Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ذی الحجہ میں حصول ولایت کی کوشش

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

جو کوئی عرفہ کے دن دو رکعت نمازنفل اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورہ کافرون اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ اسے ثواب ِ عظیم حاصل ہوگا۔ جوکوئی ذی الحجہ کی نو تاریخ کو چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورہ کافرون اور اکیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کی جو بھی جائز حاجت ہو گی وہ ضرور پوری ہو گی۔ جو کوئی عرفہ کی شب نماز عشاءکے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ مرتبہ سورہ قریش پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ اس کے گناہ معاف ہوں گے۔ جو کوئی ذی الحجہ کی نو تاریخ کو نماز عشاءکے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پچاس پچاس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد ایک ہزار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ اس کی جو بھی جائز مراد ہو گی پوری ہو گی اور ثوابِ عظیم حاصل کرے گا۔ عرفہ کا دن اس قدر فضیلت و برکت والا دن ہے کہ اس دن اللہ تعالیٰ بے شمار لوگوں کو اپنے فضل و کرم سے بخش دیتا ہے۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰہ والسلام ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک عرفہ کا دن تمام دنون سے زیادہ بہتر ہے۔ اس دن اللہ تعالیٰ خصوصی طور پر آسمانِ دنیا پر متوجہ ہو کر فرشتوں کے سامنے اپنے حاجی بندوں کی عاجزی اور درماندگی کی حالت پر فخر کرتا ہے‘ فرشتوں سے فرماتا ہے کہ ‘ ”فرشتو! دیکھو میرے بندے پریشان‘ دھوپ میں میرے سامنے کھڑے ہیں‘ یہ لوگ دُور دُور سے یہاں آئے ہیں‘ میری رحمت کی اُمید انہیں یہاں لائی ہے‘ حالانکہ انہوں نے میرے عذاب کو نہیں دیکھا“ اس فخر کے بعد لوگوں کو جہنم کے عذاب سے آزاد کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اور عرفہ کے دن میں اتنے لوگ بخشے جاتے ہیں کہ اتنے کسی دن بھی نہیں بخشے جاتے۔ (ابن جبان) وظائف حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰہ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ موقف عرفہ میں اس دعا سے افضل اور کوئی قول یا عمل نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ اس دعا کو پڑھنے والے کی طرف توجہ فرماتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰہ والسلام عرفات میں قبلہ رو ہو کر دعا مانگنے والے کی طرح دونوں دستِ مبارک پھیلا کر تین مرتبہ لبیک فرماتے‘ پھر ایک سو مرتبہ یہ فرماتے‘ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحدَہ لَا شَرِیکَ لَہ ‘ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ یُحی وَ یُمِیتُ بِیَدِہِ الخَیرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیر۔ پھر ایک سو مرتبہ یہ (مبارک کلمات ارشاد) فرماتے۔ لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ اَشہَدُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَی ئٍ قَدِیر وَ اَنَّ اللّٰہَ قَد اَحَاطَ بِکُلِّ شَیئٍ عِلمًا ۔ اس کے بعد تین مرتبہ یہ فرماتے اِ نَّ اللّٰہَ ھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ۔ پھر تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھتے۔ ہر مرتبہ سورہ فاتحہ بسم اللہ الرحمن الرحیم سے شروع فرماتے اور آمین پر ختم کرتے اس کے بعد پھر ایک سومرتبہ سورہ اخلاص پڑھتے۔ پھر ایک مرتبہ یہ پڑھتے۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ رَحمَةُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتَہ۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جو چاہتے دعا فرماتے۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص اس طرح دعا کرتا ہے فرشتوں سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے‘ میرے بندہ کو دیکھو اس نے میرے گھر کی طرف رُخ کیا ۔ میری بزرگی بیان کی‘ تسبیح و تہلیل میں مشغول ہوا اور جو سورہ مجھے سب سے زیادہ محبوب تھی وہی پڑھی اور میرے رسول پر درُود بھیجا۔ میں تم کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اس کے عمل کو قبول کیا اس کے اجر کو واجب کر دیا ‘ اس کے گناہ بخش دیئے اور اس نے جو کچھ مانگا میں نے اس کی سفارش قبول کی۔( غنیتہ الطالبین) عرفہ کے دن چاہیے کہ نماز فجر کے بعد سات مرتبہ یہ دعا پڑھے‘ اول و آخر ودرُودِ پاک پڑھے۔ یَا ذَخِیرِی یَا ذَخِیرَتِی یَا مُمِدَّنِی عِندَ شِدَّتِنَا رِجَآئِی عِندَ مُصِیبَتِی یَا غِیَاثِی عِندَ فَاقَتِی یَا اُنسِی عِندَ وَحدَتِی یَا رَحمَتِی فِی دِقَّتِی یَا دَلِیلِی فِی حَیرَتِی بِکَ التَّوفِیقُo پروردگار عالم عرفہ کے دن اس دعا کو پڑھنے والے کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے‘ اس کی نیک حاجت پوری فرماتا ہے اورنیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق مرحمت فرماتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عرفہ میں میری اور مجھ سے پہلے پیغمبروں کی دُعا یہ ہے۔ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحدَہ لَا شَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہ الحَمدُ وَ ھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیئٍ قَدِیر۔ اَللّٰھُمَّ اجعَل فِی قَلبِی نُورًا وَّ فِی سَمعِی نُوراً وَّ فِی بَصَرِی نُوراً اَللّٰھُمَّ اشرَح لِی صَدرِی وَیَسِّر لِی اَمرِی اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِن وَسَاوِسِ الصَّدرِ وَفِتنَةِ القَبرِ وَشَتَّاتِ الاَمرِ اللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِن شَرِّ مَا یَلِجُ فِی اللَّیلِ وَمِن شَرِّ مَا یَلِجُ فِی النَّھَارِ وَ مِن شَرِّ مَا تَھَبُّ بِہِ الرِّیَاحُ وَ مِن شَرِ بَوَ ائِقِ الدَّھرِحضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے‘ فرماتے ہیں حضور نبی کریم علیہ الصلوٰة والسلام عرفہ کی شام کو اکثر دعا کرتے اور فرماتے تھے۔اَللّٰھُمَّ لَکَ الحَمدُ کَمَا تَقُولُ وَ خَیراً مِمَّا تَقُولُ اَللّٰھُمَّ لَکَ صَلٰوتِی وَ نُسُکِی وَ مَحیایَ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ العَذَابِ القَبرِ وَ فِتنَةِ الصَّدرِ وَ شَتَّاتِ الاَمرِ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَا لُکَ مِن خَیرِ مَا تَجرِی بِہِ الرِّیحُ۔ عرفہ کے دن نماز عصر کے بعد غروبِ آفتاب سے پہلے جو کوئی یہ دعائیہ کلمات اس طرح سے پڑھے کہ اول و آخر ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھے۔ بِسمِ اللّٰہِ مَاشَآئَ اللّٰہُ لَا حَولَ وَلَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ بِسمِ اللّٰہِ مَاشَآئَ اللّٰہُ لَا یَسُوقُ الخَیرَ اِلَّا اللّٰہُ۔ بِسمِ اللّٰہِ مَاشَآئَ اللّٰہُ کُلُّ نِعمَةٍ مِّنَ اللّٰہِ۔ بِسمِ اللّٰہِ مَاشَآ ئَ اللّٰہُ وَالخَیرُ کُلُّہ بِیَدِ اللّٰہِ بِسمِ اللّٰہِ مَاشَآئَ اللّٰہُ لَا یَصرِفُ السُّوئَ اِلَّا اللّٰہُ۔ بِسمِ اللّٰہِ مَا شَآ ئَ اللّٰہُ وَ مَا کَانَ مِن نِعمَةٍ فَمِنَ اللّٰہِ۔
عید الاضحی کی شب جو کوئی عید الاضحی کی شب چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت کے بعد ستر مرتبہ درُودِ پاک پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کی معافی عطا فرمائے گا۔ جو کوئی عید الاضحی نمازِ عشاءکے بعد دس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورہ والضحیٰ اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد ایک سو مرتبہ استغفار اور ایک سو مرتبہ درُودِ پاک پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ ثوابِ عظیم حاصل ہو۔جو کوئی عیدالضحیٰ کی شب بارہ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر مرتبہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیة الکرسی اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ سلام کے بعد ایک مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ وَالحَمدُ لِلّٰہ پڑھے پھر دس مرتبہ سورہ اخلاص ‘ ایک مرتبہ سورہ الناس پڑھے تو انشاءاللہ اس کو دس شہیدوں کا ثواب عطا ہوگا اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اسے جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے گا۔ عید الاضحی کے دن جو کوئی عید الاضحی کے دن نماز عید کی ادائیگی کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد پانچ پانچ مرتبہ سورہ الشمس پڑھے تو بفضلِ باری تعالیٰ اس کو حج کا ثواب عطا ہو گا۔ جو کوئی عید الاضحی کی نماز کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اعلیٰ ایک مرتبہ پڑھے‘ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ والشمس ‘ تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ والضحیٰ اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نماز پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے تو پروردگار عالم اس کے گناہوں کی معافی فرمائے گا۔ پھر جب عید گاہ سے نماز پڑھ کر گھر میں آئے تو دو رکعت نفل نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورہ الکوثر پڑھے اگر مفلس ہے تو انشاءاللہ تعالیٰ قربانی کرنے کا ثواب حاصل ہو گا۔عید الاضحی کے دن جو کوئی ظہر کی نماز کے بعد بارہ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیة الکرسی ‘ گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص ‘ گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ الفلق اور گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ والناس پڑھے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد گیارہ مرتبہ درُودِ پاک پڑھے اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے تو بفضل باری تعالیٰ اس کو قیامت کے دن آسانی ہو گی۔ اللہ تعالیٰ گناہوں کو معاف فرما دےگا اور نامہ اعمال میں نیکیاں لکھ دے گا۔ برائی سے بچنے اور نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائےگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 093 reviews.