محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم!آج سے 30 سال پہلے میرے والد صاحب ایک نیک سفر پر میر پو ر خاص گئے وہا ں ایک ریٹا ئرڈ DSP سے ملاقات ہو ئی، باتوں باتوں میں انہو ں نے اپنے والد صاحب کا ایک آزمو دہ نسخہ بتا یا جو وہ شو گر کے لیے خود بھی استعمال کرتے تھے ۔ ان کے والد صاحب کوکبھی کسی نے شو گر کی دوائی لیتے ہوئے نہیں دیکھا تھا ۔ وہ یہی آسان سا نسخہ استعمال کرتے تھے ۔ ھوالشا فی : بھو سا ، پنجا بی میں جسے توڑی کہتے ہیں جو بھینس اور گائے وغیرہ کو بطور چارہ کھلا تے ہیں ۔ایک چٹکی بھر(بھوسا )لے کر مٹی کے برتن میں تھوڑاپانی ڈال کر رات کو بھگو دیں اور صبح چھان کر نہار منہ پی لیں ۔ ایک ہفتہ بعد شو گر ٹیسٹ کروا ئیں ان شاءاللہ بہت فائدہ ہو گا ۔ بہت ہی لاجواب نسخہ ہے ۔والد صاحب نے جس کسی کوبھی بتا یا بہت فائدہ ہوا ۔ ایک عزیزہ کے بچے کو 500 تک شوگر تھی ،اس کو بھی یہی نسخہ استعمال کروا یا ،اس کی شو گر چند دنو ں میں کم ہو کر 250 تک رہ گئی ۔ (م،ا ۔ کرا چی ) عبقری میگزین فروری 2009،صفحہ35
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں