فرمانِ شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم میںدو بندوں سے متاثر ہوں،ایک فقیر سے،دوسرے ہیجڑے سے۔آپ سوچیں گے کہ یہ کیسا دیوانہ ہے،کن سے متاثر ہے۔ فقیرکو کتنے بندے دھتکارتے ہیں کیا وہ مانگنا اور اپناپیشہ چھوڑ دیتا ہے؟ اورہیجڑے نے اپنی شکل بدلی،رب نے اُسے مرد بنایا وہ عور ت بن گیا، اُس نے اپنی فطری شکل کو بدل دیا،اُسکو سارے جہان نے طنزیہ نظر سے دیکھا، لوگوں نے اعتراض کیا، تنقید کی، مذاق کیا، لیکن وہ اپنی شکل بدلنے کو عار محسوس نہیں کرتا۔اور ہم نے اگرحضورﷺ کی ادائوں کو اپنایا ہے،چہرے پر سنت سجائی ہےاور عشق مصطفیٰﷺ کی راہوں پر چلے ہیں اور اس چلنے پر اگر معاشرے کی طرف سے ہمارے اوپر اعتراض اور انگلیاں اُٹھیں کہ یہ تم نے کیا اپنا حلیہ بنا لیا ہے اور ہم گھبرا کر اور مایوس ہو کر ان راہوں سے ہٹ جائیں تو ایسا طرزِ عمل ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ (درس روحانیت وامن سے اقتباس)(خطبات عبقری جلد دوئم صفحہ 24 )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں