روزانہ واک کریں۔ آپ کی عمر جتنے سال ہے‘ کم از کم اتنے منٹ تیز تیز چلیں‘ ورزش کو اپنا معمول بنالیں‘ چکنائیوں‘ شکر اور میٹھی اشیاء کو مناسب حدود میں استعمال کریں۔ اپنی خوراک میں چربی کو صفر کردیں۔ کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں استعمال کریں۔ ریشہ دار غذاؤں کو اپنے شیڈول میں شامل کریں۔ روسٹ اور تلی ہوئی چیزوں سے حتیٰ الامکان پرہیز کریں‘ کھانا آہستہ آہستہ اور چبا چبا کر کھائیں جب تک ایک لقمہ حلق سے نیچے نہ اترے‘ دوسرے لقمہ کوہاتھ نہ لگائیں جب تک حقیقی بھوک نہ لگے کھانا نہ کھائیں اور ابھی بھوک باقی ہو تو دستر خوان سے ہاتھ اٹھالیں۔ کھانے کے فوراً بعد تیز چلنے یا دوڑنے کی عادت چھوڑ دیں۔ چینی (جسے عرف عام میں سفید زہر کہا جاتا ہے) اور نمک کو اعتدال کی حد میں استعمال کریں۔نہار منہ‘ نیم گرم پانی میں آدھا لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کر پینے کا معمول بنالیں۔ مکئی کے بھنے ہوئے دانے یا مکئی کی روٹی بکثرت کھائیں۔ میتھی کا ساگ استعمال کریں۔مزید تفصیلات کیلئے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی شاہکار تصنیف ’’موٹاپے سے نجات‘ علاج نبویؐ اور جدید سائنس‘‘۔ جلدنتائج کیلئے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے ادارہ کا تیار کردہ ’’موٹاپا نجات کورس‘‘ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔(غ،ق،جھگ) (عبقری میگزین جنوری 2015ءصفحہ 22)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں