Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر مسئلہ کے حل کیلئے مجھے پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

آج کل میں جو وظائف کررہی ہوں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ اللہ کے حکم سے مجھے ان وظائف سے پورا پورا فائدہ ہورہا ہے۔ 1۔ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵
کسی بھی مقصد کیلئے 3،7 یا21 بار پڑھتی ہوں لیکن ہمیشہ جائز مقصد کیلئے کسی کو نقصان پہنچانے کیلئے کبھی نہیں پڑھا۔ اس وظیفہ کی کچھ برکات:۔ہمارے گھر میں جب بھی لڑائی ہوتی ہے بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے عموماً بھائی والدین کے ساتھ اس طریقے سے بات کرتے ہیں کہ بیان کرنا الفاظ سے باہر ہے۔ روزانہ رات کو جب بھی وہ آتے ہیں کوئی نہ کوئی بات شروع ہوتی ہے اور لڑائی کا سبب بن جاتی ہے۔ میں آیت کا ورد شروع کرتی ہوں اور اللہ رب العزت سے دعاگو ہوتی ہوں کہ اللہ پاک اس آیت کی برکت سے یہ لڑائی ختم ہوجائے اور اللہ انہیں اپنا فرمانبردار بنادے اور اللہ کے حکم سے لڑائی محبت میں بدل جاتی ہے۔2۔ ایک دفعہ ساتھ والے گھر میں اتنی زبردست لڑائی شروع ہوئی کہ بات گالیوں تک پہنچ گئی‘ ہمارے گھر چونکہ صاف آواز آرہی تھی سمجھ نہیں آیا کیا کروں؟ فوراً یہ آیت اللہ پاک نے ذہن میں ڈال دی اس آیت کو پڑھنا شروع کیا آپ یقین کریں لڑائی کی آواز چند ہی لمحوں میں ختم ہوگئی۔3۔ ہمارے گھر کے گٹر بند تھے‘ بہت کوشش کی نہیں کھلے‘ گٹر صاف کرنے والے کو بلوایا اس سے بھی گٹر نہ کھلا‘ بہت زیادہ پریشانی تھی‘ اس آیت کو صرف تین بار پڑھا اس دن سے آج تک ہمارے گٹر ایسے صاف ہیں کہ اللہ کے حکم سے بغیر پیسے کے مسئلہ حل ہوگیا۔4۔ بھائیوں کی عادت تھی رات بھر ٹی وی پر گانے سنتے اور دیکھتے تھے اور آواز پورے گھر میں گونجتی تھی‘ ہرروز اس بات پر لڑائی ہوتی‘ ہم بہنوں نے نماز اور وظائف کرنے ہوتے تھے لیکن اس کی وجہ سے نہیں کرپاتے تھے۔ روزانہ اس آیت مبارکہ کو ٹی وی‘ موبائل اور ایم پی تھری کے گانوں پر پڑھ کر پھونکتے تھے۔ آج اللہ کے حکم سے گھر کا ٹی وی خراب ہے۔ موبائل بند ہوگئے‘ گانے والے اور ایم پی تھری جو بھائی ساری رات سارا دن ہاتھ میں سنتے تھے‘ خود ہی پھینک دئیے۔ اس آیت مبارکہ میں واقعی بہت تاثیر ہے۔
رَبِّ اِنِّی لِمَا اَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ ﴿القصص۲۴﴾اس آیت مبارکہ کو میں نے عبقری میں پڑھا ‘ سوچا  اور پڑھ کر آزمایا جائے۔ 1۔ ہم نے ایک دن باجی کی طرف بہت ضروری کام سے جانا تھا چونکہ ہمارے پاس سواری نہیں‘ میں اس آیت مبارکہ کو پڑھنا شروع کیا پانچ منٹ میں اللہ پاک نے سواری گھر بھیج دی۔ جمعرات کو درس میں آنا تھا بہت بارش تھی ۔ سواری‘ پیسے پاس نہیں تھے کوئی وسائل بھی نہیں تھے‘ اس آیت کا ورد شروع کردیا‘ اللہ پاک نے سواری کا بھی انتظام کردیا اور آنے کیلئے وسائل بھی۔!
2۔ جب بھی کوئی چیز کھانے کا ارادہ ہوتا ہے کوئی وسائل نہ ہوں اس آیت کا ورد شروع کردیتی ہوں‘ کھانا خود اللہ پاک دے دیتے ہیں۔ 3۔ ایک دفعہ میرے فون میں بیلنس نہیں تھا اس آیت کا ورد شروع کردیا اللہ پاک نے غیب سے مدد کردی۔ اس آیت مبارکہ کو جب بھی پڑھتی ہوں میرا کام فوراً بن جاتا ہے‘ اس آیت میں واقعی بہت تاثیر ہے۔
کاروبار کیلیے:اَللّٰہُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔اس کو اول و آخر 11بار درود ابراہیمی کیساتھ 313 بار دن میں ایک بار پڑھتی ہوں۔ جب سے اس وظیفہ کو شروع کیا ہمارے کاروبار میں کافی حد تک اضافہ اور برکت ہوئی ہے۔ یہ وظیفہ میں نے آپ کی کتاب ’’مشکلات کےپہاڑ‘‘ سے لیا ہے۔
رزق میں اضافہ و برکت کیلیے:اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی‘ ایک بار سورۃ الفاتحہ‘ تین بار سورہ الم نشرح‘ گیارہ بار سورۂ قدر۔ اس کو روزانہ ایک بار پڑھتی ہوں۔ اس سے ہمارے رزق میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔
دانوں کیلیے: چہرے پر بہت دانے تھے کہ ان سے پانی نکلتا تھا‘ ہر قسم کا دیسی ٹوٹکہ کیا مگر آرام نہ آیا‘ ڈاکٹروں سے بھی ہر قسم کی کریم اور دوائی لی مگر فرق نہ پڑا۔ عبقری سے ’’طب نبویؐ کریم‘‘ اور ساتھ وظیفہ کرتی ہوں جو عبقری کے رسالے سے ملا یَااَللہُ یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَاجَمِیْلُ ہر نماز کے بعد سو بار پڑھ کر چہرے پر دم کرتی ہوں۔ اب اللہ پاک کے فضل و کرم سے چہرے پرکوئی دانہ نہیں اور نشان تک ختم ہوگئے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 231 reviews.