شہادت کی انگلی پر لعاب لگائیں پھر تین بار بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ اور ایک بار اَمْ اَبْرَمُوْآ اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُونَ (زخرف، ۷۹) پڑھ کر دم کریں اور وہ لعاب پھوڑے پھنسی یا زخم پر لگائیں۔ سبحان اللہ عجیب و غریب تاثیر رکھتا ہے۔ خصوصا وضو کے فوراً بعد اعضاء کو خشک کرنے سے پہلے اگر یہ عمل کیا جائے تو اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے۔ عورتوں کیلئے یہی دم تیل پر کرکے دیں یعنی لعاب پر دم کرکے اسے تیل میں شامل کرکے دیں۔
اس دم کی برکت سے کوڑھ جیسی بیماری کے مریض بھی الحمدللہ ٹھیک ہوگئے۔ وہ افراد جن کی انگلیوں کے پور گل کر گر رہے تھے اس دم والے تیل لگانے سے بھلے چنگے ہوگئے۔ والـحمد اللہ الذی بنعمتہ تتم الصالـحات
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں