محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم!بعض اوقات ناخنوں میں فنگس، انفیکشن (Fungus ,Infection)ہوجاتی ہے اس کیلئے یہ میرا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ میرا پورا ناخن اس وجہ سے اتر گیا تھا۔ میں نے فنگس انفیکشن کی کریمیں بھی بہت استعمال کیں لیکن فائدہ صرف وقتی ہوتا۔ پھر میں نے سرسوں کا تیل ڈراپر میں ڈال کر ناخن پر لگانا شروع کردیا جب بھی پاؤں دھوتی تو پاؤں خشک کرکے سرسوں کا تیل لگالیا کرتی تھی۔ کچھ عرصے کے بعد ہی میرا پرانا ناخن مکمل طور پر اتر کر نیا ناخن نکل آیا۔ میرے پہلے ناخن کا رنگ اور ساخت اتنی اچھی نہ تھی لیکن جب نیا ناخن نکلا تووہ بہت ہی خوبصورت تھا جس کی وجہ سے میرے پاؤں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ انشاء اللہ جو بھی استعمال کرے گا اسے ضرورفائدہ ہوگا۔(ث‘ لاہور) عبقری میگزین جنوری 2014،صفحہ 29
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں