Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

درود شریف سے الجھے مسائل کا حل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

 جان کنی میں آسانی
امیرالمومنین سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی خلافت کے زمانہ میں ایک مال دار آدمی تھا جس کا کردار اچھا نہیں تھا لیکن اسے درود پاک پڑھنے کا بڑا شوق تھا کسی وقت وہ درود پاک سے غافل نہیں رہتا تھا جب اس کا آخری وقت قریب آیا اور جان کنی کی حالت طاری ہوئی تو اس کا چہرہ سیاہ ہوگیا اور بہت زیادہ تنگی لاحق ہوئی حتیٰ کہ جو دیکھتا ڈر جاتا تو اس نے جان کنی کی حالت میں ندا دی ’’اے اللہ تعالیٰ کے محبوب ﷺ میں آپ ﷺ سے محبت رکھتا ہوں اور درود پاک کی کثرت کرتا ہوں۔‘‘ ابھی اس نے یہ ندا پوری بھی نہ کی تھی کہ اچانک ایک پرندہ آسمان سے نازل ہوا اور اس نے اپنا پر اس آدمی کے چہرہ پر پھیر دیا فوراً اس کا چہرہ چمک اٹھا اور کستوری کی سی خوشبو مہک اٹھی اور وہ کلمہ طیبہ پڑھتا ہوا دنیا سے رخصت ہوگیا اور پھر جب اس کی تجہیز و تکفین کرکے قبر کی طرف لے گئے اور اسے لحد میں رکھا تو ہاتف غیبی سے آواز سنی ہم نے اس بندے کو قبر میں رکھنے سے پہلے ہی کفایت کی اور اس درود پاک کی وجہ سےجو یہ میرے حبیب ﷺ پر پڑھا کرتا تھا اسے قبر سے اٹھا کر جنت میں پہنچادیا ہے۔

یہ سن کر لوگ بہت متعجب ہوئے اور پھر جب رات ہوئی تو کسی نے خواب دیکھا کہ وہ زمین و آسمان کے درمیان چل رہا ہے اور پڑھ رہا ہے۔ اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿الاحزاب۵۶﴾
 قبر میں نجات کا واقعہ
حضرت شیخ شبلی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمایا کہ میرا ایک ہمسایہ فوت ہوگیا تھا میں نے اسے خواب میں دیکھا اور اس سے پوچھا کہ تیرے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کیا معاملہ کیا؟ اس نے جواب دیا حضرت آپ کیا پوچھتے ہیں‘ بڑے بڑے خوفناک منظر میرے سامنے آئے‘ منکر و نکیر کے سوال و جواب کا وقت تو مجھ پر بڑا ہی خطرناک اور دشوارہوا حتیٰ کہ میں سوچ میں پڑگیا کہ میرا ایمان پر خاتمہ ہوا ہے کہ نہیں۔ اچانک مجھ سے کہا گیا کہ دنیا میں تیری زبان بیکار رہی اس وجہ سے تجھ پر یہ مصیبت آئی ہے پھر جب عذاب کے فرشتوں نے مجھے مارنے کا قصد کیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میرے اور ان فرشتوں کے درمیان ایک نوری انسان حائل ہوگیا جو کہ نہایت حسین و جمیل تھا اور اس کے جسم پاک سے خوشبو مہکتی تھی‘ منکر و نکیر کے سوالات کے جوابات وہ مجھے پڑھاتا گیا اور میں فرشتوں کو جواب دیتا گیا اور میں کامیاب ہوتا گیا‘ پھر میں نے اس نوری انسان سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا ’’میں تیرا وہ درود پاک ہوں جو تو نے دنیا میں اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب ﷺ پر پڑھا‘ اب تو فکر نہ کر میں تیرے ساتھ ہی رہونگا قبر میں‘ حشر میں‘ پل صراط‘ میزان پر ہر مشکل مقام پر تیرے ساتھ رہوں گا اور تیرا مددگار رہوں گا۔
پانچ سو درہم ملنے کاواقعہ

ایک شخص کے ذمہ پانچ سو درہم قرضہ تھا‘ مگر حالات ایسے تھے کہ وہ قرضہ ادا نہیں کرسکتا تھا‘ اس کو نبی ﷺ کا عالم رویا میں دیدار نصیب ہوا تو اس نے اپنی پریشانی کی شکایت کی‘ حضور ﷺ نے اپنے امتی کی پریشانی کی کہانی سن کر فرمایا: ’’تم ابوالحسن کیساٹی کے پاس جاؤ وہ نیشاپور میں ایک سخی مرد ہے ہر سال دس ہزار غریبوں کو کپڑے دیتا ہے‘ میری طرف سے انہیں کہو کہ وہ تمہیں پانچ سو درہم دے دیں اور اگر کوئی نشانی طلب کرے تو کہہ دینا کہ تم ہر روز دربار رسالت ﷺ میں سو بار درود شریف کا تحفہ حاضر کرتے ہو مگر کل تم نے درود پاک نہیں پڑھا‘ وہ شخص بیدار ہو ا اور ابوالحسن کیساٹی کے پاس پہنچ گیا اور اپنا حال زار بیان کیا مگر اس نے کچھ توجہ نہ دی‘ پھر حضور ﷺ کا پیغام دیا تو اس نے نشانی طلب کی اور جب نشانی بیان کی تو ابوالحسن سنتے ہی تخت سے زمین پر گرپڑا اور دربار الٰہی میں سجدہ شکر ادا کیا اور پھر کہا ’’اے بھائی! یہ میرے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ایک راز تھا کوئی  دوسرا اس راز سے واقف نہ تھا واقعی کل میں درود پاک پڑھنے سے محروم رہا تھا۔ پھر ابوالحسن کیساٹی نے اپنے کارندوں کو حکم دیا کہ اسے پانچ سو کے بجائے دو ہزار پانچ سو درہم دے دو اور ابوالحسن کیساٹی نے عرض کیا اے بھائی! یہ ہزار درہم آقائے دوجہاں ﷺ کی طرف سے پیغام اور بشارت لانے کا شکرانہ ہے اور یہ ہزار درہم آپ کے یہاں قدم رنجہ فرمانے کا شکرانہ ہے اور پانچ سو درہم سرکارﷺ کے حکم کی تعمیل ہے اور مزید کہا کہ آپ کو آئندہ کوئی ضرورت ہو تو میرے پاس تشریف لایا کریں۔
ایک روایت میں ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کے روز تم میں سے وہ شخص ہر مقام اور ہر جگہ پر میرے زیادہ قریب ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر درود پاک کی کثرت کی ہوگی اور تم میں سے جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر درود پاک پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا ستر حاجتیں آخرت کی اور تیس دنیا کی۔
روایت ہے کہ آقائے دوجہاںﷺ نے فرمایا جو شخص مجھ پر درود بھیجتا ہے اس پر اللہ کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس پر اللہ خود درود بھیجتا ہے اس کے لیے ساتوں زمینوں اور آسمانوں کی ہر چیز چرند پرند شجرو حجر دعا کرتے ہیں جو ایک بار درود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے اس کے دس گناہ معاف کردیتا ہے اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا اس کے دس درجات بلند کرے گا۔ اب تمہاری مرضی ہے کہ تم مجھ پر درود شریف کم پڑھو یا زیادہ۔ ان گنت درود شریف ایسے ہیں جو آخرت میں فلاں اور بھلائی حاصل کرنے کے ساتھ دنیاوی حاجات کیلئے بھی نفع بخش ہے۔
درود شفائے قلوب

یہ درود شفاء پڑھنے سے روحانی و جسمانی بیماریوںکو شفاء ملتی ہے خاص کر جس شخص کو شیطانی وساوس بہت تنگ کرتے ہو اور نیک کاموں پر مائل ہونے میں نفس رکاوٹ ڈالتا ہو تو اس درود پاک کو کثرت سے پڑھنے سے سب وسوسے ختم ہوجائیں گے ایسی جسمانی بیماری جس کا طبیبوں سے علاج نہ ہوتا ہو اس کیلئے  اس درود پاک کو چالیس دن تک روزانہ ایک سو مرتبہ پڑھنے سے انشاء اللہ بیماری کا بہتر حل ہوجائیگا۔ جو شخص دل کے کسی مرض میں مبتلا ہوتو اسے چاہیے کہ 315مرتبہ گیارہ دن تک بعد نماز فجر یہ درود شریف پڑھے انشاء اللہ دل کی ہر قسم کی بیماری سے نجات مل جائیگی۔
 درود شریف یہ ہے:۔
 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَدَوَآئِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَآئِھَا وَنُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَآئِھَا وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 262 reviews.