پاک فوج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا کی بہترین فوج سمجھی جاتی ہے ۔ ان کو یہ اعزاز صرف اور صرف ان کے اس جذبے کی بنیاد ملاہےجسے ’’جذبہ شہادت‘‘ کہتے ہیں ۔ پاک فوج کا ہر سپاہی اپنے دل میں یہ آرزو رکھتا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پر اپنے خون کا آخری قطرہ بھی نچھاور کر کے اپنی زندگی کو حیات جاوداں میں تبدیل کر دے۔ بلاشبہ پاکستان کے عسکری ادارے دنیا کے مانے ہوئے بہترین ادارے ہیں‘ ہماری فوج اور آئی ایس آئی کا تو جواب ہی نہیں۔یہ ملک کے تمام خفیہ اداروں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج ہم اتنی مشکلات کے باوجود بھی مستحکم پاکستان کے شہری ہیں۔
جب سے پاک سرزمین معرض وجود میں آئی ہے‘ اس دن سے آج تک پاک فوج کے جوانوں نے اپنے لہو سے اس سرزمین کے ذرے ذرے کی حفاظت کی۔ وہ 1947ء کی جنگ ہو‘1965ء کی پاک بھارت جنگ ہو‘ 1971ء کی جنگ ہو‘ کارگل کا محاذ ہو یا شمالی وزیرستان میں فسادیوں کے ساتھ جنگ ‘ ہر محاذ پر پاک فوج نے اس ملک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اس کی حفاظت کی۔تاریخ ان بہادر سپوتوں کی بہادری کو کبھی فراموش نہیںکرے گی۔
میں پاک آرمی کی کوششوں کو سراہتا ہوں کہ دہشت گردی کی ستائی قوم کو روشن کل کی نوید پاک فوج سے ملی ہے ۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کا وہ حق ادا کیا کہ آج پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے جری جوانوں کو سلوٹ کر رہا ہے۔
پاک فوج نے قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے ناسورکا خاتمہ کرنے کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، پاک فوج کے افسران اورجوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت علاقے میں امن قائم ہورہا جس نےدہشت گردی پرقابوپاکرحالات سازگاربنادیئےہیں۔پاک فوج کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے۔الحمدللہ! پاک فوج کی قربانیوں سے ملک اور شہر محفوظ ہوئے‘ پاک فوج کی خدمات ہماری قوم زندگی بھر نہیں بھلا سکتی۔
اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں