Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج۔۔۔۔اور طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

جھائیاں اور میں۔۔۔۔!
میری عمر 40سال ہے۔ آٹھ سال پہلے بچے کی پیدائش کے بعد میرے چہرے پر ہلکے جھائیوں کے نشان پڑگئے تھے۔ میرا خیال تھا کہ وقت کے ساتھ خودبخود ختم ہوجائیں گے لیکن اتنے سال گزر جانے کے بعد ختم ہونے کے بجائے اور زیادہ بڑھ گئے ہیں اور اب بھی بڑھ رہے ہیں۔ ہونٹ‘ گال‘ ناک اور ماتھا جھائیوں سے بھرگیا ہے۔ (فاطمہ سجاول‘ کوئٹہ)

مشورہ:آپ کیلشیم سے بھر پور غذائیں کریں‘ خاص طور پر دودھ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ آپ کے جسم میں کیلشیم کی کمی ہے۔رات سونے سے ایک گھنٹہ پہلے ایک گلاس نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ملا کر استعمال کریں۔۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
جب سے بالغ ہوا ہوں

میری عمر 25سال ہے‘ جب سے میں بالغ ہوا ہوں‘ بدخوابی کا مسئلہ ہے‘ قبض نہیں ہوتا‘ بدخوابی کی وجہ سے جاگ جاتا ہوں تو تلوے جلتے ہیں‘ میں اپنے اس مسئلے کی وجہ سے جب سے بالغ ہوا ہوں تب سے زندگی میں کبھی کبھی پیٹھ کے بل چت سو کر نیند نہیں لے سکا ہوں۔ (مبین احمد‘ دبئی)
مشورہ: یہ مسئلہ حرام مغز سے متعلق معلوم ہوتا ہے۔ کمر کی مختلف ورزشیں کریں۔ سبزیاں‘ تازہ پھل‘چاول‘ دودھ وغیرہ سے پرہیز کریں۔ سرد چیزیں نہ کھائیں۔ بہت عمدہ قسم کا اصلی عرق عنبر ایک اونس غذا کے بعد دن میں تین بار پئیں۔ تین ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
کلو وزن پھر بھی کمزور

میری عمر 25سال ہے۔ میرا وزن85کلو ہے‘کھانا بہت کم کردیا‘ورزش بھی بہت کی۔ میرے سر کے آدھے سے زیادہ بال سفیداور نظر کمزورہوگئ ہے۔ (محمدشاکر‘ کراچی)
مشورہ: روزانہ باقاعدگی سے کھیل کود میں حصہ لیں‘ ازخود ڈائٹنگ خطرناک ہے‘ کسی ماہر مستند طبیب کے مشورے کے بغیر ڈائٹنگ نہ کریں۔ عرق ما؍ء اللحم عنبری صبح و شام پئیں‘ ازخود غذا میں کمی نہ کریں۔ طبیعت کے مطابق ہلکی غذا شدید بھوک پر لیں اور بھوک رکھ کر کھائیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔
نیند کا علاج

میری عمر 26 سال ہے‘ ایم اے کررہی ہوں‘ نیند بہت آتی ہے‘ کتاب آنکھوں کے سامنے اور آنکھیں بند! کوئی آسان سا نسخہ بتائیں کہ نیند اڑ جائے اور میں سکون سے پڑھ سکوں۔ (شیزہ‘ لاہور)
جواب: خشک دھنیا کوٹ کر سفوف بنالیں اور کپڑ چھان کرلیں۔ صبح و شام کھانا کھانے کے بعد آدھی چمچ صبح شام تازہ پانی سے لیں۔ تین چار روز میں نیند کا غلبہ کم ہوجائے گا۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
درد شقیقہ کا علاج

مجھے درد شقیقہ کی تکلیف ہے۔ آدھے سر میں درد رہتا ہے‘ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ یہ درد صبح کو شروع ہوتا اور سورج کے چڑھنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کرتا جاتا ہے۔ کوئی آسان سے علاج بتائیے۔ (محمد وریام‘ کراچی)
جواب: گندم کے آٹے کو لے کر اس کی روٹی پکائیں‘ ایک جانب سے پک جائے مگر دوسری جانب کچی رکھیں۔ کچی جانب کو تلوں کے تیل سے تر کرلیں اور مریض کے سر پر باندھیں دو، دو گھنٹے بعد تین دفعہ کریں۔ شقیقہ کا درد رفع ہوجائے گا۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔
کان میں کیڑے

میرے کانوں میں کیڑے ہیں جس کی وجہ سے میرے دن رات بے چینی میں گزرتے ہیں‘ بہت سے علاج کروائے وقتی طور پر فائدہ ہوتا ہے لیکن بعد میں پھر وہی مرض دوبارہ ہوجاتا ہے۔ براہ مہربانی کوئی آسان سا علاج بتائیے۔ (محمد اشرف‘ راولپنڈی)
جواب: تمباکو کے سبز پتوں کا پانی نکال کر ہر نصف گھنٹہ بعد نیم گرم کرکے 3,3 قطرے کانوں میں ڈالیں‘ کیڑے مر کر یا زندہ ہی نکل جائیں گے۔
گلا خراب

میرا گلا بہت خراب رہتا ہے‘ میں مقامی مسجد میں مؤذن ہوں‘ اذان دیتا ہوں تو اذان کے دوران ہی گلا بیٹھ جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے‘ علاج سے مطلع کریں۔ (حافظ رمضان‘ خانیوال)
جواب: مصری‘ الائچی خورد‘ جڑپان اور ملٹھی ایک ایک ماشہ لے کر بیس پڑیا بنالیں اور صبح‘ دوپہر‘ شام اور رات ایک ایک پڑیا منہ میں رکھ کر چوسیں‘ آواز صاف ہوجائیگی۔غذا نمبر3 استعمال کریں۔
بھوک بہت لگتی ہے

میری عمر 21 سال ہے‘ مجھے بھوک بہت لگتی ہے‘ بھوک سے اتنا بے چین ہوجاتا ہوں کہ جو سامنے آتا ہے کھا جاتا ہوں چاہے اس چیز کا مالک کوئی بھی ہو جس کی وجہ سے مجھے بعض اوقات بہت پریشانی اور شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔ براہ مہربانی کوئی نسخہ بتائیں کہ مجھے بھوک بہت کم لگے۔ (عبدالرشید‘ کوئٹہ)
جواب: عبدالرشید صاحب اس مرض کو جوع الکلب کہتے ہیں اس صورت میں آپ تازہ مکھن لے کر جتنا کھایا جاسکے کھائیں یہ عمل ہفتہ بھر کریں۔ جھوٹی بھوک ختم ہوجائے گی۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
ہچکی کی شکایت

میرے والد صاحب کو ہچکی کی شکایت ہے‘ ہٹنے کا نام ہی نہیں لیتی‘ اس بیماری کی وجہ سے میرے والد صاحب کو بہت پریشانی ہوتی ہے اور بعض اوقات سانس اکھڑ جاتی ہے کچھ بھی کھایا پیا نہیں جاتا‘ کوئی آسان سی ترکیب بتائیں جس سے ہچکی سے نجات مل جائیں۔  (عبدالحمید‘ کراچی)
جواب: ہلدی کی گانٹھ لے کر باریک پیس لیں اور تمباکو کی چلم میں دو چٹکی تمباکو کی جگہ رکھیں اور بیمار سے کہیںکش لگائیں چند دن کرنے سے پرانی سے پرانی ہچکی دور ہوجائیگی۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔
قبض کا علاج

محترم حکیم صاحب! مجھےقبض بہت پرانی ہے‘ میں نے بہت سے حکیموں اور ڈاکٹروں سے پورے پورے کورس کروائے ہیں لیکن یہ نامراد مرض میری جان نہیں چھوڑ رہا‘ براہ مہربانی قبض کیلئے تیربہدف نسخہ بتائیں۔ (ملک وسیم‘ لاہور)
جواب: دن میں ہر آدھے گھنٹے بعد پانی کا ایک گلاس پئیں اور رات سوتے وقت 3 تولہ گڑ کھالیں‘ قبض دور ہوجائی گی۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
کالا یرقان کا علاج ہے؟؟؟

 آج کل کالایرقان عام ہے۔ ہمارے گاؤں میں اکثر لوگ اس کا شکار ہیں‘ کئی مریضوں کو ڈاکٹروں کے پاس لے کر گئے‘ ایک سال سے زیادہ ہوگیا انہیں فائدہ نہیں ہوا‘ کیا طب اسلامی میں اس کا علاج ممکن ہے؟ (لیاقت علی‘ بہاولپور)
جواب: لیاقت صاحب! اس کا علاج طب اسلامی میں ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر صاحبان اس کیلئے ٹیکے استعمال کراتے ہیں‘ مگر وہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتے‘ صبح و شام قرص جگر 3-3 گولی اور بعد غذا دواء الکبد‘ چوتھائی چمچ اور نصف کپ عرق مرکب استعمال کریں۔ انشاء اللہ 3 ماہ میں ہیپاٹائٹس سی نیگٹو ہوجاتی ہے۔ ہیپاٹائٹس ای اگرچہ پاکستان میں نہیں ہوتی لیکن چند ماہ پہلے کینیڈا سے آنے والی ایک خاتون کو بھی اس سے فائدہ ہوا اگر ایل ایف ٹی بڑھا ہوا ہو تو صبح شام 2-2 ماشہ کشتہ سنکھ ایک پاؤ دہی میں ملا کر نہار منہ لیں تو وہ بھی نارمل ہوجائے گی۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
خروج مقعد کا عارضہ

میری عمر 55سال ہے‘ مجھے خروج مقعد کا عارضہ لاحق ہے‘ بہت سے ڈاکٹری علاج بھی کارگر ثابت نہیں ہوئے‘ نہ آرام سے بیٹھ سکتی ہوں‘ نہ سو سکتی ہو‘ نہ چل پھر سکتی ہوں‘ بہت پریشانی میں زندگی گزر رہی ہے‘ براہ مہربانی حکیم صاحب کوئی اچھا سا ٹوٹکہ بتائیں۔ (ساجدہ بیگم‘ گجرات)
جواب: آدھ تولہ پھٹکڑی لے کر چار کلو ٹھنڈے پانی میں حل کریں اور دن میں 5,4 مرتبہ آبدست لیا کریں‘ اس سے نہ صرف خروج مقعد بلکہ خونی بواسیر اور بھگندر کو بھی فائدہ ہوگا۔ مسلسل ایک ہفتہ استعمال کریں۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
حمل ساقط

محترم حکیم صاحب! میرا حمل تین بار ساقط ہوچکا ہے‘ میں انتہائی پریشان ہوں‘ اگر آپ کے پاس کوئی علاج ہے تو بتائیں۔(پوشیدہ)
جواب: بہن! جس تکلیف کی آپ بات کرتی ہیں‘ اسے اٹھراہ کہتے ہیں‘ اس صورتحال میں حمل ٹھہرنے سے ولادت تک صبح کے وقت دھنیا کے 21ثابت دانے اور شام زیرہ سیاہ کی دو چٹکیاں ٹھنڈے پانی سے لے لیا کریں۔ انشاء اللہ اسقاط سے محفوظ رہیں گی۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔
بال گررہے ہیںبال گررہے ہیں

میرے بال بہت گررہے ہیں‘ اگرچہ عمر صرف24سال ہے‘ ہر وقت شرمندہ رہتا ہوں‘ دوست رشتہ دار میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ کوئی ترکیب بتائیں کہ نئے بال اُگ آئیں۔ (عبدالرحمن‘ لاہور)
جواب: جس مقام سے بال گررہے ہیں‘ وہاں لگائیں‘ پانچ تولہ تلوں کو کوٹ کر20 تولہ پانی میں جوش دیں۔ پھر رات کو بالوں کو اس پانی سے دھوئیں۔ بال لمبے اور گھنے ہوجائیں گے۔غذا نمبر 2استعمال کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 248 reviews.