Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نوکری میں ترقی اور بیماری سے نجات کیلئے درود تاج پڑھیے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

جو شخص چاہے کہ اُسے آپ ﷺ کی زیارت با سعادت سےنوازا جائے تو اسے چاہیے کہ اس نعمت عظمیٰ کو حاصل کرنے کیلئےبزرگان دین کا ایک آزمودہ عمل کر ے اللہ پاک کی توفیق سے بکثرت زیارتیں شروع ہوجائیں گی۔

طریقہ عمل :اگر کوئی شخص اپنےکسی بھی بچھڑے ہوئے گمشدہ یا فوت ہوجانے والےعزیز و تعلق والے کو خواب میں دیکھنا چاہتا ہوتو اُسے چاہیے کہ بعد نماز عشاءنہایت یکسوئی میں باوضو بیٹھے اورکوئی خوشبو لگالے اور اسکے بعد 11مرتبہ اس درود پاک کی تلاوت کرے اور باوضو ہی سوجائے 11،21اور آخری حد 41دن ہے اللہ کے فضل وکر م سے ضر ور ملاقات ہوجائے گی۔نہایت مجرب ہے ۔( عامل کامل مولانا عبدالغفار صاحب ،فاضل جامعہ حنفیہ کراچی وفاضل وفاق المدارس العربیہ )
نوکری میں ترقی اور رزق میںبرکت کیلئے
ایک صاحب میرے پاس آکر کہنے لگے میری کپڑے کی دکان تھی جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے دوکان اور مکان کاکرایہ نکالنا مشکل تھا ایسی صورت میںبچوں کی تعلیم اور گھر کے دیگر اخرا جات کیسے پورے کرتا؟ ہمارے محلے کے ایک مولوی صاحب نے مجھے فجر کی نماز کے بعد 7مرتبہ درود تا ج پڑھنے کا بتا یامیں نے اہتمام سے پڑھنا شروع کردیا اللہ کےفضل و کر م سے دیکھتے ہی دیکھتے چند ہی دنوں میں میر ی دکا ن پر لوگوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی اور آج میری حالت یہ ہے کہ میں نےاس کےساتھ والی دکا ن بھی لے لی ہے اور اپنی جگہ لے کر مکان بھی بنا نا شروع کردیا ہے ۔ (عبد اللہ ، فیصل آباد)
طریقہ عمل :جو شخص یہ چاہتا ہوکہ اس کے رزق میں اضافہ ہو،نوکر ی میں ترقی ہوجائے، کاروبار میں خوب وسعت ہو، گھر کے راشن میں برکت ہو،پاکٹ منی میں ایسی برکت ہوکہ جس سے پورا مہینہ باآسانی گزرے اور بعد میں بھی پیسے بچ جائیںتو اُسےچاہیےکہ نماز فجر کےبعد 7مرتبہ اس درود پاک کو پڑھنےکا اہتمام کرے۔
زیارت باسعادت کیلئے
جو شخص چاہے کہ اُسے آپ ﷺ کی زیارت با سعادت سےنوازا جائے تو اسے چاہیے کہ اس نعمت عظمیٰ کو حاصل کرنے کیلئےبزرگان دین کا ایک آزمودہ عمل کر ے اللہ پاک کی توفیق سے بکثرت زیارتیں شروع ہوجائیں گی۔ عمل یہ ہےشبِ جمعہ ۱۸۰ مر تبہ درود تاج پڑھے اور چالیس شب جمعہ تک یہ عمل جاری رکھے۔
ہر بیماری سے نجات کیلئے
ایک خاتون بتانےلگیں کہ میرے پائوںکے انگوٹھے پرایک معمولی سا پھوڑا نکلا محلے کے ڈاکٹر سے دوائی لی لیکن افاقہ نہ ہوا، اس کے بعد جنر ل ہسپتا ل کے اسپیشلسٹ کو دکھایا تو اس نےکہا کہ اندر ز خم تو بہت زیادہ بڑھ چکا ہےاور کچھ عرصے کیلئے اینٹی بائیوٹک گو لیاں لکھ کر دیں جو کہ میں کھاتی رہی ، لیکن مجھے کسی طرح آرام نہ آیا اورمیں تکلیف سے بے چین رہتی،آخر کا ر ڈاکٹر کہنے لگے کہ پائوں کاٹنا ہی پڑے گا۔اب میں سو چ سوچ کر اور نفسیاتی ہونے لگی کہ میں ساری زندگی کیلئے معذور ہوجائوں گی میں نے اوراد و ظائف کی ایک کتا ب میں سے بیماریوں کیلئے درود تا ج 11مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیتی رہی! ابھی کچھ ہی دن کیا تھا کہ میر ازخم سوکھنےلگامیں اور توجہ دھیان سے کرنے لگی اور کچھ ہی دنوں کے اند ر مجھے بے حد فائدہ ہوا اور آج اللہ کے فضل و کرم سے میر ا پائوں بالکل ٹھیک ہے اور میر ا پائوں کٹنے سےبچ گیا۔میں اپنے مالک کا بہت بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ اس مالک نے میرے لیے درو د تاج کو وسیلہ بنا دیا۔(ش۔ م‘ گوجرانوالہ) طریقہ عمل :جو شخص بیماری میں مبتلا ہو،بیماری کسی بھی قسم کی ہو،نزلے سے لےکر خدانخواستہ موذی جان لیوا امراض تک، اس مریض یا اس کے گھر والوںمیں سے کوئی فرد درود تاج کو روزانہ 11مرتبہ پڑھ کرپانی پر دم کرے اور وہ پانی مریض پورا دن استعمال کرتا رہے۔ 11دن یہ عمل جاری رکھے انشاءاللہ بہت ہی زیادہ بہتر نتائج برآمد ہوںگےجس پر عقل حیران اور ڈاکٹر حضرات پریشان ہوجائیں گے۔ چیچک وغیرہ جیسی بیماریوں کے داغ اور نشانات بھی بالکل ختم ہوجاتے ہیں ۔
سانپ بچھو اور موذی جانور کے کاٹےکا علاج
فصل کی کٹائی کےدوران میرے کز ن کو ایک بچھو نے کاٹ لیالوگ بڑے پریشان مریض کولئے ہوئے قریب کی مسجد میں گئےتو وہاں کچھ لوگ بیٹھے ہوئےذکر میں مشغول تھے ان میں سےایک سفید ریش بزرگ اٹھ کر آئے دیہاتی لہجے میں کچھ پڑھنا شروع کر دیا اس وقت تو مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ کیا پڑھ رہے تھے لیکن لوگوں سے پوچھنےپر انہوں نےبتا یا کہ یہ درود تا ج کو بہت ہی زیادہ پڑھتے ہیں اور اس وقت بھی انھوں نےیہی درود پڑھا تھا۔(محمد ارشد، دندہ شاہ بلاول)
طریقہ عمل :اگر کسی شخص کو سانپ ،بچھویا اور کسی مہلک جانور نے کاٹ لیا ہوتو وہ شخص یا جو بھی اس کے قریب میں موجو د ہوتو اُسے چاہیے کہ جس جگہ کاٹاہووہاں درود پاک کوپڑھتے ہوئے ہاتھ پھیرتا جائے اورجب ایک مرتبہ ختم ہوجائے تو ہاتھ جھاڑ دے اس طرح دو تین مرتبہ یہ عمل کرے ۔ اللہ کے فضل وکر م سے تھوڑی ہی دیر میں شفاءیاب ہوگا۔(مولانا خلیل احمد صاحب ،فاضل جامعہ امدادیہ ،فیصل آباد)
حضرت مولانا احمد علی لاہوری ؒ کی
طر ف سے درود تاج کی اجازت
ایک عالم دین فرماتےہیں کہ میری والد ہ درود تا ج بڑے شوق سےپڑھتی تھیں کسی نے ان سے کہاکہ امام اولیاء حضرت مولانا احمدعلی لاہوری رحمہ اللہ تو اس کے قائل نہیں ہیں میری والدہ نے حضرت لاہوری ؒسے عرض کی تو آپ نے فرمایا کہ ذوق و شوق اور محبت میں پڑھ لینےمیں کوئی حرج نہیں بشر طیکہ ’’دافع البلاء والوباء‘‘کو اس معنیٰ میں پڑھا جائے کہ حضور ﷺبلا و وباکے دور رہنے کا بہت بڑا ذریعہ ہیں فائل حقیقی اللہ رب العزت ہی کی ذات ہے حضور ﷺ وسیلہ اور واسطہ ہیں ۔تائید میں پھر حضرت مولانا احمد علی لاہوری ؒ نے’’ دلائل الخیرات شریف‘‘ کا حوالہ دیا کہ اس میں حضور ﷺکے اسماء صفاتی میں ’’کاشف الکرب‘‘ موجود ہے اورتمام اکابر ؒ اس کے پڑھنےکی باقاعدہ اجازت دیتے ہیں جب وہاں باتاویل جائز ہے تو یہاں بھی باتاویل جائز ہی ہے ۔(ہفت روزہ خدام الدین ،امام الاولیاء حضرت لاہوری نمبرص324 ،اشاعت 1979)
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے دارالافتاء کی طر ف
سے درود تا ج کی اجازت
مفتی سیف اللہ جمیل رئیس دارالافتاء جامعہ بنوریہ اور مفتی نادر جان نائب رئیس دارالافتاءجامعہ بنوریہ، درود تاج،درود ماہی ، درود مستجاب،درود اکبر، درود تنجینا،درود لکھی ، دعائے گنج العرش ان تما م درودوں اور دعائوں کےبارے میں فرماتے ہیں کہ ان کا پڑھنا شرعاًجائز اور درست ہے ۔( فتویٰ نمبر 19558،تاریخ 2013/6/20 دارالافتاءجامعہ عالمیہ بنوریہ کراچی)

 

درود تاج
اَللّٰهُمّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَوْلٰنَا مُـحَمَّدٍ، صَاحِبِ التَّاجِ وَ الْمِعْرَاجِ وَ الْبُرَاقِ وَ الْعَلَمِ، دَافِعِ الْبَلآءِ وَالْوَبَآءِوَ الْقَحْطِ وَالْمَرَضِ وَالْاَلَمِ اِسْمُہٗ مَکْتُوْبٌ مَّرْفُوْعٌ مَّشْفُوْعٌ مَّنْقُوْشٌ فِي اللَّوْحِ وَ الْقَلَمِ، سَيِّدِ الْعَرَبِ وَ الْعَجَمِ، جِسْمُہٗ مُقَدَّسٌ مُّعَطَّرٌ مُّطَهَّرٌ مُّنَوَّرٌ فِي الْبَيْتِ وَ الْـحَرَمِ، شَمْسِ الضُّحٰى بَدْرِالدُّجىٰ صَدْرِالْعُلٰى نُوْرِ الْهُدىٰ، کَهْفِ الْوَرىٰ مِصْبَاحِ الظُّلَمِ، جَـمِيْلِ الشِّيَمِ شَفِيْعِ الْاُمَمِ، صَاحِبِ الْـجُوْدِ وَ الْکَرَمِ، وَ اللهُ عَاصِمُہٗ، وَ جِبْرِيْلُ خَادِمُہٗ، وَ الْبُرَاقُ مَرْکَبُہٗ،
وَ الْمِعْرَاجُ سَفَرُہٗ وَ سِدْرَةُ الْمُنْتَهىٰ مَقَامُہٗ، وَ قَابَ قَوْسَيْنِ مَطْلُوْبُہٗ، وَ الْمَطْلُوْبُ مَقْصُوْدُہٗ وَ الْمَقْصُوْدُ مَوْجُوْدُہٗ، سَيِّدِ الْمُرْسَلِيْنَ، خَاتَمَ النَّبِيِّيْنَ شَفِيْعِ الْمُذْنِبِيْنَ، اَنِيْسِ الْغَرِيْبِيْنَ رَحْـمَةً لِّلْعَالَمِيْنَ، رَاحَةِ الْعَاشِقِيْنَ، مُرَادِ الْمُشْتَاقِيْنَ، شَمْسِ الْعَارِفِيْنَ، سِرَاجِ السَّالِکِيْنَ، مِصْبَاحِ الْمُقَرَّبِيْنَ، مُحِبِّ الْفُقَرَآءِ وَ الْغُرَبَآءِ وَ الْمَسَاکِيْنِ، سَيِّدِ الثَّقَلَيْنِ، نَبِيِّ الْـحَرَمَيْنِ، اِمَامِ الْقِبْلَتَيْنِ، وَ سِيْلَتِنَا فِي الدَّارَيْنِ، صَاحِبِ قَابَ قَوْسَيْنِ، مَـحْبُوْبِ رَبِّ الْمَشْرِقَيْنِ وَ الْمَغْرِبَيْنِ جَدِّ الْـحَسَنِ وَ الْـحُسَيْنِ ، مَوْلٰنَا وَ مَوْلَي الثَّقَلَيْنِ اَبِي الْقَاسِـمِ مُـحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، صَاحِبِ نُوْرٍ مِّنْ نُّوْرِ اللهِ،يَآ اَيُّـهَا الْمُشْتَاقُوْنَ بِـجَمَالِہٖ،صَلُّوْا عَلَيْہِ وَاٰلِہٖ وَ اَصْـحٰبِہٖ، وَ سَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا۔
(بحوالہ کتاب جامع الو ظائف ص265،مصنف علامہ ارشد حسن ثاقب صاحب دامت برکاتہم ،ناشر: ادارۃ القریش لاہور)
*****

حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی ؒکی طرف سےدرود تا ج کی اجازت
(3)۔محدث العصر حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی نوراللہ مرقدہ ایک سوال کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیںاگر کسی کا ذوق وشوق اس (درود تاج)کے پڑھنے کا ہے تو پڑھ سکتاہے، لیکن وہ جو در اصل اللہ تعالیٰ کی صفات وافعال ہیں ان کا حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال مجازاً درست ہے، آپ ﷺکو وسیلہ وواسطہ سمجھ کر تو گنجائش نکل سکتی ہے، اگر حقیقتاً ان کے معانی مراد نہ ہوں، بلکہ مجازاً مراد ہوں تو شرک نہ ہوگا۔(فتاویٰ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹائون، فتویٰ نمبر : 143908200078)

مفتی اعظم مولانا مفتی محمد فرید ؒ کی طرف سے درود تا ج کی اجازت
(5)۔محدث کبیر ، مفتی اعظم مولانا مفتی محمد فرید ؒجامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک درود تاج کےبارے میں کیے گئے ایک سوال کےجواب میں تحریرفرماتے ہیں کہ ایک صحیح العقیدہ آدمی کیلئے جس کا یہ عقیدہ ہوکہ اللہ تعالیٰ اس کی دعا اور توسل سے بلا وغیرہ کو دفع کرتاہے اس کے لیے (درودتاج )پڑھنا جائز ہے۔(فتاویٰ فریدیہ ج1ص 347،تخریج و ترتیب مفتی محمد وہاب مدرس دارالعلوم صدیقیہ زروبی، ناشر : دارالعلوم صدیقیہ زروبی صوابی)
علامہ ارشد حسن ثاقب صاحب کی طرف سے درود تاج کی اجازت
(6)۔علامہ ارشد حسن ثاقب صاحب دامت برکاتہم فاضل جامعہ اشرفیہ فرماتے ہیں درود تا ج نہایت ہی مقبول و معروف ہے۔ اور مالی پریشانیوں کے حل ،مشکلات وبلیات کےتدارک اور قضائے حاجات کیلئے سریع الاثرہے ۔(بحوالہ جامع الوظائف ص264، ناشر:ادارۃ القریش لاہور۔اس کتاب میں موجو د عملیات اور درود تاج کی تصدیق کرنے والے علم کے آفتا ب و مہتاب۔(۱) مفتی شاہد عبید صاحب دامت برکاتہم نائب مفتی جامعہ اشرفیہ لاہور۔(۲)حضرت مولاناڈاکٹر منظو راحمد مینگل صاحب دامت برکاتہم۔ (۳) حضرت مولانا عدنان کاکا خیل صاحب۔(۴)شیخ الحدیث حضرت مولاناعبدالرحمٰن صاحب اشرفی۔ (۵)استادالحدیث حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم دامت برکاتہم )
مولانا ابو عون محمد جہلمی اور درود تا ج کی اہمیت
(تحریر:مولانا ابوعون محمد جہلمی صاحب، فاضل جامعہ امدادیہ فیصل آباد)
(7)۔جامعہ امدادیہ سے فارغ ہونے کے بعدجب سے میں نے درود تا ج کے بارے میں حضرت امام اولیاء مولانا احمد علی لاہوری ؒکا واقعہ پڑھا اُس وقت سے میری جستجو اس درود پاک کے بارے میں بڑھتی گئی ۔ ’’دَافِعِ الْبَلآءِ وَالْوَبَآءِوَالْقَحْطِ وَالْمَرَضِ وَالْاَلَمِ‘‘کے جو الفاظ درود تا ج میں نقل کیے گئے ہیںاس سے مراد مجازی معنیٰ ہی ہیں جوکہ وسیلہ ہونے میں آتے ہیں اور آپ ﷺ کی ذات اقدس جو سارے جہانوں کیلئے رحمت ہیں ان سے بڑ اوسیلہ کیا ہوسکتا ہے ۔آپﷺ کی بتائی ہوئی دعا سے نابینا صحابی کو شفاء مل گئی (ترمذی ج2،ص197)۔آپ ﷺ کی ذات اقدس کی موجودگی عذاب ٹل جانے کا ذریعہ (سورۂ انفال آیت33)۔آپﷺ کے وسیلےسے بارش کا نازل ہونا(تاریخ ابن عساکربحوالہ المواہب اللدنیہ 272) ۔ آپ ﷺ کےلعاب مبارک کوپانی میں ڈالنے سے فاتر العقل کا صحت یا ب ہوجانا(مسند احمدج6ص379)۔آپ ﷺ کی دعا کی برکت سے قحط سالی خوش حالی میں بدل جانا۔
(بخاری ج1ص140 )
’’ دَافِعِ الْبَلآءِ وَالْوَبَآءِوَالْقَحْطِ وَالْمَرَضِ وَالْاَلَمِ‘‘ الفاظ میںاگر معنی ٰ مجا زی مر اد لیا جائے تو کوئی اختلاف نہیں رہتا اور بہت سے اہل علم یہی معنی مراد لیتے ہیں چند ایک حوالہ جات پیش خدمت ہیں:کوئی مسلمان بھی حضور ﷺ کو دافع حقیقی نہیں سمجھتا ،دافع حقیقی صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ذات اقدس ہے نبی کریم ﷺ محض وسیلہ ہونےکی حیثیت سے دافع مجازی ہیں جیسا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ارشاد فرمایا ’’وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ‘‘ ۔(کتاب الامن و العلٰی بحوالہ حضرت داتا گنج بخش اور درود تاج شریف ص16، ترتیب: خلیل احمد رانا ، ناشر:دارالفیض گنج بخش ؒ لاہور۔مجربات محسن ص128 مصنف: مولانا محمد محسن منور یوسفی، ناشر:المحسن مکتبہ لاہور۔عقیدہ توسل ،تبرک کی شرعی حیثیت، مصنف :شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری صاحب، ناشر:منہاج القرآن لاہور۔اسلام میں وسیلے کا تصور، مصنف: مولانا محمد معرا ج الاسلام صاحب ، ناشر:شریف پرنٹنگ پریس لاہور)
*****

درود تیرے تمام غموں کے لیے کافی ہے
حضرت عبد ا ﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے ، قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا ۔ (ترمذی)’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اﷲ تعالی اس پر دس مرتبہ درود بھیجتا ہے اور اس کے دس گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں اور اس کے لئے دس درجات بلند کر دیئے جاتے ہیں۔‘‘(نسائي) ’’حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکر مﷺسے عرض کیا یارسول اﷲ ﷺ اگر ساری دعا آپﷺپر درود بھیجنے کے لئے خاص کر دوں تو؟ حضور نبی اکرمﷺ نے فرمایا پھر تو یہ درود تیرے تمام غموں کو کافی ہو جائے گا اور تیرے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔‘‘ (ترمذي)’’سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺنے فرمایا، “حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے ، جس کے پاس میرے نام کا تذکرہ ہوا ، لیکن اس نے مجھ پر درود نہیں بھیجا “۔(ترمذی)
درود تاج امام اولیاء حضر ت مولانا احمد علی لاہوری ؒ کی نظر میں
ایک عالم دین فرماتےہیں کہ میری والد ہ ’’درود تا ج‘‘ بڑے شوق سےپڑھتی تھیں کسی نے ان سے کہاکہ امام اولیاءحضرت مولانا احمدعلی لاہوری رحمہ اللہ تو اس کے قائل نہیں ہیں میری والدہ نے حضرت لاہوری ؒسے عرض کی تو آپ نے فرمایا کہ ذوق و شوق اور محبت میں پڑھ لینےمیں کوئی حرج نہیں بشر طیکہ ’’دافع البلاء والوباء‘‘کو اس معنیٰ میں پڑھا جائے کہ حضور ﷺبلا و وباکے دور رہنے کا بہت بڑا ذریعہ ہیں فائل حقیقی اللہ رب العزت ہی کی ذات ہے حضور ﷺ وسیلہ اور واسطہ ہیں ۔تائید میں پھر حضرت مولانا احمد علی لاہوری ؒ نے دلائل الخیرات شریف کا حوالہ دیا کہ اس میں حضور ﷺکے اسماء صفاتی میں ’’کاشف الکرب‘‘ موجود ہے اورتمام اکابر ؒ اس کے پڑھنےکی باقاعدہ اجازت دیتے ہیں جب وہاں باتاویل جائز ہے تو یہاں بھی باتاویل جائز ہی ہے ۔(ہفت روزہ خدام الدین ،امام الاولیاء حضرت لاہوری نمبرص324 ،اشاعت 1979)

(۱) ۔مفتی شاہد عبید صاحب دامت برکاتہم نائب مفتی جامعہ اشرفیہ لاہورنے اس کتاب جامع الوظائف کی 11خصوصیات کا ذکر کرکے انھیں حضرت یوسفؑ کے خواب سے تشبیہ دے کر یہ ارشادفرمایا ہےکہ اس کتاب میں قرآن و سنت کی تعلیمات سے متصادم کوئی بھی عمل نقل نہیں کیا گیا۔(۲)۔حضرت مولاناڈاکٹر منظو راحمد مینگل صاحب دامت برکاتہم نے اس کتاب جامع الوظائف کوایک اچھی و عمدہ کاوش قرار دیا ہے ۔اور اس کتاب کی بارگاہ الٰہی میں قبولیت کی دعا کی ہے (۳)۔ حضرت مولانا مفتی عدنان کاکا خیل صاحب نےکتاب جامع الوظائف کوا فراط و تفریط کے خلاف ایک پیمانہ قرار دیا ہے اور اس میں ذکر کردہ ہر عمل کی نسبت قرآن وحدیث اور اکابرؒ کی طرف منسو ب کی ہے ،اس میں موجود اعمال کو راہ اعتدال قرار دیا ہے۔(۴)۔شیخ الحدیث حضرت مولاناعبدالرحمٰن صاحب اشرفی ؒنےکتاب جامع الوظائف کوایک مفید کتاب قراردے کراردوزبان میںاس سے پہلے اتنی جامع کتاب نہ ہونے کی سند دی ہے ،اس کتاب کے ہر وظیفےکو نہایت مفید ، معتبر، مستند، اور یقینی فوائد کا حامل قرار دیا ہے اور اس کتاب کی قبولیت کے لیے دعا کی ہے۔ (۵)۔استادالحدیث حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم دامت برکاتہم نے کتاب جامع الوظائف کو حسن سلیقہ، حسن انتخاب ، اور تحقیق کا حسین مرقع قراردیا ہے )

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 805 reviews.