٭ اشراق کے نوافل پڑھنے سے رزق میں برکت ہوتی ہے۔ ٭ نماز پڑھنے سے رزق کی تنگی دور ہوجاتی ہے۔ ٭صدقہ کرنے سے رزق بڑھتا ہے۔ ٭ صلہ رحمی کرنے سے رزق میں وسعت ہوتی ہے۔ ٭ والدین کی خدمت کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭ سچ بولنے سے رزق بڑھتا ہے۔ ٭صبح کے کاموں میں برکت ہوتی ہے۔
٭حج و عمرہ کرنے سے رزق بڑھتا ہے۔ ٭تقدیر پر راضی رہنا رزق بڑھاتا ہے۔ ٭ نکاح کرنے سے رزق میں برکت ہے۔ ٭اہل وعیال پرفراخی رزق میں اضافہ کرتی ہے۔ ٭نکاح میں سادگی برکت لاتی ہے۔ ٭عاشورہ کے دن فراخی پورے سال اہل وعیال میں فراخی لاتی ہے۔ ٭گھر میں سلام کرنے سے رزق بڑھتا ہے۔ ٭کمزوروں کی دلجوئی کرنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭رزق کا ادب کرنے سے رزق حاصل ہوتا ہے۔ ٭کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونے سے رزق بڑھتا ہے۔ ٭باوضو رہنے سے رزق بڑھتا ہے۔ ٭سفر کرنا روزی میں برکت لاتا ہے۔ ٭شکرادا کرنے سے رزق بڑھتا ہے۔ ٭تقویٰ اختیارکرنے سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭ درودشریف پڑھنا مال کو بڑھاتا ہے۔ ٭استغفار کرنے سے رزق بڑھتا ہے۔ ٭سورۂ واقعہ کی تلاوت فاقہ کو دور کرتی ہے۔ ٭سورۂ اخلاص پڑھنے سے پڑوسیوں کا بھی فاقہ ختم ہوجاتاہے۔ ٭آیۃ الکرسی پڑھنا فقر کو دور کرتا ہے۔ ٭پاک‘ صاف دسترخوان پر گرے ہوئے لقمے کو اٹھا کر کھالینے سے رزق میں برکت ہوتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں