ھوالشافی: عناب پانچ دانے‘ منقیٰ پانچ دانے‘ لونگ پانچ عدد‘ دار چینی دو بڑے ٹکڑے اور ایک لیموں بڑے سائز کا لیں۔ دو کپ پانی لیں اس میں لیموں کے علاوہ یہ تمام چیزیں ڈالیں اور پکائیں‘ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چھان لیں‘ منقیٰ کے بیج نکال کر کھالیں اور باقی چیزیں پھینک دیں‘ پھر اس پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں‘ اگر چاہیں تو تھوڑی سی چینی ملا سکتے ہیں۔ یہ ایک دن کی خوراک ہے۔ یہ نسخہ اکیس دن بلاناغہ استعمال کرنا ہے۔ان اکیس دنوں میں چاول ہرگز نہیں کھانے ۔(ماہنامہ عبقری میگزین جولائی2015)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں