Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

ستمبر کے جوابات
1۔محترم بھائی! آپ کی اس وقت جو کیفیت ہے آج سے تقریباً چھ ماہ پہلے میری والدہ کی بھی یہی کیفیت تھی۔ عبقری میں ایک مضمون چھپا تھا چھاتی کے کینسر سے نجات کے حوالے سے۔ اس میں بتایا گیا تھا کہ ایک لفظ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْن سارا دن کھلا پڑھنا ہے۔ میری والدہ نے وہ مضمون پڑھ کر لفظحٰمٓ لَایُنْصَرُوْن کھلا پڑھنا صرف چالیس دن ہی پڑھا تھا کہ میری والدہ کا بریسٹ کینسر ٹھیک ہوگیا آپ بھی یہ لفظ کھلا پڑھیں۔ اس کے علاوہ آپ صبح نہار منہ دار چینی کا قہوہ بنا کر ایک کپ میں آدھا لیموں نچوڑ کر تقریباً چالیس دن مسلسل پئیں۔ انشاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ (محمد شریف‘ قصور)
2۔محترمہ آپ رات کو سونے سے پہلے خالص دیسی گھی کے دو دوقطرے نیم گرم کرکے ناک کے دونوں نتھوں میں ڈالیں اور سانس کے ذریعے اس کو اوپر کھینچیں۔ یہ بظاہر بہت چھوٹا ٹوٹکہ ہے لیکن اگر میں اس کے فوائد لکھنے بیٹھ جاؤں تو پوری ایک کتاب بن سکتی ہے‘ لہٰذا آپ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ ٹوٹکہ استعمال کریں انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل کا حل اسی ٹوٹکہ میں موجود ہے۔ (فرحین‘لاہور)
3۔بہن! آپ کو شش کریں کہ ہروقت باوضو رہیں اور جب بھی آدھے سر کا درد ہو اپنی انگلی سے جس جگہ درد ہورہی ہو وہاں ’’کہف‘‘ لکھیں۔ انشاء اللہ اس عمل سے ہی آپ کے سر کی درد ٹھیک ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ آپ خالص زیتون کے تیلکو نیم گرم کرکے سر کے جس حصے میں درد ہے اس طرف کے ناک کے نتھنے میں دو قطرے ڈالیں۔ یہ عمل تقریباً چالیس دن کریں آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ (جاوید‘ کراچی)
4۔آپ فوری طور پر بادی‘ تلی اور بیکری کی اشیاء سے پرہیز شروع کردیں اور ٹھنڈی اور نرم غذائیں استعمال کریں۔ یہ غلیظ بیماری مجھے بھی تھی تو میں نےعبقری کے  دفتر سے ’’پوشیدہ کورس‘ ‘ منگوا کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کیا الحمدللہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں آپ کو بھی میں پوشیدہ کورس استعمال کرنے کا مشورہ دوں گی۔ (روبینہ‘راولپنڈی)
اکتوبر کےسوالات
1۔ محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب میں 13 سال کی تھی تب سے میرے چہرے پر دانے نکل رہے ہیں اور اب میں 17 سال کی ہوں ان دانوں کا میں نے بہت علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا‘ دانے مستقل نکلتے ہی رہتے ہیں‘ چہرے پر داغ‘ دھبے ہورہے ہیں اور میرے چہرے پر چھوٹے چھوٹے سوراخ بھی ہورہے ہیں‘ میں بہت پریشان ہوں‘ کوئی اچھا سا حل بتائیے جس سے میرے دانے نکلنا بند ہوجائیں‘ چہرا صاف ہوجائے اور میرے چہرے پر خارش بھی ہوتی ہے جسم پر بھی خاص طور سے  چہرے پر سوراخوں کے بارے میں ضرور بتائیے گا‘ آپ کی بہت بہت مہربانی ہوگی۔ (جویریہ‘ کراچی)
2۔محترم قارئین! میری ایک قریبی عزیزہ کے ساتھ ایک مسئلہ ہے‘ عزیزہ شادی شدہ اور بال بچوں والی ہے‘ اپنے خاوند کی دل و جان سے خدمت کرتی ہے اور ان سے محبت کرتی ہے‘ ان کی خواہشات کا خیال رکھتی ہے اور اپناآرام قربان کرکے انہیں آرام اور سکون مہیا کرنے کی کوشش کرتی ہے‘ الغرض ان پر اپنی جان چھڑکتی ہے اس تمام خدمت کے صلے میں اپنے شوہر سے صرف مسکراہٹ اورہمدردی کی طالب ہوتی ہے مگر شوہر سے یہ چیزیں اسے طویل عرصے بعد کبھی کبھار ملتی ہیں‘ شوہر بالکل کم گو ہیں‘ شروع سے کم گو تھے گھریلو امور پر ان سے بات تک نہیں کرتے‘ عزیزہ چونکہ حساس طبیعت کی مالک اس سے خاوند کا یہ رویہ برداشت نہیں ہوتا‘ اس تلخ رویے پر ان کی آنکھوں میں تنہائی کے وقت آنسو بہتے رہتے ہیں‘ اس حوالے سے کوئی مجرب وظیفہ بتائیں۔ (ایک بندہ خدا‘ ڈیرہ غازیخان)
3۔ میرے گھٹنوں میں درد ہے اور کافی انگریزی ادویات استعمال کیں ہیں مگر صرف وقتی طور پر آرام آتا ہے بعد میں وہی حال ہوجاتا ہے۔ نماز پڑھنے میں بہت تنگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے میں بعض اوقات لیٹ کر نماز پڑھتی ہوں۔ قارئین سے میری گزارش ہے کہ براہ مہربانی کو ئی مفید نسخہ برائے درد گھٹنا بتادیں ۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ میری عمر تقریباً 50 سال ہے۔ (مسز یوسف کھوکھر‘ اٹک)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 259 reviews.