محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک سوانح حیات میں نحوست کے علاج کے سلسلہ میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ مقامی کالج کے ایک پروفیسر مجھے ملنے آگئے میں نے ان کو بتایا کہ نحوستوں نے مجھے گھیر رکھا ہے‘ کہیں جاتا ہوں ناکام لوٹتا ہوں سفر کرتا ہوں تو شاذو نادر ہی منزل پر پہنچتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ کئی اللہ والوں نے اس صورت حال کا علاج لکھا ہے ان میں حضرت امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ بھی شامل ہیں۔ علاج کا خاصا یہ ہے کہ اپنے نام کے اعداد ابجد کے حساب سے نکالو‘ پھر خدا کے ناموں میں سے ایک ‘ دو یا تین ایسے ناموں کا انتخاب کرو جن کے اعداد کا میزن وہی ہو جو تمہارے نام کا ہے پھر ان ناموں کا ورد کرو‘ بے برکتی دور ہوجائے گی۔ میں نے یہ علاج سب سے پہلے خود آزمایا اور اس کے بعد تقریباً آٹھ ہزار آدمیوں کو بتایا سب نے اسے بہت مفید پایا۔کند ذہنی کا علاج:کسی بزرگ نے فرمایا جن کا نام مجھے یاد نہیں جو بچے کندذہن ہوں انہیں صبح نہار منہ پہلے بادام کی ایک گری‘ دوسرے دن دوسری پھر تیسرے دن تیسری تیسری حتیٰ کہ 40 دن تک ایک ایک گری تعداد میں بڑھاتے جائیں چالیس دن بعد ایک ایک گری کم کرتے جائیں حتیٰ کہ ایک گری تک واپس آجائیں یہ صبح نہار منہ کرنا ہے۔ بادام کو رات کو کچے مٹی کے برتن میں بھگونا ہے اور چھلکا اتار کر کھانا ہے۔
موشن کا علاج: اگر کسی کو موشن کی تکلیف ہو تو آم کی گٹھلی میں جو گری ہوتی ہے اس کو نکال کر توے پر بھون لیں‘ اس کا پاؤڈر بنا کر پانی کے ساتھ پی لیں۔صرف ایک بار پینےسے ہی واضح فرق محسوس ہوگا ۔ ضرورت پڑنے پر دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں