علی گڑھ یونیورسٹی کے انگریز استاد پروفیسر آرنلڈ جو علامہ اقبال کے اساتذہ میں سے ہیں‘ انہوں نے اسلام کے بارے میں ایک کتاب لکھی جس کا نام ’’دی پریچنگ آف اسلام‘‘ ہے۔ کسی زمانے میں پروفیسر آرنلڈ اور علامہ شبلی نعمانیؒ نے ایک سمندری جہاز میں سفر کیا اس وقت کے اکثر سفر سمندری جہازوں سے ہوتے تھے انہوں نے سفرنامہ مصراور سفر نامہ شام میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ جب وہ دونوں سمندری سفر میں تھے تو پروفیسر آرنلڈ کا اپنا کمرہ تھا اور علامہ شبلی نعمانیؒ کا اپنا کمرہ تھا اس لیے کہ سمندری جہاز کا سفر مہینوں جاری رہتا تھا سفر کے دوران جہاز کے ایک حصے میں آگ لگ گئی جہاز میں ہنگامہ کھڑا ہوا اور جہاز ڈوبنے لگا‘ ہم سب افراتفری میں تھے کہ جہاز ڈوب رہا ہے ہر ایک کے ساتھ اپنی فکر لگی ہوئی تھی نفسانفسی کی حالت تھی اس لیے پروفیسر آرنلڈ ہم سے بھول گئے کیونکہ وہ کمرے میں مطالعہ میں مشغول تھے کچھ وقت بعد خیال آیا کہ پروفیسر آرنلڈ کو تو بالکل خبر نہیں‘ لہٰذا ہم دوڑ کر ان کے پاس گئے اور ان کو اطلاع دی کہ جہاز ڈوب رہا ہے اور ہم یہ دیکھ کر حیران ہوئے کہ وہ اس وقت بھی مطالعہ میں مشغول تھے جب ہم نے صورتحال ظاہر کی تو پروفیسر صاحب نے کہا جب جہاز ڈوب رہا ہو تو میں کیا کروں؟ پھرتو مجھے چھوڑ دو تاکہ اس صفحہ کی تکمیل کروں اور اپنا مطالعہ پورا کروں اس لیے کہ بھاگ دوڑ کروقت ضائع کرنے سے بہتر ہے میں اپنے کام کی تکمیل کرلوں۔
سنت نہال سنگھ لکھتے ہیں کہ کچھ دن پہلے کی بات ہے ایک انگریز سڑک پر جھاڑو لگا رہا تھا میں نے اس کے قریب پہنچ کر پوچھا کیا میں تمہارا فوٹو لے سکتا ہوں؟ اس وقت میرے ہاتھ میں چھوٹا سا کیمرہ تھا اگر میں چاہتا تو اس سے پوچھے بغیر بھی اس کا فوٹو لے لیتا پھر میں نے اس سے پوچھ لینا مناسب سمجھا‘ اچھا اب ذرا اس کا جواب سنیے: ’’آپ صرف دو منٹ ٹھہرجائیے دو منٹ میں بارہ بج جائیں گے اور اس وقت اپنا دوپہر کا کھانا کھانے جاؤں گا‘ وہ میرا اپنا وقت ہے اس میں کوئی اعتراض نہیں کرسکتا تب آپ جتنا وقت شوق سے چاہیں لے سکتے ہیں‘ ‘۔ مشہور انگریز فلاسفر کارنیگی کہتے ہیں کہ اوسط درجہ کا انسان دنیا میں صرف وقت کا سرمایہ لے کر آتا ہے ہر شخص کو ایک دن میں چوبیس گھنٹے ملتے ہیں‘ نہ وہ اس کو گھٹا سکتا ہے اور نہ اس مدت کو بڑھانے پرقدرت رکھتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں