسی دوست نے ان سے کہا کہ آپ عبقری رسالہ لیں اور حکیم صاحب سے خط کے ذریعے رابطہ کریں۔ انہوں نے آپ کو خط لکھا تو آپ نے کچھ وظائف اور شہد ان کو بھجوا دیا اور اللہ تعالیٰ نے ان پر پہلے ہی مہینے کرم کردیا۔ باتوں باتوں میں اس نے مجھے بھی کہا کہ آپ ماہ جنوری کا عبقری رسالہ خریدیں اور اسے پڑھیں‘ پھر تم مجھ سے ملاقات کرنا۔ میں نے صبح جاتے ہی عبقری رسالہ خرید کیا اور اس کو دو دن تک مکمل پڑھا۔
جب عشاء کی نماز کے بعد اپنے دوست سے ملا تو اس نے کہا کہ رسالہ کیسا ہے؟ میں نے اس سے کہا میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے آج تک ایسا ایمان والا اور ایسی اچھی اچھی باتوں والا رسالہ نہ آج تک دیکھا ہے اور نہ ہی ایسی باتیں جو دل کو ہلا دیں پڑھا ہے۔ اس نے کہا کہ اللہ نے مجھے اس رسالہ کے ذریعہ اولاد سے نوازا ہے‘ اگر عبقری نہ ہوتا تو شاید میں ہمیشہ بے اولاد ہی رہتا۔ عبقری نے ہی میری رہنمائی کی اور مجھے محترم حکیم صاحب سے ملوایا ہے۔ میرے دوست نے کہا کہ تم بھی عبقری رسالہ کے مستقل قاری بنو اور حکیم صاحب کو خط لکھو انشاء اللہ آپ کو ان سے مایوسی نہیں ہوگی اور اللہ تعالیٰ آپ کو بھی خوشیاں ان کے طفیل ضرور دینگے۔ انشاء اللہ۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 264 reviews.