ہماری ایک عزیز ہ ہیں‘ آنٹی فہمیدہ۔ انہوں نے کچھ روز قبل اپنی بیٹی کانکاح کیا ہے ۔پہلے بات پکی کی ہوئی تھی ۔ نکاح سے ایک روز قبل آنٹی فہمیدہ کی دوسری بہن آئی اور کہنے لگی کہ کل سمعیہ اور طیب کا نکاح کر دیں ‘طیب دوبئی جا رہا ہے۔ صرف دو دن باقی ہیں طیب کے جانے میں‘ اتنی جلدی میں کیا تیاری ہو سکتی تھی ۔نہ کوئی کھانے کا انتظام ‘نہ مہمانوں کو دعوت دینے کا ٹائم‘ نہ زیور ‘نہ کپڑا۔ بہر حال اگلے دن سمعیہ کا نکاح تھا اور ان کی برادری کے جتنے لوگوں کو بھی اس مختصراً وقت میں کہہ سکی وہ تمام نکاح میں شامل ہونے کیلئے آ گئے۔ آنٹی کے گھر میں کوئی کیش نہ تھا ۔بس اسی طرح کسی سے کچھ پیسے ادھار لئے اور گوشت خریدا ‘ چاولوں کی بوری گھر پر موجود تھی ‘ محلے میں سے ایک گھر نے دہی بھجوا دیا۔ بس آنٹی نے 300 افراد کیلئے جو کچھ گھر میں موجود تھا اللہ کا نام لے کر خود کھانا بنانا شروع کیا کیونکہ اتنی جلدی کوئی کھانا پکانے کیلئے بھی نہیں مل سکتا تھا ۔ بہر حال انہوں نے کھانا پکانے کے دوران مندرجہ ذیل وظیفہ نہ چھوڑا‘ پڑھتی رہیں اور کھانا پکاتی رہیں۔ بس اللہ کے کلام کی برکت سے ‘اللہ نے ہر کام کو خوش اسلوبی سے سر انجام دینے کی ہمت دی اور ادھار لئے ہوئے پیسوں سے جو کھانا بنایا تھا اس قدر اس میں برکت دی اور تمام افراد میں پورا ہوا ۔جہاں شاید 4 سے 5 دیگیں بھی کم پڑ جاتیںمگر اللہ پاک نے اس میں برکت دے دی۔ کپڑے اور زیور کا بھی اللہ ہی کے کلام کے پڑھنے سے اچھا انتظام ہو گیا ۔جہاں آنٹی ‘سمعیہ کا نکاح کر رہی تھیں وہاں پر نکاح کے بعد بیٹی کو گھر سے رخصت بھی کر دیا۔ بس یوں کہیے ” جھٹ منگی ‘پٹ بیاہ“ والا معاملہ ہوا۔ وہ وظےفہ جو آنٹی نے پڑھا وہ یہ ہے۔
حَسبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ ھُوَ ۱ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَ ھُوَرَبُّ العَرشِ العَظِیمُ (التوبہ: 129)
ویسے تو انہوں نے اس وظیفے کو صبح و شام 7 مرتبہ پڑھنے کو بتایا ہے مگر سمعیہ کے نکاح کے دن وہ تمام دن اس کا ورد کرتی رہیں‘ اللہ نے ہر کام سے بڑی ہی اچھی طرح بری الذمہ کر دیا ‘ ساتھ میں انہوں نے درودِ پاک اور استغفار کی تسبیحات کیلئے بھی کہا تھا۔
وظیفہ نمبر 1
دو رکعت نفل صلوٰہ الحاجت بمعہ سورہ یٰسین
ترتیب
دور کعت نفل صلوٰہ الحاجت ‘ کسی بھی کام کیلئے ‘ کسی بھی مقصد کیلئے پڑھیں۔ نفل پڑھنے کے بعد تین مرتبہ درودِ ابراہیم اول و آخر پڑھیںاور تین مرتبہ سورہ یٰسین پڑھیں اور بعد میں دعا کریں ۔نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور بھکاری بن کر گڑ گڑا ئیں انشاءاللہ ہرمراد پوری ہو گی۔
میں خود یہ وظیفہ پڑھ رہی ہوں اور نماز تہجد کے بعد یہ نفل بمعہ سورہ یٰسین کے پڑھے ہیں ‘جو کامیابی و کامرانی ملی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ نماز تہجد کے بعد یہ وظےفہ تین دن کرنے سے ہی بہت اچھا نتیجہ ملے گا۔ میں نے اس وظیفے کو جس کام کیلئے بھی آزمایا ہے ‘میرا وہ کام ہوا ہے لیکن یقین شرط ہے۔ اگر کوئی بھی عمل بے یقینی اور بد دلی سے کریں گے تو فائدہ نہ ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 089
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں