(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جس کا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔)
جسم کے ہر جوڑ میں درد ہے (شاہد ہ پروین، ڈیرہ غازی خان)
میری عمر پچا س بر س کے قریب ہو گئی ہے ۔ جسم کے ہر جو ڑ میں درد رہتا ہے ۔ درد کی اتنی شدت ہو تی ہے۔ کہ نماز ادا کرنا مشکل ہو جا تا ہے ۔ خاص طور پر سجدہ کرتے وقت بہت مشکل ہو تی ہے ۔ ہر طر ح کا علا ج کر اچکی ہوں ۔ مجھے اکثر الرجی بھی ہو جاتی ہے ۔ دوسرا مسئلہ میری بیٹیوں کا ہے جو تیرہ اور آٹھ سال کی ہیں ،دونوں تتلا کربولتی ہیں ۔طبی لحاظ سے کوئی خرابی نہیں ہے اور ذہنی طور پر بھی کوئی مسئلہ نہیںہے ۔ پھر بھی وہ بولنے میں تتلاتی ہیں ۔
جواب:۔ سورہ ےٰس کی آیت نمبر 82 صبح اور رات کو پانی پر گیا رہ گیارہ بار دم کر کے پی لیا کریں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شفا ءعطا فرمائیں ۔ بچیاں جب رات کو سو جا ئیں تو سرہا نے کھڑے ہو کر سورئہ مریم کی پہلی آیت ( جو حروف مقطعات میں شامل ہیں ) ایک بار واضح طور پر بلند آواز سے پڑھ دیں ، لیکن آواز اتنی بلند نہ ہوکہ نیند خراب ہوجائے ۔ یہ عمل کم از کم نوے دنوں تک کیا جائے ۔ انشاءاللہ بچیوں کی قوت نطق میں اضافہ ہو گا اورا نہیں بولنے میں بھی آسانی ہو گی ۔
پڑھنے لکھنے میں دل نہیں لگتا (اصغر، لاہور)
میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا ہوں ۔ پڑھنے لکھنے میں دل نہیں لگتا اور سبق ذہن نشین نہیں ہوتا۔ جسمانی لحاظ سے بھی کمزور ہوں ، میرے بال بھی گر رہے ہیں ۔
جواب:۔ نما زفجر کے بعد کسی مناسب جگہ بیٹھ جائیں جو ہوا دار ہو ۔ خالی پیٹ ہونا چاہئے۔ کمر سیدھی رکھتے ہوئے بیٹھیں ۔ ناک کا بایاںنتھنا بند کرکے دائیں نتھنے سے بہت آہستہ سانس اند ر لیں ۔ جب سینہ بھر جائے تو پانچ سیکنڈ تک روک کر بائیں نتھنے سے سانس نکا ل دیں ۔ پھر یہی عمل دوسرے نتھنے سے دہرائیں۔ یہ ایک چکر ہوا۔ اس طر ح سات چکر کئے جائیں ۔ بعد ازاں پانی پر سورئہ اخلا ص ایک بار دم کر کے پی لیا کریں ۔ شام کو کوئی نہ کوئی مناسب کھیل کھیلا کریں ۔ رات سونے سے پہلے آنکھیں بند کرکے دس منٹ تک یہ تصور و خیا ل کیا کریں کہ آپ ایک گو ل کمرے کے و سط میں مو جود ہیں جو شیشے کا بنا ہوا ہے ۔ انشاءاللہ ذہن پر کنٹرول حاصل ہو گا اور صحت کو بھی فائدہ ہو گا۔
اعصابی طور پر شدید تھکن اور مایوسی میں گرفتار (عتیق الزماں، گوجرانوالہ)
بچپن میں سوتیلے پن کا شکا ر ہوا اور جیسے تیسے کر کے جوان ہو گیا ۔ میٹر ک تک تعلیم صرف اپنی لیا قت اور کو شش سے حاصل کی۔ گھریلو حالات سے پریشان ہو کر باہر نکلا اور ایک پرائیویٹ نوکر ی کر لی ، جس سے زندگی کے چند سال سکون سے گزرے ، پھر ایک خدمت کے کام میں مشغول ہوا کہ اس کا سبب میری سابقہ زندگی کے حالات تھے حالات کچھ ایسے ہو گئے کہ نوکر ی سے ہاتھ دھو بیٹھا ، پھر قرض لیکر بیرون ملک چلا گیا ، وہاں بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا اورایک سال بعدتقریبا ً اسی حال میں وطن واپس آگیا ۔ قرض لیکر ٹرانسپورٹ کا چھوٹا سا کام کیا لیکن نا کامی ہوئی ، ایک سال بیکار رہنے کے بعد پھر نوکری کرلی ہے ، جبکہ شادی شدہ اور صاحب اولا دہوں ، اپنے خاندان کے مستقبل کا خیا ل کرتا ہوں تو صرف اندھیرا دکھا ئی دیتا ہے ، اعصابی طور پر شدیدتھکن اور مایو سی میں گرفتا ر ہوں ، اپنے لیے نہیں بیوی ، بچوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں ۔
جواب:۔ نماز فجر کے بعد سورئہ ص اور نماز مغرب کے بعد سورئہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 ایک بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں ، مایوس نہ ہوں اللہ پر یقین کے ساتھ کو شش کرتے رہیں ، اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہیں، جب چاہیں اور جس طرح چاہیں حالا ت بدل سکتے ہیں ، بعض اوقات مصلحت الٰہی کے تحت کسی کا م میں ایک وقت مقررہ بھی شامل ہو جاتاہے اور وقت کے ساتھ وہ کام ہو جا تاہے ۔ بندے کو صبر و استقامت اور شکر کا صلہ بھی ملتا ہے ۔
غصہ آ جائے تو خود پر قابو نہیں رہتا (ثمن، جگہ نامعلوم )
کسی سے بات کرتی ہوں تو بے حال ہو جاتی ہوں، آواز اور انداز دونوں بدل جاتے ہیں ۔ کبھی غصہ آجا تا ہے تو خود پر قابو ختم ہو جا تاہے اور بولتے وقت آواز نہا یت بھدی اور بے ہنگم ہو جاتی ہے ۔ الفا ظ بھی بے ربط ادا ہونے لگتے ہیں ۔
جواب:۔ ایک کا غذ پر جو نو انچ لمبا اور چھ انچ چوڑا ہو ، قطاروں میں ترتیب کے ساتھ چھوٹے چھوٹے دائرے بنائیں ، دائرے نہ زیادہ بڑے ہوں اور نہ چھوٹے کہ واضح دکھائی نہ دیں، پورے کا غذ پر دائرے بنا کر اسے کسی گتے پر چسپاں کر دیں ۔ صبح و شام ان دائروں کو پانچ چھ فٹ کے فاصلے سے دس منٹ تک پوری توجہ سے دیکھا کریں ۔ رات سونے سے پہلے آرام دہ حالت میں بیٹھ کر کمر سیدھی رکھتے ہوئے سانس آہستگی سے اند ر لیں اور باہر نکالیں اور اپنی توجہ سانس کے عمل پر قائم رکھیں اور سانس کا عمل متواتر دس منٹ تک کر تی رہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے تعلق کو بڑھانا چاہتا ہوں (اسد جیلا نی، پنڈی)
میں ایک طالب علم ہوں ، زند گی میں بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں ۔ با مقصد زندگی گزارنے کا خوا ہشمند ہوں لیکن کچھ کمزوریاں ہیں ۔ آپ مجھے مراقبہ کا کوئی طریقہ بتائیے جس سے میرے ذہن میں حرکت پیدا ہو اور صلاحیتوں میں اضا فہ ہو جائے ۔ کو شش کے با وجو د پانچ وقت کی نماز یکسوئی کے ادا نہیں کر پاتا ۔ کبھی دین کی طر ف رجحان بڑھ جاتا ہے لیکن کبھی بے کیفی سی طار ی ہو جاتی ہے ۔ میں اللہ تعالیٰ سے تعلق کو بڑھانا چاہتا ہوں اور روحانی صلا حیتوں میں بھی اضافے کا خواہشمند ہوں ۔
جواب:۔ نماز کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد تیسرا کلمہ گیار ہ بار پڑھا کریں ۔ علا وہ ازیںرات کو سونے سے پہلے گیارہ بار درود شریف اور اکیس بار آیت کریمہ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جا ئیں اور یہ تصور کریں کہ تمام عالم ایک سمند ر کی طر ح ہے اور آپ اس سمندر میں ڈو بے ہوئے ہیں ۔ سمندر کا تصورتقریباًپندرہ بیس منٹ قائم رکھیں ۔ پھر سو جائیں ۔
دشمنوں نے مجھ پر کالا علم کرا دیا ہے (عبدالباری، جلا ل پور)
گزشتہ دو ما ہ سے سخت بیمار ہوں۔ علا ج کر ارہا ہوں لیکن فائدہ نہیں ہے ۔ سر کے بال تک بیماری کی وجہ سے گر رہے ہیں ۔ مجھے یوں لگتا ہے کہ دشمنوں نے مجھ پر کا لا علم کر ا دیا ہے ۔ مجھے اس سے بچاﺅ کا طریقہ بتائیں ۔ دوسرا مسئلہ والد کا ہے ، جو بہت سخت اور ظلم پسند ہیں ۔ انہوں نے کبھی بھی والد ہو نے کا حق ادا نہیں کیا ۔ خر چ کے لیے معمولی رقم تک نہیں دیتے ۔ اگر کبھی کچھ پیسے مانگ لوں تو غصہ سے لال پیلے ہو جا تے ہیں اور برا بھلا کہنے لگ جا تے ہیں ۔ بعض اوقات مارنا شروع کر دیتے ہیں ۔ میں کئی کورسز کرنا چاہتا ہوں لیکن والد کی پا بندی او رمالی مشکلا ت کا سامنا ہے ۔ میری عمر بڑھ رہی ہے لیکن والد کو خیال نہیں ہے ۔
جوا ب:۔ کالے علم کا خیال وسوسہ ہے ۔ درست تشخیص و علاج پر توجہ دیں اور ساتھ ساتھ صبح اور شام پانی پر سات بار سورئہ فاتحہ اور تین بار سورئہ حشر کی آیت نمبر 23 دم کر کے پی لیا کر یں ۔ والد صاحب کے سخت رویے کے لیے آپ نمازعشاءکے بعد سونے سے پہلے بسم اللہ شریف اکیس بار پڑھ لیا کر دونوں ہا تھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں ۔
پڑھائی سے دل اچاٹ ہو گیا ہے (ح۔ گ، فیصل آباد)
میں بی ایس سی کی طالبہ ہوں اور میری بھا نجی قرآن پاک حفظ کر رہی ہے ۔ ہم دونوں کے مسائل ایک جیسے ہیں ۔ طبیعت میں حساسیت زیادہ ہے ۔ ذراسی بات پر حد درجہ پریشان ہو جاتے ہیں ۔ اعتماد اور یقین بھی برائے نام ہے ۔ حافظے کا یہ حال ہے کہ اول تو سبق یا د ہی نہیں ہوتا اور اگر یا د ہو جائے تو بہت جلد ذہن سے نکل جاتا ہے ۔ اسی لیے پڑھائی سے دل اچاٹ ہو چکا ہے ۔ اچانک ڈپریشن ساہونے لگتا ہے ۔ آپ نے کسی کو ایک عمل بتایا تھا کہ نماز فجر کے بعد مشرقی افق کو دیکھتے ہوئے جہاں صبح کی روشنی نمو دار ہوتی ہے ، پا نچ یا سات بار سورة اخلا ص پڑھ لی جائے اور دس منٹ روشنی کو دیکھا جائے ۔ کیا سور ہ اخلا ص پڑھنے کے بعد جو وقت با قی بچے ، اس میں کوئی ورد کیا جائے یا خامو ش رہا جائے۔ کیا یہ وظیفہ سورج طلو ع ہونے سے پہلے کرنا ہے یا کسی قدر اندھیرے میں کرنا ہے؟ سورج یا تیز روشنی کو براہ راست دیکھنے کا کیامطلب ہے ۔ ان سب با توں کی وضاحت کر دیں ۔ کیا ہم اس وظیفے پر عمل کر سکتے ہیں ۔
جوا ب: ۔ سورج طلو ع ہو نے سے پہلے افق پر ہلکی سی روشنی ظاہر ہو تی ہے صر ف اس روشنی کو دیکھا جائے ۔ جب سورج طلوع ہو جا تا ہے تو اس کے گر د روشنی بہت تیز ہو تی ہے نہ اسے دیکھا جائے اور سورج کے اوپر نگا ہ ڈالی جائے۔ تیز روشنی یا سورج دیکھنے سے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ لہذا اس سے بچا جائے ۔ دس منٹ تک ہلکی روشنی کو دیکھنے کے دوران پانچ یا سات بار بتائی ہوئی سورة کو پڑھ لیا جائے اور باقی وقت صرف روشنی کو دیکھا جائے ۔ آپ دونوں کو مذکو رہ بالا عمل کرنے کی اجازت ہے ۔ ہدایات کے مطابق عمل کیا جائے ۔
معمولی پریشانی ذہنی دباﺅ اور سر درد کا باعث بن جاتی ہے (نورین رحمن،پشاور)
میری عمر اکیس سال ہے ۔ چو دہ سال کی عمرمیں نفسیاتی علاج کے سلسلے میں بجلی کے جھٹکے لگائے گئے ۔ نفسیا تی طور سے تو ٹھیک ہو گئی لیکن شدید اعصابی کمزوری لا حق ہو گئی ۔ بات کر تے ہوئے شدید نروس ہو جا تی ہوں حتیٰ کہ بعض اوقات گھر والوں سے بھی بات نہیں کر سکتی ۔ چہرے پر پسینہ آجا تا ہے اور دل کی دھڑکنیں قابو سے باہر ہو جا تی ہیں ۔ معمولی سی پریشانی ، ذہنی دباﺅ اور سر درد کا باعث بن جاتی ہے ۔ پڑھتے وقت اعصا بی کمزوری کی وجہ سے ارتکا ز توجہ نہیں کر سکتی ۔ امتحانات کے نزدیک پریشانی کی وجہ سے راتوں کی نیند اڑ جا تی ہے اور کارکردگی بری طر ح متاثر ہوتی ہے ۔ بچپن سے مختلف بیماریوں کا شکا ر رہی ۔ کثیر دوائیں کھا نے کی وجہ سے جسم میں گرمی پیدا ہو گئی ہے ۔ غصہ زیادہ آتا ہے اور دل مرنے مارنے پر آما دہ ہو جا تاہے ۔ اچانک طبیعت پر گہر ی اداسی اور بے کیفی طاری ہو جاتی ہے اور دنیا قطعی بے حقیقت دکھائی دیتی ہے ۔
جواب:۔ اسم ذات اللہ خوشخط لکھ کر کمرے میں آویزاں کر لیں اور رات سونے سے پہلے دس منٹ تک بغور دیکھا کریں۔ جب بھی فارغ ہوں، دل ہی دل میں اللہ اللہ کا ورد کیا کریں ۔ نماز فجر کے فورابعد صبح کی ہلکی روشنی کو آسمان پر دس منٹ تک دیکھیں اور درمیان میں سات بار سورئہ اخلا ص پڑھ لیا کریں ۔ انشاءاللہ کثیر فوائد حاصل ہوں گے اور ذہنی کمزوری سے نجا ت مل جائے گی ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 110
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں