Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یا باسط کے انمول وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

رحمت‘ روزی اور نعمت کو کشادہ کرنیو الا صرف اللہ ہی ہے۔ اس لحاظ سے وہ باسط ہے ۔یہ لفظ قبض کی ضد ہے اور وہ جب چاہتا ہے تنگ کی ہوئی چیز کو کشادہ کر دیتا ہے۔ یعنی قبض کوبسط میں بدل دیتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں کر سکتا۔ حالتِ بسط میں انسان کا فرض ہے کہ اللہ کی رحمت اور نعمت کا شکر ادا کرے۔ اللہ کے ایک بندے کا قول ہے کہ ”باسط وہ ذات ہے جو رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے مقرر شدہ رزق دیتا ہے“ ( رعد:26) کشادہ حالت میں بندوں کو چاہیے کہ اس کی اتباع اور اطاعت پر کار بند رہیں اور ہر دم اس کے شکر گزار بندے بننے کی کوشش کریں۔ بے جا خوشی اور بے ادبی سے اجتناب کریں تو اللہ ان پر اپنی صفت باسط کا اظہار فرماتا رہے گا۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد 72 ہیں۔ 1- کشادگی رزق کا مجرب عمل جو شخص روزانہ یَا بَاسِطُ صبح کے وقت ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے اللہ تعالیٰ اس کے رزق کو کشادہ کر دیتا ہے۔ وہ شخص کسی کا محتاج نہیں ہوتا اور نہ ہی اسے کوئی شدید پریشانی لاحق ہوتی ہے۔ اس عمل سے اللہ تعالیٰ راضی ہو کر پڑھنے والے کےلئے اپنی نعمت اور رزق کو کشادہ کر دیتا ہے۔ اس کے متعلق امام اعظم رحمتہ اللہ کا قول ہے کہ جوکوئی صبح کی نماز سے پہلے دس مرتبہ اس اسم کو پڑھے اور اس کے بعد اپنے چہرے پر ہاتھ پھیر لے اور ہمیشہ ایسا ہی کرتا رہے اسے مخلوق سے کبھی سوال کرنے کی ضرورت درپیش نہ ہو گی۔ 2- خاوند کی بد اخلاقی کا حل جس عورت کا خاوند بد اخلاق ہو اور اپنی عورت کے ساتھ بڑی سخت مزاجی سے پیش آتا ہو اس عورت کو چاہیے کہ اس اسم کو پانی پر 7300 مرتبہ روزانہ گیارہ یوم تک پڑھ کر پانی پلائے۔ انشاءاللہ خاوند کا مزاج درست ہو گا اور اس میں بد اخلاقی ختم ہو جائے گی۔ 3- فراخدلی اور سخاوت پیدا کرنا اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ فراخدل اور سخی بن جائے تو وہ اس اسم کو روزانہ 72مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے‘ انشاءاللہ اس کے دل میں فراخدلی پیدا ہو جائے گی اور اللہ کی راہ میں دل کھول کر روپیہ پیسہ خرچ کرنے والا بن جائے گااور اسی حساب سے اللہ تعالیٰ اسے عطا بھی کرے گا۔ 4-یَا بَاسِطُ کا عمل ”یَا بَاسِطُ“ کا ورد اضافہ رزق کےلئے بہت مجرب ہے ۔یہ تعویذ بند کاروبار یا دکان کو دوبارہ چلانے کےلئے یا کاروبار میں ترقی کےلئے‘ اس کے علاوہ ہر قسم کے کاروبار میں جس میں اضافہ کرنا درکار ہو‘ پڑھ سکتے ہیں۔ انشاءاللہ حسبِ منشا اللہ تعالیٰ اضافہ رزق کرے گا۔اس کا عمل یہ ہے کہ پہلے اس اسم کو 40 دن میں 5 لاکھ مرتبہ پڑھیں ۔ یعنی کوئی وقت مقرر کر کے اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر روزانہ 12500 مرتبہ پڑھیں۔ انشاءاللہ چلے میں کامیابی ہوگی۔ اس کے بعد مذکورہ فوائد کےلئے جس کو چاہیں، تلقین کریں۔ 5- اضافہ رزق کا مجرب عمل مندرجہ ذیل وظیفہ بھی در اصل ” یَا بَاسِطُ“ کی جامع شکل ہے اور اضافہ رزق کےلئے بہت موثر ہے۔ اس سے بہت جلد مسئلہ حل ہوتا ہے۔ اضافہ رزق کےلئے اس وظیفہ کو رمضان المبارک کے دوران دن یا رات کے کسی حصے میں 1100 مرتبہ پڑھنا بہت بہتر ہے۔ انشاءاللہ اگر اللہ راضی ہو گیا تو غیب سے دولت کے خزانے کھول دیگا اور کسی چیز کی کمی نہ رہے گی۔ وظیفہ یہ ہے:۔ ” یَابَاسِطُ الَّذِی یَبسُطُ الّرِزقَ لِمَن یّشَآئُ بِغَیرِ حِسَابٍ“ (اے کشادہ کرنے والے جورزق کو کشادہ کر دے جس کیلئے چاہے بغیر حساب کے)۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 950 reviews.