Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

کسی بزرگ کا مزار
خواب: میں اپنے گھر سے آنٹی کے ساتھ باہر نکلتی ہوں اور گلی میں سے گزر کر سڑک پر جاتی ہوں تو ایک لڑکا میرے پیچھے پڑجاتا ہے۔ مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ میں سڑک پار کرکے مزار میں جاتی ہوں۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ کسی بزرگ کا مزار ہے (حقیقت میں اس جگہ پر دکانیں ہیں) میں سوچتی ہوں یہاں مزار کیسے ہوسکتا ہے تو پھر میرے دل میں آتا ہے کیا پتہ یہ بزرگ کا ہی مزار ہو۔ میں آنٹی سے کہتی ہوں کہ میرے ساتھ رہیے گا مگر وہ آگے نکل جاتی ہیں۔ وہ لڑکا میرے پیچھے مزار پر بھی آجاتا ہے۔ میں جلدی سے مزار پر پھول اور پیسے ڈالتی ہوں اور لڑکے سے دور بھاگتی ہوں تو وہ لڑکا برا مانتا ہے‘ خواب یہیں پر ختم ہوگیا۔ (س۔ا۔ کراچی)

تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہوگا لیکن کسی نیک بزرگ کی دعا سے یہ پریشانی انشاء اللہ جاتی رہے گی۔
اچھی ازدواجی زندگی

خواب: میں کسی نامعلوم گھر کی چھت پر ہوں اور چارپائی پر بیٹھی یا لیٹی ہوں (مجھے یاد نہیں) اور چھوٹا بھائی جھولے میں بیٹھا ہے۔ اچانک ایک لڑکی آتی ہے اور کہتی ہے کہ میں آپ کو اپنی گائے دکھاؤں میرے منع کرنے کے باوجود وہ گائے چھت پر بلالیتی ہے۔ وہ بہت موٹی اور کئی رنگوں میں ہوتی ہے وہ لڑکی مجھے کہتی ہے ڈرو نہیں بلکہ اس کو پیار کرو۔ گائے دس یا بارہ ہوتی ہیں۔ لڑکی کہتی ہے کہ ہم نے یہ دودھ لینے کیلئے رکھی ہیں پھر میں نیچے ان کے باورچی خانے میں جاتی ہوں تو وہاں ایک اور عورت ہوتی ہے وہ بھی مجھ سے کہتی ہے کہ تم کیوں ڈر رہی ہو تو میں کہتی ہوں اب نہیں ڈروں گی۔ میں گائے کے پاس جانے لگتی ہوں تو ایک گائے گوبر کردیتی ہے اور میں پیچھے ہٹ جاتی ہوں اور گوبر زمین پر گر جاتا ہے۔
دوسرا خواب: میں نے اپنی شادی کیلئے استخارہ کیا تھا‘ میں دیکھتی ہوں کہ میں ہاتھ پر مہندی لگاتی ہوں اور پھر جب مہندی اتارتی ہوں تو مہندی کا رنگ نہیں چڑھتا‘ میں پھر مہندی لگا کے دیکھتی ہوں اور کہتی ہوں اس بار رنگ ضرور چڑھے گا (میری پہلی شادی ختم ہوچکی ہے) خواب یہیں ختم ہوجاتا ہے۔ (یاسمین‘ رحیم یارخان)
تعبیر: آپ کے دونوں خواب ایک ہی تعبیر رکھتے ہیں یعنی انشاء اللہ آپ کو اچھی ازدواجی زندگی نصیب ہوگی‘ نیز خوشی اور خوشحال زندگی بسر ہونے کا بھی اشارہ ہے۔
خواب: میں اکثر سیاہ رنگ کا سانپ دیکھتا ہوں جو پیچھے لگا ہوا ہے کبھی ایک اور کبھی دو سانپ دیکھتا ہوں اورجب یہ خواب آنا شروع ہوتا ہے تو عملی زندگی میں پریشانیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ نقصانات ہونے لگتے ہیں۔ اکثر خواب دیکھتا ہوں کہ کہیں جارہا ہوں یا کوئی محفل ہے‘ میرے پیروں میں چپل نہیں ہوتی‘ میں ننگے پاؤں ہوتا ہوں‘ لباس اچھا ہوتا ہے ‘ اکثر دیکھتا ہوں کہ امتحان دے رہا ہوں اور کمرہ امتحان میں سب لکھ رہے ہوتے ہیں اور مجھ سے کچھ لکھا نہیں جاتا‘ لاکھ کوشش کے باوجود پیپر خالی رہتا ہے۔ اکثر خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے گھر کے راستے میں چڑھائی آتی ہے‘ آنے جانے والے لوگ آرام سے آجارہے ہوتے ہیں اور مجھ سے چڑھائی چڑھی نہیں جاتی۔(روشن علی‘ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے ساتھ بندش کا مسئلہ چل رہا ہے جو کہ کسی بدخواہ یا حاسد کی نظر آپ پر لگ رہی ہے تاہم آپ گوشت کا صدقہ دیں اور روزانہ صبح اور رات سورۂ فاتحہ بمعہ تسمیہ 41بار‘ آیۃ الکرسی 41بار اور چاروں قل41بار پڑھ کر پانی میں دم کرکے پی لیا کریں۔ یہ عمل کم از کم 41دن پابندی سے کریں۔
اختلافات اور جھگڑے

میری بیٹی کی عمر تقریباً 15 سال ہے۔ اس نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنی نانی کے گھر کی چھت پر کھڑی ہے۔ چھت کے اوپر دو سانپ ہیں‘ کالے رنگ کے‘ ان کا سیاہ رنگ نیچے ٹپک رہا ہے۔ پھر ایک دم بہت شدید زلزلہ آتا ہے۔ ساری عمارتیں ہلنے لگ جاتی ہیں اور ہر طرف چیخ و پکار شروع ہوجاتی ہے۔ ہر طرف پریشانی کا عالم ہے۔ یہ خواب صبح 7بجے کے قریب دیکھا۔ (ع۔ ل۔ بہاولپور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کے خاندان میں شدید قسم کے اختلافات اور جھگڑے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے تاہم سورۂ حجرات ایک بار اور سورۂ فرقان کی آیت 74اکتالیس بار روزانہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
درود شریف نے بچالیا

خواب: میں نے دیکھا کہ جیسے میں گلی میں ہوں اور میرا پاؤں پھسلتا ہے تو میں ایک کتے کی کمر پر جاگرتی ہوں‘ میں سوچتی ہوں کہ میں نے تو کچھ نہیں کیا تو پھر کیسے میں اس کتے پر گرپڑی۔ مجھے بہت ڈر لگتا ہے کہ اب یہ مجھے کاٹ لے گا تو پھر مجھے یاد آتا ہے کہ د رود شریف پڑھنے سے یہ کچھ نہیں کہے گا۔ میں درود شریف پڑھتی ہوں (حقیقت میں بھی یہی درود شریف پڑھتی ہوں) تو میں دیکھتی ہوں کہ دو سفید ہاتھ کتے کا منہ پکڑ لیتے ہیں اور اس کا منہ مروڑ دیتے ہیں اور پھر آواز آتی ہے ’’اب اٹھ جاؤ‘ کچھ نہیں ہوگا اور پھر دوسرا ایک ہاتھ میرے ہاتھ میں آتا ہے اور وہ مجھے کتے کے اوپر سے اٹھنے میں مدد دیتا ہے اور مجھے اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔(فائزہ‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کسی پریشانی اور تکلیف میں آپ کے مبتلا ہونے کا خدشہ ہے لیکن درود شریف پڑھنے کی برکت سے یہ پریشانی یا مصیبت جلد دور ہوجائے گی۔
نیلا اور ہرا پانی

خواب: میں دو تین مہینے سے خواب میں پانی دیکھتی ہوں‘ کبھی تالاب کبھی جھیل اور کبھی دریا اور خود کو اس پانی میں کبھی نہاتے ہوئے اور کبھی کنارے پر کھڑے ہوکر اس سے انجوائے کررہی ہوتی ہوں‘ خواب ہفتے میں دو بار ضرور آتا ہے‘ پانی کبھی نیلا اور کبھی ہرا ہوتا ہے۔ (ت۔ ن، کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی پریشانیاں دور ہونے کا اشارہ ہے‘ نیز کسی اہم کام میں اچھی کامیابی ملنے کی بھی امید ہے۔ آپ ہر نماز کے بعد یَابَدِیْعُ 25بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 246 reviews.