محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم!یہ نسخہ میں نے سنبھال کررکھا ہوا تھا جو مجھے ایک ریٹائر فوجی بزرگ پسرور کے رہنے والے نے دیا تھا۔ میں اس وقت بالکل نوعمر تھا مجھے نسخے لکھنے کا شوق تھا۔ ان بزرگ نے کئی لوگوں کو یہ نسخہ بتایا اور میں نے بھی کاپی میں محفوظ کرلیا۔اب آپ کی خدمت میں ارسال کررہا ہوں۔ ھوالشافی: نیم کے پتے آدھا کلو‘ گندم آدھا کلو دونوں اشیاء عصر کے وقت پانی میں بھگو دیں اگلے دن پانی کوآگ پر رکھ کر 2 ابالے دیں۔پتے اور پانی نکال کر پھینک دیں‘ گندم کو خشک کرلیں اور آٹا بنالیں۔ اس آٹے میں بادام کی گری آدھا کلو باریک پیس کر آٹے میں ملا دیں۔ پھر آدھا کلو دیسی گھی بھی شامل کریں۔ ایک پاؤ دیسی شکر ملائیں اور آگ پر رکھ کر بھونیں جب پنجیری شکل بن جائے بس تیار ہے۔ عصر کی نماز کے بعد اپنی طبیعت کے مطابق 4 یاپانچ چمچ نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔(م،ح)(عبقری میگزین مارچ2011ءصفحہ 39)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں