Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چند قدم پیچھے چلو اور پریشانی ختم

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری قارئین کیلئے چند ٹوٹکے بھیج رہا ہوں۔امید ہے مستفید ہوں گے۔
کان میں پانی چلا جائے: نہاتے ہوئے اگر کان میں پانی چلا جائے تو سات قدم پیچھے چلا جائے پانی نکل جائے گا۔
سردرد کا علاج:اگر سر درد زیادہ رہتا ہوتو گرم پانی میں نمک ڈال کر بھاپ لیں۔ سردرد ختم ہو جائے گا 6 دن میں 2دفعہ بھی لے سکتے ہیں۔گنج ختم کرنے کے لیے:بال اگر زیادہ گرتے ہوتو ناریل کے تیل میں سرمہ ملاکر لگانے سے بال اُگنا شروع ہوجاتے ہیں اور بال کالے بھی ہو جاتے ہیں۔ قبض کےلیے: انجیر اور امرود کا مسلسل استعمال کریں مستقل کرنے سے قبض دفع ہو جائے گی۔
یادداشت کے لیے:چونکہ یادداشت کا مسئلہ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے چند بادام اور ذراسی کالی مرچ پیس کر سفوف بنالیں اور چند عرصہ استعمال کریں یقیناً شفاء ہوگی۔
پھوڑے پھنسی کے لیے: دیسی مرغی کے انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ تل کا تیل ملاکر پھوڑے پھنسی پر لگائیں فائدہ ہوگا۔ہارمونز کی خرابی کے لیے: السی صبح شام ½چائے کا چمچ منہ میں رکھ کر چبالیں پھر ایک گلاس پانی پی لیں۔ ہارمونز درست ہوتے ہیں۔ جوڑوں کا درد ختم ہوتا ہے۔ بال گرنا بند ہوتے ہیںاور چہرے کے بالوں کو ختم کرتی ہے۔(ڈاکٹر فضہ منصور صادق‘ لاہور)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 886 reviews.