نینداور ڈیپریشن کا علاج:1۔اگر نیند نہ آئے: خشخاش کا تیل کنپٹی پر ملنے سے جلد نیند آجاتی ہے۔ ٭ اگر نیند نہ آرہی ہو تو سرخ ٹماٹر کو کاٹ کر اس پر چینی چھڑک کر کھانے سے بے خوابی کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ ٭ فروٹ چاٹ کھانے سے بھی نیند نہ آنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ بشرطیکہ آپ کے گلے کے غدود نہ بڑھے ہوئے ہوں یا آپ حساس طبیعت کی مالک نہ ہوں۔ ٭ بعض اوقات سر میں خشکی ہونے کی وجہ سے نیند نہیں آتی ایسے میں سر کی مالش کرنا بہت مفید ہے۔۔مزید ایک آسان سا روحانی حل بھی لے لیجئے آپ کی ٹینشن‘ ڈیپریشن اور الرجی کا حل ہے‘ جب بھی سونےکیلئے لیٹیں ہاتھ میں تسبیح لیں اور تیسرا کلمہ پڑھنا شروع کردیں‘ان شاء اللہ تسبیح ختم ہونے سے پہلے آپ سوجائیں گی‘ڈیپریشن اور الرجی کا بھی آخری علاج ہے۔ (لبنیٰ امتیاز‘ لاہور)
پڑھائی میں دل لگائیے :2۔ جن طلبا ءو طالبات کا پڑھا ئی میں دل نہ لگتا ہو وہ ہر نماز کے بعد پوری توجہ سے 7 بار یہ پڑھ لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ پڑھائی میں دل لگے گا۔ یاحَافِظُ یا عَلِیْمُ یا قَادِرُ یا شَافِیُ ۔(م‘جہانیاں)
سسرال میں عزت پائیے :3۔یہ عمل مجھے بارہ سال پہلے ایک شخص نے دیا تھا۔ یہ عمل زبردست کام کرتا ہے۔سسرال میں موجود بچیوں اور سسرال جانے والوں بچیوں کیلئے لاجواب ہے۔ یَاعَزِیْزُ مِنْ کُلِّ عَزِیْزٍ بِحَقِّ یَاعَزِیْزُہر روز فجر کی نماز کے بعداول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے درمیان میں108 مرتبہ درج بالا وظیفہ پڑھنا ہے۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا یَاعَزِیْزُ کا ورد کرنا ہے۔اتنی عزت‘ محبت اور مقام ملتا ہے کہ بندہ خود حیران ہوجاتا ہے۔ (ام رضوان‘ لاہور)
جسم کے کچھ حصے سیاہ‘ ان کا علاج:4۔پوشیدہ مسئلہ بیان کیا‘ آپ عبقری دواخانہ کی مرہم سکون نشانات والی جگہ پر اچھی طرح ملیں اور اسے خشک کریں‘ اس کے ساتھ خون صفاء گولیاں عبقری دواخانہ کی تیار کردہ کھائیں۔(کامران اسحاق‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں