حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : تین چیزیں نجات دینے والی ہیں ، اور تین چیزیں تباہ کرنے والی ہیں: نجات دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: ۱ اللہ سے ڈرنا خلوت و جلوت میں۔ ۲ حق بات کہنا خوشی ونا خوشی میں ۔ ۳ اور (خرچ میں) میانہ روی اختیار کرنا مالداری اور غریبی میں۔ اور تباہ کرنے والی تین چیزیں یہ ہیں: ۱ خواہش نفس کی پیروی کرنا۔ ۲ حرص و بخل کرنا ۳ گھمنڈ کرنا، اور یہ تینوں میں سخت تر ہے۔ (مشکٰوۃ:ص۴۳۴)(بکھرے موتی جلد اول)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں