ابن ماجہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہےکہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک شخص نےایک مرتبہ کہا ’’یَا رَبِّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَایَنْبَغِیْ لِجَلَا لِ وَجْھِکَ وَ عَظِیْمِ سُلْطَانِکَ فرشتے گھبرا گئے کہ ہم اس کا کتنا اجر لکھیں۔آخیر اللہ تعالیٰ سے انہوں نے عرض کی کہ تیرے ایک بندے نے ایک ایسا کلمہ کہا ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ اسے کس طرح لکھیں ؟ پروردگار نے با وجود جاننے کے ان سے پوچھا کہ اس نے کیا کہا ہے؟ انہوں نے بیان کیا کہ اس نے یہ کلمہ کہا ہے۔ فرمایا: تم یو نہی اسے لکھ لو میں آپ اسے اپنی ملاقات کے وقت اس کا اجر دے دوں گا۔ (تفسیر ابن کثیر :جلد1صفحہ 46) (بکھرے موتی جلد سوئم صفحہ 60)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں