Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لاعلاج مریضوں کے کان میں پڑھیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

حضرت بغوی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت ثعلبی رحمتہ اللہ علیہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار کے پاس سے ہوا جو سخت امراض میں مبتلا تھا ‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس کے کان میں سورہ مومنون کی درج ذیل آیتیں پڑھیں‘ وہ اسی وقت اچھا ہو گیا۔ اَ فَحَسِبتُم اَنَّمَا خَلَقنٰکُم عَبَثاً وَّ اَنَّکُم اِلَینَا لَا تُرجَعُونَ o فَتَعٰلَی اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ ۵ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ۵ رَبُّ العَرشِ الکَرِیمِo وَ مَن یَّدعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھاً اٰخَرَ لَا بُرھَانَ لَہ بِہٰ ۱ اِنَّہ لَا یُفلِحُ الکٰفِرُونَ o وَ قُل رَّبِّ اغفِر وَ اَ ر حَم وَ اَنتَ خَیرُ الرّٰحِمِین o (سورہ المومنون : آیت 110 تا 118) ترجمہ:۔ ” ہاں تو کیا تم نے یہ خیال کیا تھا کہ ہم نے تم کو یوں ہی مہمل پیدا کر دیا ہے؟ اور تم ہمارے پاس لوٹ کر نہ آﺅ گے؟ سو اللہ تعالیٰ بہت ہی عالی شان ہے جو حقیقی بادشاہ ہے۔ اس کے سوا کوئی بھی لائق عبادت نہیں( اور وہ) عرش عظیم کا مالک ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کی عبادت کرے کہ جس ( کے معبود ہونے) پر اس کے پاس کوئی دلیل نہیں‘ سو اس کا حساب اس کے رب کے یہاں ہو گا‘ بے شک کافروں کا بھلا نہ ہوگا‘ اور آپ یوں کہا کریں: اے میرے رب! (میری خطائیں) معاف فرما! اور مجھ پر رحم فرما! اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔“ رسول اللہ نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کیا پڑھا تھا؟ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یہ آیتیں پڑھی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اگر کوئی آدمی جو یقین رکھنے والا ہو یہ آیتیں پہاڑ پر پڑھ دے تو پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ سکتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 084 reviews.