میرے مرشد حضرت خواجہ سید محمد عبد اللہ ہجویریؒ فرمایا کرتے تھے شب برات کی رات گزشتہ سال کے تمام اعمال بارگاہ الہی میں پیش ہونے اور آئندہ سال ملنے والی زندگی اور رزق وغیرہ کے حساب کتاب کی رات ہے، اس لئے اس رات میں خوب عبادت الہی میں مشغول رہنا چاہیے اور کچے دل کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر آئندہ کی زندگی میں نہ کرنے کا عزم کرنا چاہیے اور اس رات کا کوئی لمحہ بھی غفلت میں نہیں گزارانا چاہیے۔۔۔۔!
اپنے تمام دوستوں اور تعلق والے حضرات سے بھی میں یہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی اس رات مقدسہ کے ایک ایک لمحہ کی قدر کریں ، نہ جانے اگلی رات ہمیں نصیب ہوتی ہے یا نہیں۔۔۔!
اکا برؒ نے ہمیشہ اس رات کو نہایت ہی قدر سے دیکھا، پل پل کو قیمتی بنایا ، مجھ سے پہلے بھی اس موضوع پر بہت کچھ لکھا گیا ، اور قیامت تک لکھا جاتا رہے گا میری حیثیت تو صرف اس مالی کی ہے جس نے باغ میں سے پھول جمع کر کے ایک گلدستہ بنا کر آپ کے سامنے پیش کر دیا ہے ۔ اب اہل ہمت اور باذوق حضرات اس میں سے اپنا اپنا حصہ لیتے جائیں گے۔
تعلیمات اکابرؒ کا یہ گلدستہ آپ کی نذر ہے قدر کریں قدردان ہی پایاکرتے ہیں۔۔۔!
خواستگار اخلاص و عمل
بندہ حکیم محمد طارق محمود چغتائی عفی اللہ عنہ
نوٹ :شب برات میں پوری رات جاگنا کوئی ضروری نہیں ہے، جتنا آسانی سے ممکن ہو عبادت کرلیں، لیکن یاد رکھیں کہ کسی شخص کو آپ کے جاگنے کی وجہ سے تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور نماز فجر بھی قضاء نہیں ہونی چاہیے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں