Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ناموں کے عدد نکالئے اور مشکل ٹالیے (منظور احمد آفاقی‘ ڈیرہ غازی خان)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ‘ امید ہے کہ آپ الحمد للہ عافیت سے ہوں گے۔ گزشتہ سال آپ سے آپ کے ادارے میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔ آپ کے طریقہ کار اور نظم و ضبط سے میں بے حد متاثر ہوا تھا۔ آپ کی دوائیاں میرے اہل و عیال نے استعمال کی ہیں جن سے خاطر خواہ نتائج نکلے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو طبی اور روحانی دونوں محاذوں پر کامیابی عطا فرمائے‘ آمین۔ فروری 2009 ءکا ”عبقری“ نظر سے گزرا ہے۔ حق تعالیٰ اس پرچے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آپ کے پرچے کیلئے ایک مختصر سی تحریر اور کچھ سوالات کے جوابات بھیج رہا ہوں اگر مناسب سمجھیں تو انہیں کسی شمارے میں شامل کریں۔ آپ کی خیریت اور ترقی کیلئے ایک بار پھر دعا کرتا ہوں۔ موجودہ زمانے کی تیز رفتار مادی ترقی نے انسان کو بے شمار آسائشیں تو فراہم کر دی ہیں لیکن اسے حقیقی خوشی اور دلی سکون مہیا نہیں کر سکی۔ لاکھوں ‘ کروڑوں ڈالر کمانے اور خرچ کرنے والے افراد کی نجی زندگیوں میں جھانک کر دیکھئے آپ کو مطمئن لوگ کم اور مضطرب افراد زیادہ ملیں گے۔ ان سے ہٹ کر ذرا ان گوشہ نشین اور یاد خدا میں محو رہنے والوں پر نظر دوڑائیے۔ آپ کو ان کی اکثریت پر سکون زندگی سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ملے گی۔ انسانی زندگی کا یہ ایک سرسری سا مشاہدہ شہادت دے رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں جو سکون کی دولت پنہاں ہے اس سے قارون کے خزانے یکسر خالی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے اسماءحسنیٰ میں سے جس نام کا بھی ورد کیا جائے وہی نام نافع اور مفید ثابت ہوتا ہے لیکن اہل اللہ نے علم اعداد کی روشنی میں جو طریقہ بتایا ہے اس سے مطلوبہ نتائج کہیں بہتر انداز میں نکلتے ہیں۔ یہ طریقہ پریشانیوں کے خاتمے‘ مسائل کے حل اور حقیقی خوشی کے حصول کیلئے کسی اکسیر سے کم نہیں ہے۔ تجربہ کیجئے اور بندہ ناچیزکو دعائیں دیجئے‘ اللہ تعالیٰ کے ناموں کو ترتیب وار لکھ کر ہر نام کے عدد نکالئے‘ پھر اپنے نام ( یا کسی بھی سائل کے نام) کے عدد نکالئے ‘ اب ان اعداد کے برابر اللہ تعالیٰ کے جس نام ( یا ناموں) کے عدد ہوں وہی نام آپ کے (یا سائل کے) موافق ہو گا۔ یعنی اسی نام کا ورد کرنے سے مطلوبہ مقاصد حاصل ہوں گے۔ ورد کرنے کا نہایت آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد اس نام ( یا ان ناموں) کی ایک ایک تسبیح پڑھی جائے جس پر مشکل سے ۳/۴ منٹ صرف ہوتے ہیں۔ اس ورد کے بعد اپنے جائز مقصد کیلئے خلوص دل سے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی جائے۔ مزید وضاحت کیلئے ذیل میں دو مثالیں درج کی جاتی ہیں انہیںملاحظہ کریں۔ 1۔ عبدالعزیز کے عدد 201 ہیں۔ لہٰذا عبدالعزیز صاحب ”یَانَافِعُ“ کا ورد کریں۔ 2۔ طارق محمود کے عدد 408 ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے کسی مفرد نام کے عدد 408 نہیں ہیں‘ لہٰذا دو ایسے نام تلاش کریں جن کے اعداد کا مجموعہ 408 ہو۔ ایسے نام ” مَجِیدُ“ اور” رَافِعُ “ ہیں جن کے عدد بالترتیب 57 اور 351 ہیں ان کا مجموعہ 408 بنتا ہے۔ لہٰذا طارق محمود صاحب ” یَامَجِیدُ یَا رَافِعُ“ کا ورد کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 111 reviews.