قارئین! زیر نظر سلسلہ داراصل قارئین کے سوالا ت کے لیے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے ۔ آزمو دہ ٹوٹکہ، تجر بہ یا کوئی فارمولہ آپ ضرور تحریر کریں۔ یہ جوا بات ہم رسالے میں شائع کریں گے۔ کو شش کریں آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔
٭ مجھے دائمی قبض ہے دوائی کھا تا ہوں تو فائدہ ہوتا ہے ۔ ورنہ پھر قبض اس کاکوئی شافی علا ج بتائیں۔ (ارسلا ن شکیل، مر دان )
قارئین کے مشاہدے کیا ہیں آپ کی مہر بانی ہو گی مجھے ضرور بتائیں.
٭ میرا چہر ہ دانوں سے بھرا ہوا ہے ۔ بہت کو شش کی کریمیں اور ادویا ت بہت استعمال کیں لیکن نفع نہ ہوا ان سے پانی بھی نکلتا ہے ۔ کھجلی زبر دست ہو تی ہے۔ قارئین اپنے تجر بات سے کوئی علا ج بتائیں ۔ ( خالدہ واصف ، وسن پورہ)
٭ میں عر صہ پا نچ سال سے والدین کے گھر بیٹھی ہوں میاں نا راض ہیں کسی بھی بات پر نہیں آتے ۔ بہت کو شش کی۔ لیکن کا م نہیں بنتا ۔ بہت پریشان ہوں کوئی مخلص وظیفہ یا تدبیر بتائے کہ میں اپنے گھر چلی جاﺅں۔آزمو دہ ہو اور آسان ہو بہر حال جیسا بھی ہو میں کرنے کو تیا ر ہوں مجھے اپنا گھر عزیز ہے۔ ( روبینہ اکرم ، صادق آباد )
٭ ابھی مو سم بدل رہا ہے مجھے چھنکیں ، درد سر ، نزلہ ، زکام اور کھا نسی شروع ہو جائے گی ۔ یہ مسئلہ نہ صرف مجھے بلکہ میری تمام اولا د کو ہے قارئین عبقری سے گزارش ہے کہ میرے مسئلے پر رحمدلی سے غور کریں ۔ اور اس کا کوئی علا ج بتائیں چاہے روحانی علا ج ہو ، طبی علا ج ہو یا میڈیکلی کوئی بھی حل، آزمودہ ضرور بتائیں ۔ قارئین آپ ضرور ان سوالات کا جواب تحریرکریں تاکہ آئندہ ماہ آپ کے جو ابات شائع کیے جائیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 151
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں