محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں دو انمول خزانہ نمبر دو سارا دن کھلا پڑھتا ہوں میرے اندر بہت سی روحانی تبدیلیاں آئی ہیں۔میرے پاس ایک عمل ہے جو میں قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ میرے ایک دوست جو کہ آئی ٹی انجینئر ہے اس کی آنکھوں کی روشنی اچانک برین ٹیومر کی وجہ سے چلی گئی‘ ڈاکٹرز نے بھی مایوسی کا اظہار کیا۔ میں نےعمل بتایا۔ اللہ کے حکم سے اس کی آنکھوں کی روشنی واپس آگئی۔ عمل یہ ہے:۔۔ 9 جگہ چینی کی پلیٹ پر اس طرح لکھیں کہ واؤ اور میم کے سر کھلے رہیں۔ آب زمزم یا آب باراں یا تازہ پانی سے دھو کر256 بار اس پر پڑھ کر دم کریں۔ اول و آخر تین بار یہ درود شریف پڑھیں۔ ۔ پھر پانی آنکھوں پر لگائیں اور باقی پی لیں۔ گیارہ دن، اکیس دن، یا اکتالیس دن کریں۔ (محمدعرفان‘ لیہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں