Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرقات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

اسم اعظم کی روحانی محفل آئندہ درس ہدایت منگل کے بجائے جمعرات کو ہوا کرے گا لہٰذا( مردو خواتین) جمعرات کو ہی تشریف لائیں۔ نمازِ مغرب کے بعد ”مرکزِ روحانیت و امن“ میں حکیم صاحب کا درس مسنون اور شرعی ذکر خاص، مراقبہ، بیعت اور دعا کی روحانی محفل ہوتی ہے۔اس میں اپنی روحانی ترقی اور پریشانیوںسے نجا رحمتہ اللہ علیہ ت کیلئے شرکت فرمائیں ۔ اپنی مشکلات، پریشانیوں کے حل اور دلی مرادوں کی تکمیل کیلئے خط لکھ کر دعاﺅں میں شمولیت کر سکتے ہیں۔ درس کی سی ڈی اور کیسٹ بھی دستیاب ہے قیمت فی سی ڈی 40/-روپے ....کیسٹ 40/-روپے ڈیمانڈ کے مطابق V.P کی سہولت بھی موجود ہے۔ منہ کے چھالوں کیلئے ٹوٹکہ ایک درخت جس کا نام گوندی ہے ‘کے نرم پتے لے کر چبائیں اور پتوں کی مدد سے بننے والا لیس دار مادہ چھالوں کی طرف لے جائیں‘ دن میں تین چار دفعہ یہ عمل کریں‘ انشاءاللہ بہت جلد شفاءہو گی‘ گوندی کے پتے انسانی زبان جتنے لمبے ہوتے ہیں‘ساون کے ماہ میں پودا خوب بڑھتا ہے‘ اس کا قد کنو ‘ مالٹے کے پودے کے برابر ہوتا ہے‘ اس کا پھل بہت چھوٹا چھوٹا ہوتا ہے اور کھایا جاتا ہے۔ (پرنسپل غلام قادر ہراج‘ جھنگ) جسم کی کمزوری اور خون بننے کیلئے جسم کی کمزوری دور کرنے کیلئے اور جسم میں خون بننے کیلئے منقیٰ سیاہ‘ آلو بخارہ‘ انجیر‘ مصری ۔ یہ سب چیزیں دس دس تولہ لیکر سب کو پیس کر آٹھ خوراکیں بنا لیں اور ایک خوراک رات کو پانی میں بھگو دیں صبح نتھار کر خالی پیٹ پی لیں۔(عبدا لصبور ‘بڑانہ کلاں) پھوڑے پھنسی‘ داد چنبل وغیرہ کیلئے کافور اور لوبان کوڑیا‘ لوبان کو سفوف بنا لیں اور کافور توڑ کر اس میں ڈال دیں اور جب کریم بن جائے تو دھوپ میں رکھ دیں‘ پھوڑے پھنسی داد چنبل‘ کچرالی وغیرہ پر چند دن لگائیں نیست و نابود کر ے گا‘ ایک رتی پانی سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل استعمال کرانے سے ممسک ہے اوپر سے کچھ نہ کھایا ‘ پیا جائے۔ (محمد یونس قادری‘ ٹنڈوآدم‘ سانگھڑ) درج ذیل چیزیں حافظے کیلئے مفید ہیں شہد کا استعمال.... میٹھی چیز کھانا.... گوشت کھانا.... روزہ رکھنا.... قیلولہ کرنا....قبلہ رخ بیٹھنا.... آیت الکرسی کا پڑھنا.... ہمیشہ با وضو رہنا.... والدین کے حکم کی تعمیل کرنا.... قرآن مجید کی تلاوت کرنا.... شب بیداری اور عبادت کرنا.... علماءکرام کے چہرے کی زیارت کرنا۔ (سمعیہ کلثوم‘ چھنی تاجہ ریحان) امراض قلب کیلئے شہد کے ساتھ میٹھا کیا گیا سنگترے کا جوس دل کی بیماریوں میں انتہائی نافع ہے۔ دل کی شریانوں کی بندش میں جب صرف سیال غذا ہی مریض کو دی جا سکتی ہو‘ تب سنگترے کا جوس شہد کے ساتھ پلانا ایک محفوظ اور توانائی بخش غذا ہے۔ (شاہد دھریجہ‘ لاہور) درود شریف برکت حضرت پیران پیر فرماتے ہیں اور سب سے لذیذ اور شیریں خاصیت درود شریف کی یہ ہے کہ اس کی بدولت عشاق کو خواب میں حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم کی دولت زیارت میسر آتی ہے جو شخص جمعہ کی نماز میں 2رکعت نماز نفل پڑھے اور ہر رکعت میں 11بار آیت الکرسی اور 11بار اخلاص بعد سلام کے 100بار یہ درود شریف پڑھیں:۔”اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ وَاٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلَّمَ“ انشاءاللہ تین جمعہ نہ گزریں گے۔ زیارت نصیب ہو گی یہ عمل شروع کرنے سے پہلے کسی قادری بزرگ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ حل مشکلات:اگر کسی شخص کو کوئی مصیبت پیش آئے تو اس کو چاہئے کہ نماز فجر کے بعد 100بار ھُوَ الَحَیُّ القَیُّومُ نماز ظہر کے بعد 100بار ھُوَ العَلِیُّ العَظِیمُ نماز عصر کے بعد 100 بار ھُوَ الرَّحمٰنُ الرَّحِیمُ نماز مغرب کے بعد 100بار ھُوَ الغَنِیُّ الحَمِید اور نماز عشاءکے بعد 100 بار ھُوَ اللَّطِیفُ الخَبِیرُ 21دن بلاناغہ پڑھیں تمام مشکلات کم ہوں گی اور سب مصائب وآلام دور ہونگے۔ (علی رضا) جلے کا نشان ختم کرنے کیلئے اکثر جل جانے پر جلد پر نشان رہ جاتا ہے جو جلد کو بد نما کر دیتا ہے اس کیلئے ایک تازہ پتہ جامن کا کھرل کریں یا پھر پتھر پر باریک پیس کر جلے ہوئے سفید نشان پر لگانے سے نشان جاتا رہے گا۔ روزانہ نیا لیپ تیار کریں۔ (زاہد مغل‘صادق آباد) ولادت میں آسانی کے لئے اگر کسی عورت کو ولادت آسانی سے نہ ہوتی ہو یعنی آپریشن کیس ہو تو اس کیلئے تیس یا چالیس گرام پرانا گڑ 100 (سو ) گرام پانی میں ملا کر پکائیں‘ گڑ حل ہو جائے تو پلائیں‘ انشاءاللہ تعالیٰ بچے کی ولادت میں آسانی ہو گی اور آپریشن کے بغیر ہی بچہ ہو جائے گا۔ مجرب ہے۔ (کاشفہ‘ کوٹ رادھا کشن) احادیث مبارکہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی چاہے کہ اس کے رزق میں فراخی اور کشادگی ہو اور دنیا میں اس کے آثار تادیر رہیں یعنی اس کی عمر دراز ہو تو وہ رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرے۔ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے اس لیے نہ تو خود اس پر ظلم وزیادتی کرے نہ دوسروں کامظلوم بننے کیلئے اس کو بے یارو مدد گار چھوڑے اور جو کوئی اپنے بھائی کی حاجت پوری کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی کرے گا اور جو کسی مسلمان کی تکلیف اور مصیبت کو دور کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کی مصیبتوں میں سے اس کی کسی مصیبت کو کم کرے گا۔ اور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے گا۔ (محمد ارسلان اشفاق) کام ہو گا یا نہیں ہوگا اگر کسی شخص کو معلوم کرنا ہو کہ یہ کام میرے لئے بہتر ہے کہ نہیں تو وہ دو پرچیوں پر مندرجہ ذیل الفاظ ابراہیم عارض 1/اور ھوالحق 2/لکھ کر کپڑے کے نیچے رکھ دے اور کسی اجنبی کو کہے کہ وہ پرچی اٹھا دے اگر ابراہیم عارض 1/ نکلا تو کام نہ ہوگا اور اگر ھوالحق 2/نکلا تو کام انشاءاللہ ہو جائے گا۔(راﺅ ابوذر اقتدار) شر کے بدلے خیر ایک بار حضرت عیسیٰ ؑ چند لوگوں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے بلاوجہ آپ کو گالیاں دینا شروع کر دیں لیکن آپؑ پہلے سے بھی زیادہ دعائیں دیتے ہوئے چل دیئے۔ یہ دیکھ کر ایک حواری نے کہا اے اللہ کے نبی! آپ نے ان شریروں کے شر کے بدلے میں جس خیر اور رحمت کا مظاہرہ فرمایا ہے کہیں یہ انہیں غرور میں مبتلا نہ کر دے۔ یہ سن کر حضرت عیسیٰ ؑ نے فرمایا” انسان کے پاس جو کچھ ہوتا ہے وہ وہی دوسرے کو دیتا ہے‘ ان کے پاس شر ہی شر تھا اور ہمارے پاس خیر ہی خیر ہے۔ (عابد محمود ‘ صادق آباد) تھکی آنکھیں چہرے کے عوارض میں پھولی اور تھکی آنکھیں، جھریاں، کیلیں، مہاسیم خشک اور چکنی جلد قابل ذکر ہیں۔ ان کے لئے کھیرا، لیموں، پپیتہ، بادام اور گاجریں مفید ہوتی ہیں مثلاً آنکھیں تھکی اور سوجی ہوئی ہوں تو اطمینان سے لیٹ کر کھیرے کے قتلے ان پر جمادیں یا پھر تازہ پپیتے کی قاشیں یا آلو کے ٹکڑے اس مقصد کے لئے استعمال کریں۔ آدھے گھنٹے بعد صاف پانی سے آنکھیں دھولیں۔ (فرح ندیم‘ لاہور) نسخہ برائے درد ریح مجھے بچپن سے ہی دل کے قریب اوپرکی جانب درد تھا‘ مطالعہ اور تکرار کے دوران دفعتاً ہلکی سی ٹیس اٹھتی لیکن میں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی۔ وقت اپنی رفتار کے ساتھ چلتا رہا اور یہ ہلکی سی ٹیس بڑھتی رہی اور مجھے یہ فکر لاحق ہوئی کہ کہیں یہ دل کا درد ہی نہ ہو۔ گزشتہ سال میرے ساتھ یہ کیفیت دامن گیر ہوئی کہ اچانک جب میں سانس لیتا تو ایسے محسوس ہوتا کہ دل کے آس پاس ہی کسی ہڈی میں کرچ کی آواز آتی ہو۔ کبھی صرف سانس لینے سے ‘کبھی زور سے سانس لینے سے اور کبھی زور سے ہنسنے سے اور کبھی کھانسنے سے یہ کیفیت پیدا ہوتی ۔ جس کی وجہ سے مجھے اس بات کا پختہ یقین ہو گیا کہ یہ دل کا ہی درد ہے۔ بہر کیف ہمارے مدرسے (جامعہ مفتاح العلوم کہروڑ پکا) کے ناظم صاحب جن کو حکیم محمد محسن کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے جو کہ ایک عرصہ تک حکمت سے وابستہ رہے ہیں اور نامی گرامی حکیموں میں ان کا شمار ہوتا ہے میں ان کے پاس حاضر ہوا ۔ابھی تھوڑی سی کیفیت کو ہی ظاہر کیا تھا کہ حکیم صاحب نے فوراً کہا جو کہ ان کا مخصوص لہجہ ہے مجھے اب بھی وہ منظر اور الفاظ اچھی طرح یاد ہیں ( او کملے آ اے دل دا درد کائنی بلکہ ریح دی وجہ کرتے ہے) اور درج ذیل نسخہ تجویز فرمایا۔اللہ پاک ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ الحمد للہ آج تک وہ کیفیت محسوس نہیں ہوئی۔ اس نسخہ کو استفادہ عام کیلئے زیبِ قرطاس کرتا ہوں‘ نسخہ یہ ہے۔ بادیان ‘ انار دانہ‘ کچور‘ زنجبیل‘ صمغ عربی‘ ہلیلہ سیاہ‘ گیرو‘ دھنیا دو دو تولہ لے کر سب کو کوٹ کر سفوف بنا لیں اور جس وقت آپ محسوس کریں کہ پیٹ خالی ہے اسی وقت ایک چمچ (چائے والا) کی مقدار استعمال کریں اور ساتھ ہی مربہ بیلگری صبح شام استعمال کریں۔ (محمد ناصر نواز‘ کہروڑ پکا) ایڑھی میں درد ایک عورت کی ایڑھی میں بہت درد تھا اس نے ہڈی کے ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا کہ یہ درد آپ کو ساری عمر نہیں جائے گا‘ اس کے لئے جوتے کراچی سے بنیں گے اور درد کی گولی لینی پڑے گی وہ میرے پاس آئی میں نے اس کی ایڑھی کا گندا خون نکالا شکر ہے مالک کا دو دن میں بالکل صحیح ہو گئی۔ میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہوں اور اللہ کا شکر ہے یہ کام بھی شروع کیا ہے ہر مرض کے لئے ہے اور درد کی جگہ سے خون نکالا جاتا ہے ۔ سنت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کا مفہوم یہ ہے شفاءکاٹنے والے بلیڈ کی دھار میں ہے۔ آپ سے التجا ہے اپنی دعا میں مجھ کو شامل کریں اوراس کام میں ترقی دیں۔ آمین۔ (ڈاکٹر محمد صادق) کباب خراب نہ ہوئے مولانا زکریارحمتہ اللہ علیہ کو سیخ کباب بہت پسند تھے‘ ایک مرتبہ ٹفن دان جو کھانے کا برتن ہوتا ہے اس میں کباب بھروالئے ‘ جہاز لیٹ ہونے کی وجہ سے کباب خراب ہونے شروع ہو گئے ‘ جہاز پر سوار ہوئے تو کباب کی بدبو شروع ہو گئی‘ ایئر ہوسٹس سے کہا کہ اس برتن میں جو کباب ہیں اس کو پھینک دے ‘ اس نے برتن ایسے ہی رکھ دیا ۔ جب اترنے لگے تو اس نے برتن بھرا ہوا ویسے ہی دے دیا ‘ جہاز سے اترتے ہی ساتھیوں سے کہا کہ اس کو پھینک دیں وہ پھینکنا بھول گئے ‘ کباب جب مکہ پہنچے تو وہ برتن وہاں پر ساتھیوں سے کہا کہ اس کو پھینک دو ہم چاروں ساتھی عمرہ کرنے چلے گئے‘ واپس آئے تو کھانے کا وقت ہو گیا تھا‘ کھانے پر شیخ صاحب رحمتہ اللہ علیہ بھی تھے دیکھ کر حیرت کی انتہا ہو گئی سیخ کباب برتنوں میں رکھے ہوئے اور بالکل صحیح بدبو بھی نہیں تھی‘ سب نے خوب شوق سے کھایا۔ یہ تھی شیخ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی کرامت کہ ایئر ہوسٹس نے نہیں پھینکا‘ جدہ ایئر پورٹ پر بھی نہیں پھینکا اور پھر بھی کباب تازہ تھے۔ بے شک اللہ والوں کی بہت برکت ہوتی ہے جو ہم نے کھلی آنکھوں سے دیکھی۔ میرے حالات کیلئے دعا کریں۔ (محمد اقبال ‘ دھلی کالونی‘ کراچی) کھانسی کیلئے بہترین نسخہ اگر کھانسی کی شدت ہو اور گلے میں درد ہو تو تھوڑا سا ثابت کالا نمک لے کر آگ پر سرخ کر لیں‘ گلاس میں دو گھونٹ پانی لیں اس میں سرخ کیا ہوا کالا نمک ڈالیں اور فوراً پی لیں دن میں دو تین مرتبہ یہ عمل کریں انشاءاللہ آرام آ جائے گا۔ (بیگم یونس‘ راولپنڈی) بے شمار فوائد یَا حَکِیمُ یَا حَنَّانُ یَا عَزِیزُ جب سے یہ ورد پڑھنا شروع کیا ہے‘ اس سے مجھے بے شمار فوائد ہوئے ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ کہ میرے شوہر نے عرصہ 5 سال سے چھپ کر شادی کی تھی اور تقریباً دو سال پہلے اس کو طلاق بھی دے چکا تھا لیکن مانتا نہیں تھا۔ اس ورد کو پڑھنے کے دوران و ہ سب کچھ مان گیا اور اس سے کنارا بھی تقریباً کر چکا ہے۔ میں خود پانچ وقت کی نماز کے ساتھ باقاعدہ قران پاک کی تلاوت بھی کرنے لگی ہوں۔ میرے شوہر بھی پہلے نماز نہیں پڑھتے تھے لیکن اب وہ بھی نماز پڑھنے لگے ہیں۔ میرے بچے جو کہ ابھی چھوٹے ہیں ایک بیٹا ساڑھے آٹھ سال کا ہے اور دوسرا ساڑھے سات سال کا ہے‘ اللہ کے فضل سے دونوں نے قرآن پاک پڑھ لیا ہے اور فجر کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔ میرا اللہ تعالیٰ پر یقین بہت زیادہ مستحکم ہو گیا ہے۔ میں خود جو کہ پہلے بھی جھوٹ سے نفرت کرتی تھی لیکن اب جھوٹ بولنا بھی چاہوں تو نہیں بولا جاتا۔ میرے اندر بہت زیادہ اعتماد آ گیا ہے۔ پہلے اگر کسی برائی کو دیکھ کر دل میں برا محسوس کرتی تھی لیکن اب میں اس کا اظہار بھی کر سکتی ہوں۔ اسی طرح بہت سے چھوٹے بڑے فائدے ہیں جو کہ میں جانتی بھی ہوں اور نہیں بھی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ مجھے روحانی فیض حاصل ہو جائے اور حکیم صاحب کی شکر گزار ہوں کہ مجھے راہ حق پر چلنے کا سیدھا راستہ بتایا۔ (رخسانہ شاہد) ایک آیت کا کمال میرے ایک قریبی ساتھی جوابھی جوان ہیں مگر گوناںگو عوارض کا شکار ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ خطرناک بیماری وہم تھا ۔وہ تقریباً 20 منٹ میں وضو کرتے تھے۔ 2 رکعت نماز کی نیت باندھتے تو کم از کم آدھا گھنٹہ لگتا۔ عشاءکی نماز تو وہ گھر پر ہی پڑھتے تھے۔ میں نے توجہ سے اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ پڑھنے کو کہا ۔انہوں نے توجہ سے پڑھا۔ الحمد للہ ان کے وضو کرنے کا وقت 20 منٹ سے 5 منٹ پر آ گیا اور دو رکعت نماز بھی آدھے گھنٹے کی بجائے 7 ‘ 8 منٹ میں ادا کرنے لگے ‘ صحت کے لحاظ سے بھی کافی افاقہ ہوااب اللہ کے فضل سے وہ دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ ( فیصل شمسی)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 141 reviews.